Today News
افغان طالبان کے نئے فوجداری قوانین، جبر اور مظالم کی منظوری
افغان طالبان رجیم کی صنفی امتیازی پالیسیوں اور سخت پابندیوں نے افغان معاشرے کو گھٹن زدہ بنا دیا ہے.
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق افغانستان میں خواتین، اقلیتیں اور مخالفین شدید خطرات سے دوچار ہیں. افغان طالبان کے نام نہاد فوجداری ضابطہ نے صنف، مذہب اور سماجی حیثیت کی بنیاد پر امتیاز اور ظلم کو قانونی تحفظ فراہم کر دیا۔
طالبان رجیم کے نئے قوانین مذہبی اقلیتوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں کیخلاف امتیازی سزاؤں کو باقاعدہ قانونی جواز دیتے ہیں۔ فوجداری ضابطہ میں طالبان قیادت پر تنقید کو بھی جرم قرار دے دیا گیا۔
نام نہاد فوجداری قوانین نے خواتین کے خلاف تشدد اور امتیاز کو قانونی شکل دے کر انہیں سماجی زندگی سے بے دخل کرنے کی راہ ہموار کی۔
ماہرین کے مطابق طالبان کے نام نہاد فوجداری قوانین دراصل ریاستی سطح پر امتیاز اور جبر کو قانونی شکل دینے کی کوشش ہیں۔
افغان طالبان کی پالیسیاں افغانستان کو انسانی حقوق کی شدید ترین خلاف ورزیوں کی طرف دھکیل رہی ہیں۔
طالبان قوانین کا اصل مقصد خواتین اور اختلاف رائے رکھنے والوں کو مکمل طور پر خاموش کرانا ہے۔
Today News
طلاق کے اعلان کے بعد رجب بٹ اور ایمان فاطمہ میں صلح کی کوششیں شروع
رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان پیدا ہونے والے ازدواجی تنازع کے بعد معروف شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی نے ان کی شادی بچانے کے لیے کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ دنوں سے یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ دونوں کے درمیان اختلافات کافی عرصے سے زیرِ بحث تھے جبکہ اب ان کے ہاں بیٹا کیوان سلطان بھی ہے, صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب رجب بٹ کی جانب سے ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھیجے جانے کی خبر سامنے آئی۔
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ رجب بٹ کے بعض دوست ایمان فاطمہ کے خلاف کھل کر بات کر رہے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
رجب بٹ کا شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی کے ساتھ قریبی تعلق بتایا جاتا ہے۔ علامہ آصف رضا علوی سوشل میڈیا پر شیعہ مسلک سے متعلق معلومات اور بیانات شیئر کرتے رہتے ہیں اور انہیں ماضی میں رجب بٹ اور ان کے دوستوں کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔
علامہ آصف رضا علوی نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی ٹوٹے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دونوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور جلد اس حوالے سے اچھی خبر سامنے آ سکتی ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ علامہ آصف رضا علوی کی مداخلت کے بعد طلاق کی کارروائی روک دی گئی ہے۔ مزید یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ رجب بٹ اور عون شیخ کے درمیان بھی اختلافات ختم ہو گئے ہیں اور جلد خاندان کی جانب سے صلح کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جوڑے کا بیٹا کیوان سلطان اس بار عید اپنے والد کے ساتھ منائے گا تاہم اس حوالے سے تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
Today News
ایران کے حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 108 اسرائیلی زخمی ہوئے، اسرائیلی وزارت صحت
اسرائیلی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایران کے حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 108 اسرائیلی زخمی ہوئے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زخمیوں میں 2 سے کی حالت تشویشناک ہے، 96 کی حالت بہتر ہے، 9 اسرائیلی ایرانی حملوں کے باعث ذہنی پرایشی کا شکار ہوئے ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت نے کہا کہ 28 فروری کو ایران کے ساتھ جنگ کے آغاز سے اب تک 3,195 اسرائیلی زخمی ہوئے، اسرائیلی وزارت صحت
Today News
تیسرا ون ڈے: پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ڈھاکا:
ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
دونوں ٹیمیں میرپور ڈھاکا میں مد مقابل ہیں، پاکستان کی طرف سے آج کے میچ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستان کی طرف سے غازی غوری اور سعد مسعود اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔ حسین طلعت انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ شمائل حسین کو بھی آج کے میچ میں ڈراپ کردیا گیا ہے، ابرار احمد کو محمد وسیم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرتی نظر آئیں گی۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Magazines2 weeks ago
THE ICON INTERVIEW: THE FUTURE’S ALWAYS BRIGHT FOR HIM – Newspaper
-
Sports1 week ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment1 week ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video