Connect with us

Today News

امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے چین سے بھیک مانگ رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ

Published

on


ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے دیگر ممالک حتیٰ کہ چین سے مدد مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکا کی سکیورٹی چھتری کمزور ہو چکی ہے اور اس میں کئی خامیاں موجود ہیں، جس کے باعث یہ تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکا اور ان کے اتحادیوں کو باہر نکالیں کیونکہ ان کی توجہ صرف اسرائیل کے مفادات کے تحفظ پر مرکوز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے نزدیک امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے لیے کھلا ہے۔

عباس عراقچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا نے جمعے کے روز راس الخیمہ اور دبئی کے قریب سے حملے کیے اور پڑوسی ممالک کی سرزمین سے ہائی موبیلیٹی راکٹ سسٹم داغے جا رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ترجمان شریف فیملی نے جنید صفدر کے ویانا جانے کو جھوٹ قرار دے دیا

Published

on


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ویانا جانے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر شریف فیملی کے ترجمان کا مؤقف سامنے آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ گردش کر رہا تھا کہ ایک سرکاری یا وی آئی پی طیارہ ویانا گیا ہے اور اسے جنید صفدر کے سفر یا ہنی مون سے جوڑا جا رہا تھا، جس پر اب شریف خاندان نے باضابطہ تردید کر دی ہے۔

ترجمان شریف فیملی کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں پھیلائی جانے والی یہ خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنید صفدر پاکستان میں رائیونڈ میں موجود ہیں اور ان کے ویانا جانے یا کسی خصوصی طیارے کے ذریعے یورپ سفر کی اطلاعات درست نہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں سیاسی مقاصد کے تحت چلائی جا رہی ہیں، اور شریف خاندان ایسے دعوؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران جنگ پر امریکا میں سیاسی ہنگامہ، ٹرمپ کو اپنی ہی جماعت سے مخالفت کا سامنا

Published

on


ایران کے خلاف جاری جنگ نے امریکا کی داخلی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی کے اندر اختلافات واضح ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پارٹی کے کچھ رہنما اور کارکن ایران کے خلاف جنگ کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ متعدد قدامت پسند شخصیات اس جنگ کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کر رہی ہیں۔

کئی ریپبلکن حلقوں میں یہ موقف بھی سامنے آ رہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ دراصل اسرائیل کے مفادات کی جنگ ہے اور امریکا کو اس میں براہِ راست شامل نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی میڈیا شخصیت ٹکر کارلسن نے کھل کر کہا کہ امریکا کو اس تنازع سے جلد باہر نکل جانا چاہیے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کر کے انہیں ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے باز رکھنے کی کوشش بھی کی تھی۔

اسی طرح معروف پوڈکاسٹر جو روگن نے بھی اس جنگ کو انتہائی پاگل پن قرار دیا، جبکہ سابق رکن کانگریس ٹیلر گرین نے کہا کہ امریکی عوام نے مزید بیرونی جنگوں کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

ادھر امریکی کانگریس میں بھی اس معاملے پر اختلافات دیکھنے میں آئے ہیں۔ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ایک ایسے بل کی حمایت کی جس کے تحت کانگریس کو جنگ پر ویٹو کا اختیار دیا جا سکتا تھا، تاہم یہ تجویز کامیاب نہ ہو سکی۔

سروے کے مطابق تقریباً 54 فیصد امریکی شہری ایران کے معاملے میں ٹرمپ کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر ریپبلکن ووٹر جنگ کی حمایت کرتے ہیں، تاہم پارٹی کے اندر بھی واضح نظریاتی تقسیم سامنے آ رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

مٹی کا تیل فی لیٹر 39 روپے 20 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

Published

on


حکومت نے مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 358 روپے ایک پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 105روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، 23 ارب روپے کی سبسڈی 14مارچ سے 20 مارچ تک کیلئے ادا کی جائے گی، پٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی ادا کی جائے گی۔

وزارت توانائی کاکہنا ہےکہ یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کی مد میں ادا کی جائےگی، 23 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز اوگرا کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔

وزارت توانائی نے بتایا کہ کابینہ سے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری حاصل کر لی، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے اس فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دی، پرائس ڈیفرینشل کی ادائیگی کے طریقہ کار میں او ایم سیز سے موصول ہونے والے بلوں کی تصدیق اور آڈٹ کا عمل بھی شامل ہوگا۔

 





Source link

Continue Reading

Trending