Connect with us

Today News

وزیراعظم کی خلیجی ممالک کو وافر مقدار میں اشیاء خور و نوش برآمد کرنے کی ہدایت

Published

on



اسلام آباد:

وزیراعظم نے خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر ملکی غذائی ضروریات کیلئے اشیاء خور و نوش کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی کی ہدایت کردی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر ملک میں غذائی صورتحال اور وافر اشیاء کی برآمدت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں موجود اشیاء خورونوش کے موجودہ ذخائر اور پیداوار پر بریفنگ دی گئی۔ 

اجلاس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اشیاءِ خورونوش کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور کسی بھی چیز کی قلت نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سپلائی چینز متاثر ہونے سے خطے میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے، موجودہ صورتحال میں خلیجی ممالک کو درکار اشیاء خورونوش کی فراہمی اور انکے غذائی تحفظ کا خیال رکھا جائے۔

 وزیرِ اعظم نے ہدایت دی ہے کہ پاکستانی غذائی ضروریات کو متاثر کئے بغیر وافر مقدار میں موجود اشیاء خورونوش کی خلیجی ممالک میں برآمد کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ برادر خلیجی ممالک میں اشیاء خورونوش کی برآمد کرتے وقت اعلیٰ معیار یقینی بنایا جائے۔

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی این ایس سی بحری راستے کے ذریعے برادر  خلیجی ممالک میں اشیاء خورونوش برآمد کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کے زرعی شعبے بشمول زرعی اجناس، گوشت، پولٹری، ڈیری اور سی فوڈ میں برآمد کی وسیع استعداد موجود ہے۔ 

وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کر دی جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گی، وزیرِ اعظم نے برادر خلیجی ممالک میں تعینات سفیران و ٹریڈ افسران کو متحرک رہنے کی ہدایت کردی۔ 

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صوبائی چیف سیکریٹریز اور متعلقہ شعبے کی نجی ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

صدر مملکت سے محسن نقوی، خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی کی اہمیت پر بات چیت

Published

on


صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

سول ایوی ایشن اور پی اے اے ہیڈکوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

Published

on


سول ایوی ایشن اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کرنے کا معاملہ زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایوی ایشن کمپلیکس تعمیر کرنے کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی گئی ہیں۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد میں ایوی ایشن کمپلیکس کی عمارت تعمیر کرنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کو اس عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔

پی اے اے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے 27 مارچ تک ٹینڈر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی ہے۔

اس وقت پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی دونوں محکموں کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہیں۔ دونوں اداروں کی کراچی سے اسلام آبادمنتقلی کے دوران 3 سال کا عرصہ لگ سکتاہے.





Source link

Continue Reading

Today News

سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، کالعدم دہشت گرد تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

Published

on


سی ٹی ڈی کے کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نےحساس ادارے کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئےسی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں شامل کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل ایف کے دہشت گرد کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق گرفتار ملزم امجد ولد گہرام جعفر ایکسپریس ٹرین حملےمیں ہلاک ہونے والے ملزم ظفرعرف ماما کا ساتھی اوربھانجا ہے۔ گرفتارملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ماڑی پور میں تعینات پولیس افسر کوٹارگٹ کلنگ کرنے کے لیے ریکی کی تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم کا تعلق بلوچ لبریشن فرنٹ سے ہے جن کے تانے بانے پڑوسی ملک سے ملتے ہیں۔ پڑوسی ملک سے ٹارگٹ ملنے پردہشت گردی کی کارروائی کرتے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دوران تفتیش گرفتارملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 2022 میں پڑوسی ملک جا کرٹریننگ حاصل کی، ٹریننگ میں دہشت گرد وشرپسندوں کی سہولت کاری،اسلحہ چلانے اورآئی ای ڈی لگانا شامل ہے۔

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ تنظیم کے کہنے پرماڑی پورسے احساس تنصیبات پرآنے اورجانے والی گاڑیوں کی ریکی کی اوراس کی اطلاع تنظیم کودیتا تھا۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ماڑی پورمیں تعینات پولیس افسر کوٹارگٹ کلنگ کرنے کے لیے ریکی کی اور مزید براں شہرمیں کسی بڑے دہشت گرد حملے کی تیاری کررہے ہیں۔

ملزم کے دیگرساتھیوں کی تلاش میں دیگر ایجنسیوں کی مدد سے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending