Today News
لاہور؛ 28سالہ نوجوان کا قتل، متقول کی محبوبہ اور اسکا شوہر مرکزی ملزم نکلے
چوہنگ کے علاقے میں 5ماہ قبل 28 سالہ نوجوان مدثر حسین کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کی محبوبہ اور اس کا شوہر مرکزی ملزم نکلے۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ شرافت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
انچارج رانا شرافت علی کے مطابق مقتول اور مرکزی ملزم کی بیوی کے آپس میں گہرے تعلقات تھے، جس کا ملزم کو رنج تھا۔ مرکزی ملزم اور اسکی بیوی نے مقتول مدثر حسین کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
ایس پی انویسٹی گیشن عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق خاتون ملزمہ نے مقتول مدثر حسین کو ملنے کے بہانے گھر بلایا، ملزمہ نے 28 سالہ مدثر حسین کو بوتل میں زہریلا کالا پتھر ملا کر پلا دیا۔ مقتول 2 روز اسپتال میں زیر علاج رہا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے بتایا کہ ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کروا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا۔
Source link
Today News
ایران جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ مہنگی پڑ سکتی ہے؟ ٹرمپ حکومت کی امریکی میڈیا کو سخت دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ کرنے والے میڈیا اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کن معلومات نشر کیں تو ان کے نشریاتی لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔
امریکا کے میڈیا ریگولیٹری ادارے ایف سی سی کے چیئرمین برینڈن کیر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نشریاتی اداروں کو عوامی مفاد میں کام کرنا چاہیے، بصورت دیگر انہیں اپنے لائسنس سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو نشریاتی ادارے جعلی خبریں یا مسخ شدہ معلومات نشر کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنی پالیسی درست کر لیں کیونکہ جلد ہی ان کے لائسنس کی تجدید کا مرحلہ آنے والا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بعض امریکی میڈیا ادارے ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا نے یہ خبر پھیلائی کہ سعودی عرب میں ایرانی حملے میں امریکی ایندھن بردار طیارے تباہ ہو گئے، حالانکہ حقیقت میں طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا اور وہ دوبارہ سروس میں آ چکے ہیں۔
اس بیان پر امریکا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی سیاستدانوں اور آزادیٔ اظہار کے حامی افراد نے اسے میڈیا پر دباؤ ڈالنے اور سنسرشپ کی کوشش قرار دیا ہے۔
امریکی سینیٹر برائن شاٹز نے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ اگر میڈیا جنگ کے بارے میں مثبت رپورٹنگ نہ کرے تو اس کے لائسنس کی تجدید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
ادھر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو زیادہ محب وطن انداز میں خبریں نشر کرنی چاہئیں۔ انہوں نے خاص طور پر سی این این کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بعض ٹی وی چینلز جنگ کے حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی، جس کے بعد سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکا میں 53 فیصد ووٹرز ایران کے خلاف اس جنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔
Today News
نیتن یاہو کو ہر حال میں نشانہ بنائیں گے، ایرانی پاسداران انقلاب کی دھمکی
ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ زندہ ہیں تو وہ ایران کے اہم اہداف میں شامل ہیں۔
ایرانی پاسداران نے نیتن یاہو کو بچوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر حال میں نشانہ بنایا جائے گا اور وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے۔
اس سے قبل ایرانی میڈیا میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ حالیہ میزائل حملوں کے دوران نیتن یاہو مارے گئے ہیں۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو محفوظ ہیں اور ان کی ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پورے مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔
Today News
آپریشن غضب للحق: چترال میں ملحقہ پاک افغان سرحد پر طالبان کی بادانی پوسٹ تباہ
راولپنڈی:
پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چترال میں ملحقہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بادانی پوسٹ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بادانی پوسٹ کو مختلف زمینی ہتھیاروں اور کواڈ کاپٹرز کے ذریعے مکمل تباہ کیا گیا۔
افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کوبلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports1 week ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Magazines2 weeks ago
THE ICON INTERVIEW: THE FUTURE’S ALWAYS BRIGHT FOR HIM – Newspaper
-
Entertainment1 week ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video