Connect with us

Today News

ایران جنگ پر امریکا میں سیاسی ہنگامہ، ٹرمپ کو اپنی ہی جماعت سے مخالفت کا سامنا

Published

on


ایران کے خلاف جاری جنگ نے امریکا کی داخلی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی کے اندر اختلافات واضح ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پارٹی کے کچھ رہنما اور کارکن ایران کے خلاف جنگ کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ متعدد قدامت پسند شخصیات اس جنگ کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کر رہی ہیں۔

کئی ریپبلکن حلقوں میں یہ موقف بھی سامنے آ رہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ دراصل اسرائیل کے مفادات کی جنگ ہے اور امریکا کو اس میں براہِ راست شامل نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی میڈیا شخصیت ٹکر کارلسن نے کھل کر کہا کہ امریکا کو اس تنازع سے جلد باہر نکل جانا چاہیے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کر کے انہیں ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے باز رکھنے کی کوشش بھی کی تھی۔

اسی طرح معروف پوڈکاسٹر جو روگن نے بھی اس جنگ کو انتہائی پاگل پن قرار دیا، جبکہ سابق رکن کانگریس ٹیلر گرین نے کہا کہ امریکی عوام نے مزید بیرونی جنگوں کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

ادھر امریکی کانگریس میں بھی اس معاملے پر اختلافات دیکھنے میں آئے ہیں۔ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ایک ایسے بل کی حمایت کی جس کے تحت کانگریس کو جنگ پر ویٹو کا اختیار دیا جا سکتا تھا، تاہم یہ تجویز کامیاب نہ ہو سکی۔

سروے کے مطابق تقریباً 54 فیصد امریکی شہری ایران کے معاملے میں ٹرمپ کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر ریپبلکن ووٹر جنگ کی حمایت کرتے ہیں، تاہم پارٹی کے اندر بھی واضح نظریاتی تقسیم سامنے آ رہی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، کالعدم دہشت گرد تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

Published

on


سی ٹی ڈی کے کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نےحساس ادارے کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئےسی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں شامل کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل ایف کے دہشت گرد کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق گرفتار ملزم امجد ولد گہرام جعفر ایکسپریس ٹرین حملےمیں ہلاک ہونے والے ملزم ظفرعرف ماما کا ساتھی اوربھانجا ہے۔ گرفتارملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ماڑی پور میں تعینات پولیس افسر کوٹارگٹ کلنگ کرنے کے لیے ریکی کی تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم کا تعلق بلوچ لبریشن فرنٹ سے ہے جن کے تانے بانے پڑوسی ملک سے ملتے ہیں۔ پڑوسی ملک سے ٹارگٹ ملنے پردہشت گردی کی کارروائی کرتے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دوران تفتیش گرفتارملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 2022 میں پڑوسی ملک جا کرٹریننگ حاصل کی، ٹریننگ میں دہشت گرد وشرپسندوں کی سہولت کاری،اسلحہ چلانے اورآئی ای ڈی لگانا شامل ہے۔

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ تنظیم کے کہنے پرماڑی پورسے احساس تنصیبات پرآنے اورجانے والی گاڑیوں کی ریکی کی اوراس کی اطلاع تنظیم کودیتا تھا۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ماڑی پورمیں تعینات پولیس افسر کوٹارگٹ کلنگ کرنے کے لیے ریکی کی اور مزید براں شہرمیں کسی بڑے دہشت گرد حملے کی تیاری کررہے ہیں۔

ملزم کے دیگرساتھیوں کی تلاش میں دیگر ایجنسیوں کی مدد سے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

تیسرا ون ڈے: پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ بھی بطور فیلڈر میدان میں اتر آئے

Published

on



کراچی:

بنگلا دیش کے خلاف  ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک بھی بطور فیلڈر میدان میں اتر آئے۔

 ڈھاکا کے شیر بنگال اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں مہمان اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے زخمی  ہونے اور بیماری کے سبب حنیف ملک نے متبادل فیلڈر کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف اور نان پلئینگ ممبر نے  متبادل فیلڈر  کا کردار ادا کیا ہو۔

قبل ازیں 2005 میں ایشیز سیریز کے دوران  انگلینڈ کے گیری پریٹ متبادل فیلڈر کی حیثیت سے میدان میں اترے اور رکی پونٹنگ کو آؤٹ بھی  کیا تھا۔

حنیف ملک کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں میدان میں  متبادل فیلڈر کی حیثیت سے آنا دلچسپی سے خالی نہ تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

دی ہنڈرڈ لیگ میں ابرار احمد کے معاہدے پر بھارتی اداکارہ کا شدید ردعمل

Published

on


بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے پاکستانی کرکٹر ابرار احمد کو کرکٹ لیگ ’دی ہنڈریڈ‘میں منتخب کیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے پاکستانی کرکٹر ابرار احمد کے انتخاب پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مبینہ طور پر اپنا Reliance Jio کا سم کارڈ بھی توڑ دیا۔ تاہم اس معاملے پر تاحال اننیا پانڈے کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ پاکستانی اسپنر ابرار احمد کی انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں بھارتی نژاد مالک کاویا مارن کی ٹیم سن رائزرز لیڈز میں شمولیت نے سرحد پار شدید گرما گرمی پیدا کر دی ہے۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور شائقین کی جانب سے اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دی ہنڈرڈ لیگ 21 جولائی سے 16 اگست کے درمیان کھیلی جائے گی، دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت کے لیے ابرار احمد کو این او سی درکار ہوگا۔ قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے ابرار احمد کو این او سی نہ ملنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ ابرار احمد نے اپنا آخری ٹیسٹ جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔





Source link

Continue Reading

Trending