Today News
عراق؛ امریکا سفارت خانے اور متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ پر فضائی حملے
عراق میں متحدہ عرب امارات اور امریکی سفارتخانوں کی عمارتوں پر میزائل حملے کیے گئے جس سے آگ بھڑک اُٹھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد کمپاؤنڈ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ یہ سفارت خانہ بغداد کے انتہائی محفوظ گرین زون میں واقع ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایک میزائل سفارتخانے کے احاطے میں موجود ہیلی کاپٹر لینڈنگ پیڈ کے قریب آ کر گرا جس کے نتیجے میں عمارت کے اندر دھواں اٹھتا نظر آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب خبر رساں ادارے اے ایف پی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک ڈرون حملہ تھا۔ حملے کی نوعیت کے بارے میں مختلف رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں۔
ادھرعراقی کردستان میں متحدہ عمارت کے قونصل خانے پر بھی ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ کیا گیا ہے جس میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
اماراتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سفارتی مشنز کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایسے حملے نہ صرف خطرناک اشتعال انگیزی ہیں بلکہ یہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور حملے کے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Today News
لاہور کے ایک گھر میں سحری کے وقت 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 19 کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس اے میں بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں مسلح افراد 19 کروڑ سے زائد مالیت کا سونا، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی ہے۔ جس کے بعد متاثرہ شہری عامر سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق واردات اس وقت ہوئی جب گھر کے مکین سحری کر کے گھر واپس آئے، گاڑی میں سوار چار ملزمان موقع دیکھ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق اہل خانہ کو ٹی وی لاؤنج میں یرغمال بنایا اور مسلح افراد 200 تولے سونا، ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کے ڈائمنڈ جیولری، تقریباً 10 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گھر کی دوسری منزل سے 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا، غیر ملکی کرنسی بھی لوٹ لیا، ملزمان صبح 4 بج کر 22 منٹ پر گھر میں داخل ہوئے۔
پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Today News
امریکا ویتنام کی طرح ایران میں پھنس سکتا ہے، سابق سیکریٹری خارجہ
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس اب بھی وقت ہے کہ جیت کا اعلان کرکے جنگ ختم کرے تاکہ بچت ہو ورنہ امریکا ویتنام کی طرح ایران میں پھنس سکتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکا کو تشویش ہے کہ ایران میں حکومت تبدیل کیوں نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب دونوں طرفین ڈٹے ہوں تو پھر سفارت کاری کام نہیں آتی، سفارت کاری اس وقت کامیاب ہو گی جب ایک فریق کمزور ہو۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکا کو اس جنگ کا مقصد ہی واضح نہیں تھا، امریکی جنگ کے مختلف مقاصد بیانات کرتے رہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکا کی نہیں بلکہ اسرائیل کی جنگ ہے۔
سابق سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ امریکا کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ جیت کا اعلان کر کے جنگ ختم کرے، اس صورت میں ہی فیس سیونگ رہ جائے گی۔
امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ویتنام جیسی صورت حال اختیار کر سکتی ہے، امریکا ویتنام کی طرح ایران میں پھنس سکتا ہے، خلیجی ریاستیں جنگ ختم کرنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالیں۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے اب تک بہت عمدہ سفارت کاری کی ہے، جنگ سے پہلے امریکا نے سفارت کاری صرف دکھاوے کے لیے کی تھی اور اس وقت مجھے سفارت کاری کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔
Source link
Today News
حکومت سندھ کا 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
حکومت سندھ نے 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت یوم پاکستان کے سلسلے میں 23 مارچ 2026 کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کے تمام دفاتر، اداروں، حکومت سندھ کے زیر انتظام کارپوریشنز اور بلدیاتی اداروں میں عام تعطیل ہوگی تاہم ضروری نوعیت کے خدمات کے حامل دفاتر پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Magazines2 weeks ago
THE ICON INTERVIEW: THE FUTURE’S ALWAYS BRIGHT FOR HIM – Newspaper