Connect with us

Today News

طلاق کے اعلان کے بعد رجب بٹ اور ایمان فاطمہ میں صلح کی کوششیں شروع

Published

on


رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان پیدا ہونے والے ازدواجی تنازع کے بعد معروف شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی نے ان کی شادی بچانے کے لیے کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ دنوں سے یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ دونوں کے درمیان اختلافات کافی عرصے سے زیرِ بحث تھے جبکہ اب ان کے ہاں بیٹا کیوان سلطان بھی ہے, صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب رجب بٹ کی جانب سے ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھیجے جانے کی خبر سامنے آئی۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ رجب بٹ کے بعض دوست ایمان فاطمہ کے خلاف کھل کر بات کر رہے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

رجب بٹ کا شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی کے ساتھ قریبی تعلق بتایا جاتا ہے۔ علامہ آصف رضا علوی سوشل میڈیا پر شیعہ مسلک سے متعلق معلومات اور بیانات شیئر کرتے رہتے ہیں اور انہیں ماضی میں رجب بٹ اور ان کے دوستوں کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔

علامہ آصف رضا علوی نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی ٹوٹے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دونوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور جلد اس حوالے سے اچھی خبر سامنے آ سکتی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ علامہ آصف رضا علوی کی مداخلت کے بعد طلاق کی کارروائی روک دی گئی ہے۔ مزید یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ رجب بٹ اور عون شیخ کے درمیان بھی اختلافات ختم ہو گئے ہیں اور جلد خاندان کی جانب سے صلح کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جوڑے کا بیٹا کیوان سلطان اس بار عید اپنے والد کے ساتھ منائے گا تاہم اس حوالے سے تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

دی ہنڈرڈ لیگ میں ابرار احمد کے معاہدے پر بھارتی اداکارہ کا شدید ردعمل

Published

on


بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے پاکستانی کرکٹر ابرار احمد کو کرکٹ لیگ ’دی ہنڈریڈ‘میں منتخب کیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے پاکستانی کرکٹر ابرار احمد کے انتخاب پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مبینہ طور پر اپنا Reliance Jio کا سم کارڈ بھی توڑ دیا۔ تاہم اس معاملے پر تاحال اننیا پانڈے کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ پاکستانی اسپنر ابرار احمد کی انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں بھارتی نژاد مالک کاویا مارن کی ٹیم سن رائزرز لیڈز میں شمولیت نے سرحد پار شدید گرما گرمی پیدا کر دی ہے۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور شائقین کی جانب سے اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دی ہنڈرڈ لیگ 21 جولائی سے 16 اگست کے درمیان کھیلی جائے گی، دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت کے لیے ابرار احمد کو این او سی درکار ہوگا۔ قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے ابرار احمد کو این او سی نہ ملنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ ابرار احمد نے اپنا آخری ٹیسٹ جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ مہنگی پڑ سکتی ہے؟ ٹرمپ حکومت کی امریکی میڈیا کو سخت دھمکی

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ کرنے والے میڈیا اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کن معلومات نشر کیں تو ان کے نشریاتی لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔

امریکا کے میڈیا ریگولیٹری ادارے ایف سی سی کے چیئرمین برینڈن کیر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نشریاتی اداروں کو عوامی مفاد میں کام کرنا چاہیے، بصورت دیگر انہیں اپنے لائسنس سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو نشریاتی ادارے جعلی خبریں یا مسخ شدہ معلومات نشر کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنی پالیسی درست کر لیں کیونکہ جلد ہی ان کے لائسنس کی تجدید کا مرحلہ آنے والا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بعض امریکی میڈیا ادارے ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا نے یہ خبر پھیلائی کہ سعودی عرب میں ایرانی حملے میں امریکی ایندھن بردار طیارے تباہ ہو گئے، حالانکہ حقیقت میں طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا اور وہ دوبارہ سروس میں آ چکے ہیں۔

اس بیان پر امریکا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی سیاستدانوں اور آزادیٔ اظہار کے حامی افراد نے اسے میڈیا پر دباؤ ڈالنے اور سنسرشپ کی کوشش قرار دیا ہے۔

امریکی سینیٹر برائن شاٹز نے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ اگر میڈیا جنگ کے بارے میں مثبت رپورٹنگ نہ کرے تو اس کے لائسنس کی تجدید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

ادھر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو زیادہ محب وطن انداز میں خبریں نشر کرنی چاہئیں۔ انہوں نے خاص طور پر سی این این کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بعض ٹی وی چینلز جنگ کے حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی، جس کے بعد سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکا میں 53 فیصد ووٹرز ایران کے خلاف اس جنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

نیتن یاہو کو ہر حال میں نشانہ بنائیں گے، ایرانی پاسداران انقلاب کی دھمکی

Published

on


ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ زندہ ہیں تو وہ ایران کے اہم اہداف میں شامل ہیں۔

ایرانی پاسداران نے نیتن یاہو کو بچوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر حال میں نشانہ بنایا جائے گا اور وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ حالیہ میزائل حملوں کے دوران نیتن یاہو مارے گئے ہیں۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو محفوظ ہیں اور ان کی ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پورے مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending