Today News
کوہستان کرپشن کیس میں نئی پیشرفت، عدالت نے فیصلہ کرلیا
پشاور: کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں ایک نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کی احتساب عدالت نے کوہستان کرپشن کیس کی سماعت کی، اسپیشل پراسیکوٹر نیب حبیب اللہ بیگ پیش ہوئے،
عدالت نے اسکینڈل میں نامزد چھ ملزمان اور دو بے نامی داروں کے اثاثے منجمند کرنے کی توثیق کر دی۔ ملزمان میں محمد ایاز ، دوراج خان ، محبوب الرحمان ، طاہر تنویر، ضمیر مراد اور ظہور احمد شامل ہیں۔
بے نامی دار عاطف اقبال اور یاسر تنویر کے اثاثے بھی منجمد کیے گئے ہیں۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ظہور اور یاسر تنویر بینک ملازمین ہیں، ملزمان کے نام پر غیر منقولہ اثاثے نکل آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی جی نیب نے 24 فروری کو ملزمان اور بے نامی داروں کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات دیے تھے۔
عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کے توثیق کردی۔
Source link
Today News
راولپنڈی میں شوہر سے ناراضی پر والد کے گھر پر بیٹھی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا
راولپنڈی میں شوہر سے ناراضی پر گھر آئی ہوئی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی تھانہ مندرہ کے علاقے ڈھوک مقدم میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو رضاکار اور پولیس حکام پہنچے جنہوں نے قانونی ضابطے مکمل کرکے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا جبکہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد ملازم حسین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ متن میں لکھا گیا ہے کہ 4 ماہ قبل بیٹی فرحت شاہین کی شادی محمد عثمان کے ساتھ ہوئی، 9 مارچ کو بیٹی کسی وجہ سے گھر سے چلی گئی جس کے بعد اغواء کا مقدمہ بھی درج کرایا اور پھر 11مارچ کو بیٹی بازیاب ہوئی،
مقدمہ متن میں لکھا گیا کہ بیٹی خاوند سے ناچاقی کی وجہ سے والدین کے گھر ہی رہائش پذیر تھی، صبح بیٹا ارسلان گھر آیا، بیٹی فرحت شاہین سے گھر سے چلے جانے پر تلخ کلامی کی۔
ارسلان نے پستول سے فرحت شاہین کے چہرے اور ٹانگ پر گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں فرحت شاہین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
مدعی نے بتایا کہ واقعہ اہلیہ ریحانہ بی بی، بیٹے فیضان احمد اور بیٹی زیبا شاہین جبکہ مسرت شاہین نے بھی دیکھا۔
Source link
Today News
سلمان علی آغا کو تنبیہ، بڑی مشکل میں پھنس گئے
پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین سلمان علی آغا کو بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں آسی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر باقاعدہ تنبیہ کر دی۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں سلمان علی آغا کو ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔
سلمان آغا کو تنبیہ کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا، یہ 24 ماہ کے دورانیے میں ان کی پہلی خلاف ورزی تھی۔
خلاف ورزی کا یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 39 ویں اوور میں پیش آیا جب وہ رن آؤٹ ہوئے اور انہوں نے اپنے گلووز اور ہیلمیٹ نامناسب انداز میں گراؤنڈ پر پھینکے۔
سلمان آغا کو لیول 1 خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کی کم از کم سزا آفیشل تنبیہ اور زیادہ سے زیادہ سزا میچ فیس کا 50 فی صد جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائٹس ہیں۔
Source link
Today News
Pakistan exposed another afghan taliban regime propaganda
وزارت اطلاعات و نشریات ایک بار پھر افغان طالبان رجیم کے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بار پھر افغان طالبان رجیم کے وزارت دفاع کے بے بنیاد جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا اور بتایا کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں پر قبضوں ے دعوؤں اور نقصانات کے پیش کردہ اعشاریوں میں بالکل بھی صداقت نہیں ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ افغان عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ایسی جھوٹی کہانیاں پھیلائی جارہی ہیں جبکہ وہاں کے عوام پہلے ہی دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے وال افغان طالبان رجیم کی وجہ سے تکالیف برداشت کررہے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزارت اطلاعات و نشریات افغان طالبان اور ان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے نقصانات پر بروقت و باقائدگی سے پیش کر رہی ہے جبکہ ضرورت کے مطابق ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی جاری کی جارہی ہیں۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغان طالبان رجیم کی طرح جھوٹے پروپیگینڈے کا سہارا نہیں لیا جا رہا، افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی مصدقہ اطلاعات کو میڈیا کو براقت فراہم کیا جارہا ہے۔
🔎 Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
◼️ This latest claim of the so called Ministry of Defence of Afghan Taliban Regime regarding capturing some post and made up damages etc is false as always, fabricated and designed to mislead Afghan internal public opinion,… pic.twitter.com/bjmsdskN7q
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 14, 2026
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان طالبان رجیم کے بار بار کئے جانے والے جھوٹے دعوے ایک دیوانے کا خواب ہیں، جو صرف افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود ہیں جبکہ حقیقت سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport