Today News
15 روز سے مسلط کردہ جنگ کے باوجود ایران میں سب کچھ نارمل ہے؛ صدر مسعود پزیشکیان
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جنگ میں تباہ شدہ علاقوں کو پہلے سے بھی بہتر انداز میں تعمیر کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ 15 روز سے جاری اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باوجود دوران ملک میں ہونے والی تباہی کے باوجود ایران کے بیشتر حصوں میں معمولات زندگی برقرار ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں جنگ کے باعث تباہی ہوئی ہے اُن علاقوں کو پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں دوبارہ تعمیر کریں گے اور عوام کی ضروریات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مشکلات اور دباؤ کے باوجود حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے اور عوام کے تعاون سے موجودہ صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔
صدر پزیشکیان نے کہا کہ ایرانی قوم نے ماضی میں بھی مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اور اس بار بھی ملک ان چیلنجز سے نکل آئے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ کئی ممالک جنگی بحری جہاز بھیجنے پر آمادہ ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی اس اہم بحری راستے کی حفاظت کے لیے اپنے بحری جہاز تعینات کریں گے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز جسے ایران نے اسرائیلی اور امریکی حملوں کے جواب میں بند کر رکھا ہے۔ دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔
Today News
آپریشن غضب للحق، پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی، طالبان کے اہم ٹھکانے اور فوجی تنصیبات تباہ
اسلام آباد:
پاکستانی افواج نے آپریشن “غضب للحق” کے تحت 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی فضائی کارروائی کرتے ہوئے متعدد اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے افغانستان کے شہر قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج سے منسلک دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ بعض فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔
ان حملوں میں دہشت گردوں کے ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تباہ کیے جانے والے انفراسٹرکچر اور اسٹوریج مراکز افغان طالبان اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے استعمال کیے جا رہے تھے جہاں سے دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور معاونت کی جاتی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ آپریشن “غضب للحق” کے تحت کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے اور پاکستان کی سرحدی سلامتی کو مکمل طور پر یقینی نہیں بنا لیا جاتا۔
Today News
ایران جنگ؛ امریکا کے مشکل دن شروع ہوگئے
ایران کے ساتھ جنگ میں امریکا کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہو رہا ہے اور شدید عدم استحکام کا شکار ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے اسرائیلی اور امریکی حملوں کے جواب میں دنیا کی اہم ترین آبی گذرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کردیا ہے جس سے پیٹرول کی قلت پیدا ہوئی اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔ جس سے امریکا بھی متاثر ہوا ہے۔
امریکی آٹو موبائل ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک بھر میں پیٹرول کی اوسط قیمت بڑھ کر 3.68 ڈالر فی گیلن ہو گئی جو جنگ شروع ہونے سے قبل سے اب تک تقریباً 23 فیصد زیادہ ہے۔
آج کے روز عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 2.67 فیصد اضافے کے بعد 103.14 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 3.11 فیصد اضافے کے ساتھ 98.71 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس ہفتے ڈیزل کی اوسط قیمت 4.85 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایران پر ابتدائی حملوں سے پہلے یہ قیمت تقریباً 3.71 ڈالر فی گیلن تھی۔
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے شپنگ اور لاجسٹکس کے اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ مثال کے طور پر بڑی کوریئر کمپنی فیڈایکس ڈیزل کی قیمت 3.55 ڈالر فی گیلن سے اوپر جانے پر اضافی سرچارج عائد کرتی ہے۔
ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ امریکی معیشت پر متعدد طریقوں سے اثر انداز ہو رہا ہے۔ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بڑھ گئیں، سکتی ہیں کھاد کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے کیونکہ اس کے کئی اہم اجزا کی ترسیل آبنائے ہرمز سے ہوتی ہے۔
امریکا بین الاقوامی پروازوں کا حب ہے۔ ایران جنگ کے باعث ہوائی سفر مہنگا ہو رہا ہے کیونکہ جیٹ فیول کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ جس سے امریکا کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
جس کے باعث صدر ٹرمپ پر اندرونی اور بیرونی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، جہاں امریکی کانگریس سرگرم ہورہی ہے وہیں جی سیون ممالک نے صدر ٹرمپ سے جنگ کے جلد خاتمے پر زور دیا ہے۔
Today News
کفایت شعاری مہم، کس کی تنخوا سے کتنی کٹوتی ہوگی؟ نوٹی فکیشن جاری
وفاقی حکومت نے ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت مزید اقدامات نافذ کرتے ہوئے آئندہ دو ماہ کے لیے تمام سرکاری غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری کارپوریشنز، خودمختار اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور سرکاری ملکیتی اداروں کے اعلیٰ افسران کی تنخواہوں میں دو ماہ کے لیے کٹوتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق یہ رقم وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ 2026 میں جمع کرائی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کی 9 اور 10 مارچ 2026 کی جاری کردہ ہدایات کے تسلسل میں مانیٹرنگ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نئے اقدامات کی منظوری دی ہے۔
ان اقدامات کے تحت سرکاری کارپوریشنز، خودمختار اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور سرکاری ملکیتی اداروں کے اعلیٰ افسران کی تنخواہوں میں دو ماہ کے لیے کٹوتی کی جائے گی اور یہ رقم وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ 2026 میں جمع کرائی جائے گی۔
کتنی تنخواہ پر کتنی کٹوتی ہوگی؟
نوٹیفکیشن کے مطابق تین لاکھ سے دس لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے افسران کی تنخواہ سے 5 فیصد، دس لاکھ سے بیس لاکھ روپے تنخواہ والوں سے 15 فیصد، بیس لاکھ سے تیس لاکھ روپے تنخواہ والوں سے 25 فیصد جبکہ تیس لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لینے والوں سے 30 فیصد کٹوتی دو ماہ تک کی جائے گی۔
اسی طرح سرکاری نامزد افراد کو سرکاری و نجی کمپنیوں کے بورڈ اجلاسوں میں ملنے والی 100 فیصد فیس بھی آئندہ دو ماہ کے لیے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ 2026 میں جمع کرائی جائے گی۔
وزارت خارجہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ 23 مارچ 2026 کو بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں تقریبات کے بجائے سادہ پرچم کشائی کی جائے گی، علاوہ ازیں بیرون ملک مشنز کے بجٹ میں بھی چوتھی سہہ ماہی کے لیے 20 فیصد کمی اور افسران کی دو روزہ تنخواہ کی کٹوتی لاگو ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کرایوں، تعلیمی اخراجات اور طبی سہولیات سے متعلق ادائیگیاں جاری رہیں گی۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور ریونیو ڈویژن پر ورک فرام ہوم اور چار روزہ ورک ویک کی پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی تاکہ محصولات کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
اسی طرح کسٹمز انفورسمنٹ اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کے آپریشنل گاڑیوں پر ایندھن میں کمی اور گاڑیوں کو بند رکھنے کی پابندی لاگو نہیں ہوگی تاہم مجموعی طور پر ایندھن کی بچت کے اہداف پورے کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول آرمڈ فورسز کو بھی سکیورٹی ضروریات کے باعث ورک فرام ہوم اور چار روزہ ورک ویک سے استثنیٰ دیا گیا ہے تاہم وہ شعبے جو براہ راست فیلڈ آپریشنز میں شامل نہیں ہیں ان پر ایندھن میں پچاس فیصد کمی اور ساٹھ فیصد سرکاری گاڑیوں کو بند رکھنے کی پابندی لاگو ہوگی۔
حکومت نے آئندہ دو ماہ کے لیے تمام سرکاری غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے البتہ ایسے تربیتی پروگرام جو مکمل طور پر بین الاقوامی اداروں کے فنڈ سے ہوں اور جن کے لیے باقاعدہ انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہو، انہیں اس پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔
مزید برآں سرکاری گاڑیوں کے استعمال کو صرف سرکاری امور تک محدود کرنے، حساس شخصیات کے سکیورٹی قافلوں کو محدود کرنے اور اجلاسوں کے لیے زیادہ سے زیادہ ویڈیو لنک اور ٹیلی کانفرنسنگ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکومت نے ان اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو ہفتہ وار رپورٹ ایک ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے جمع کرانے کی ہدایت کی جبکہ انٹیلی جنس بیورو ایندھن میں کمی اور سرکاری گاڑیوں کی بندش کے اقدامات کا آڈٹ کرکے وزیر اعظم کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کرے گا۔
اس کے علاوہ کفایت شعاری اقدامات سے حاصل ہونے والی بچت کو وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ 2026 میں منتقل کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے مالیاتی سیکریٹریز پر مشتمل ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو آئندہ اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Magazines2 weeks ago
THE ICON INTERVIEW: THE FUTURE’S ALWAYS BRIGHT FOR HIM – Newspaper