Connect with us

Today News

آپریشن غضب للحق: چترال میں ملحقہ پاک افغان سرحد پر طالبان کی بادانی پوسٹ تباہ

Published

on



راولپنڈی:

پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چترال میں ملحقہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بادانی پوسٹ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بادانی پوسٹ کو مختلف زمینی ہتھیاروں اور کواڈ کاپٹرز کے ذریعے مکمل تباہ کیا گیا۔

افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کوبلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے  حصول تک جاری رہے گا۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران جنگ کا 16واں دن: اصفہان پر امریکی اسرائیلی حملہ، ایران کی بڑی جوابی کارروائیاں

Published

on


امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور جنگ اپنے 16ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔

تازہ حملوں میں ایران کے شہر اصفہان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب ایران نے اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد میزائل داغے جس کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔ بعض میزائلوں کے ٹکڑے تل ابیب کے قریب گرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اس نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کی 50 ویں لہر شروع کر دی ہے، ایران کے مطابق یہ حملے امارات، بحرین اور کویت میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے کھارگ جزیرے پر حملے کے لیے دبئی کے قریب سے کروز میزائل داغے، جس کے بعد ایران نے خبردار کیا کہ اگر حملے جاری رہے تو اس کے خطرناک نتائج پورے خطے میں محسوس ہوں گے۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زیادہ رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1,400 سے تجاوز کر چکی ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن موجودہ شرائط امریکا کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے اتحادی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کے لیے بحری اتحاد قائم کریں۔

خلیجی ممالک میں بھی کشیدگی برقرار ہے۔ سعودی عرب نے ریاض کے قریب چار ڈرون مار گرائے جبکہ امارات کے الظفیرہ ائیر بیس پر ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا گیا۔

اسی طرح کویت میں احمد الجبیر ایئر بیس کے قریب دو میزائل گرے جس سے تین فوجی زخمی ہوئے۔ قطر نے بھی ایران کی جانب سے داغے گئے چار بیلسٹک میزائل اور ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔

لبنان میں بھی صورتحال کشیدہ ہے جہاں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے 8 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

ادھر عراق میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ اردن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے داغے گئے درجنوں میزائل اور ڈرون تباہ کر دیے۔





Source link

Continue Reading

Today News

صدر مملکت سے محسن نقوی، خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی کی اہمیت پر بات چیت

Published

on


صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

سول ایوی ایشن اور پی اے اے ہیڈکوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

Published

on


سول ایوی ایشن اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کرنے کا معاملہ زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایوی ایشن کمپلیکس تعمیر کرنے کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی گئی ہیں۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد میں ایوی ایشن کمپلیکس کی عمارت تعمیر کرنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کو اس عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔

پی اے اے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے 27 مارچ تک ٹینڈر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی ہے۔

اس وقت پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی دونوں محکموں کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہیں۔ دونوں اداروں کی کراچی سے اسلام آبادمنتقلی کے دوران 3 سال کا عرصہ لگ سکتاہے.





Source link

Continue Reading

Trending