Connect with us

Today News

کراچی؛ ذاتی چپقلس پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

Published

on



نارتھ ناظم آباد کے علاقے پہاڑ گنج چورنگی کے قریب پولیس اہلکار نے ذاتی چپقلش کی بنیاد پر ایک شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جنہیں تشویش ناک حالت میں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او شارع نور جہاں سرفراز کمانڈو نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ فضل رحمان ولد عبدالقیوم کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم رضوان عمران کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقتول اور ملزم نارتھ ناظم آباد بلاک کیو پہاڑ گنج کے رہائشی تھے اور ان میں گزشتہ ایک سال سے چپقلش چل رہی تھی اور ہفتے کی صبح بھی دونوں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر ملزم رضوان نے فضل رحمان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم پولیس اہلکار اور شارع نور جہاں تھانے میں تعینات ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے ذاتی عناد اور دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا ہے تاہم پولیس نے قاتل اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

15 روز سے مسلط کردہ جنگ کے باوجود ایران میں سب کچھ نارمل ہے؛ صدر مسعود پزیشکیان

Published

on


ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جنگ میں تباہ شدہ علاقوں کو پہلے سے بھی بہتر انداز میں تعمیر کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ 15 روز سے جاری اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باوجود دوران ملک میں ہونے والی تباہی کے باوجود ایران کے بیشتر حصوں میں معمولات زندگی برقرار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں جنگ کے باعث تباہی ہوئی ہے اُن علاقوں کو پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں دوبارہ تعمیر کریں گے اور عوام کی ضروریات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکلات اور دباؤ کے باوجود حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے اور عوام کے تعاون سے موجودہ صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔

صدر پزیشکیان نے کہا کہ ایرانی قوم نے ماضی میں بھی مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اور اس بار بھی ملک ان چیلنجز سے نکل آئے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ کئی ممالک جنگی بحری جہاز بھیجنے پر آمادہ ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی اس اہم بحری راستے کی حفاظت کے لیے اپنے بحری جہاز تعینات کریں گے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز جسے ایران نے اسرائیلی اور امریکی حملوں کے جواب میں بند کر رکھا ہے۔ دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

​​​​​​





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Published

on



کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے قیمتوں میں اضافے کے بعد کمشنر کراچی نے دودھ کی سرکاری قیمت پر نظر ثانی کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس بدھ 18 مارچ کو کمشنر ہائوس میں ہوگا۔

اس سے قبل ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاگر گجر نے چند روز قبل دودھ کی فی کلو قیمت میں 320 روپے کے اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایف آئی اے کی کارروائی، مبینہ طور پر جسم فروشی میں ملوث تین خواتین سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار

Published

on



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے مبینہ طور پر جسم فروشی میں ملوث 3 خواتین کو سعودی عرب سے واپسی پر حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خواتین نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایجنٹوں کے ذریعے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بھیجی گئیں جہاں وہ مبینہ طور پر جسم فروشی میں ملوث رہیں۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافروں کی معمول کی امیگریشن کلیئرنس کے دوران ان کے رویے مشکوک لگنے پر تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون رابعہ زینب نے بتایا کہ لاہور کے رہائشی ایجنٹ شاہین نے اسے بیوٹی پارلر میں ملازمت اور ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کا جھانسہ دے کر سعودی عرب بھجوایا، تاہم وہاں پہنچنے کے بعد وہ مبینہ طور پر جسم فروشی میں ملوث ہوگئی، بعد ازاں سعودی پولیس کے چھاپے میں گرفتار ہونے کے بعد سزا مکمل ہونے پر اسے پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا۔

اسی طرح دیگر دو خواتین سونیا اور سدرا بی بی نے بیان دیا کہ انہوں نے ایک ایجنٹ رشید کے ذریعے سعودی عرب جانے کا انتظام کیا تھا جہاں انہیں ایک لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ ملازمت کا وعدہ کیا گیا، تاہم بعد میں وہ بھی مبینہ طور پر جسم فروشی میں ملوث ہوگئیں، سعودی پولیس کے چھاپے میں گرفتار ہونے کے بعد دونوں خواتین کو سزا پوری ہونے پر پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے تینوں خواتین کو مزید کارروائی اور ایجنٹوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا۔



Source link

Continue Reading

Trending