Connect with us

Today News

ایران جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ مہنگی پڑ سکتی ہے؟ ٹرمپ حکومت کی امریکی میڈیا کو سخت دھمکی

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ کرنے والے میڈیا اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کن معلومات نشر کیں تو ان کے نشریاتی لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔

امریکا کے میڈیا ریگولیٹری ادارے ایف سی سی کے چیئرمین برینڈن کیر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نشریاتی اداروں کو عوامی مفاد میں کام کرنا چاہیے، بصورت دیگر انہیں اپنے لائسنس سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو نشریاتی ادارے جعلی خبریں یا مسخ شدہ معلومات نشر کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنی پالیسی درست کر لیں کیونکہ جلد ہی ان کے لائسنس کی تجدید کا مرحلہ آنے والا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بعض امریکی میڈیا ادارے ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا نے یہ خبر پھیلائی کہ سعودی عرب میں ایرانی حملے میں امریکی ایندھن بردار طیارے تباہ ہو گئے، حالانکہ حقیقت میں طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا اور وہ دوبارہ سروس میں آ چکے ہیں۔

اس بیان پر امریکا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی سیاستدانوں اور آزادیٔ اظہار کے حامی افراد نے اسے میڈیا پر دباؤ ڈالنے اور سنسرشپ کی کوشش قرار دیا ہے۔

امریکی سینیٹر برائن شاٹز نے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ اگر میڈیا جنگ کے بارے میں مثبت رپورٹنگ نہ کرے تو اس کے لائسنس کی تجدید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

ادھر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو زیادہ محب وطن انداز میں خبریں نشر کرنی چاہئیں۔ انہوں نے خاص طور پر سی این این کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بعض ٹی وی چینلز جنگ کے حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی، جس کے بعد سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکا میں 53 فیصد ووٹرز ایران کے خلاف اس جنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسلام آباد میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ، موسم خوشگوار

Published

on


وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی پر قابو پانے کےلئے فوری طور پرسینی ٹیشن ٹیمیں متحرک کر دی گئیں نشینی علاقوں اور نالوں کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ شروع کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریاز میں صورتحال کا جائزہ لیں، نشینی علاقوں اور نالوں کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے عمل کے لیے فوری طور پرسینی ٹیشن ٹیمز متحرک کر دی گئی ہیں۔ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے شہر بھر میں بارش کی صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

قبل ازیں جڑواں شہروں میں گہرے بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، جس سے دن کے وقت رات جیسا منظر ہو گیا، بعد ازاں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش شروع ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

بارش کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے نشیبی علاقوں اور نالوں کی خصوصی نگرانی کا حکم دیا، نکاسی آب کے لیے سینیٹیشن ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا گیا جبکہ شہر بھر میں بارش کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

فنکار نہیں، سیاسی کارکن ہیں اور گورنر ہاؤس میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنائیں گے، نہال ہاشمی

Published

on


گورنر سندھ  نہال ہاشمی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بابائے قوم نے دنیا کے نقشے کو بدل کر پاکستان بنایا اور یہ ملک ان کی قربانیوں سے معرض وجود میں آیا۔

گورنر نے کہا کہ بطور گورنر سندھ ان کی زمہ داری ہر ضلع کی نمائندگی کرنا ہے اور وہ دیانت، امانت اور انصاف کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں نوجوانوں کی آئی ٹی کی تربیت کا کورس بحال ہوگا اور وزیر اعظم کے یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ سندھ میں ہر چیز کا آڈٹ کیا جائے گا اور رمضان کے دوران یا اس کے بعد بھی گورنر ہاؤس میں ہر سرگرمی شائستہ اور منظم ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ فنکار نہیں، وہ ایک سیاسی کارکن ہیں اور گورنر ہاؤس میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنائیں گے۔

گورنر سندھ نے کراچی کی حفاظت، شہریوں کی بھلائی اور صوبے میں امن و ترقی کے لیے اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ 5 سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ کو 26 ارب ڈالر تک بڑھانے کا پلان ہے۔

انہوں نے ملک کی خدمت کرنے والے فوجی اور خاندان کے افراد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا مسکن مضبوط اور پاکستان کو مختلف اکائیوں کے گلدستے کے طور پر مضبوط کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔

گورنر نے گیس اور بجلی کے مسائل پر بھی بات کرتے ہوئے صارفین سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی تاکہ عوام کا حق محفوظ رہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان کرکٹ ہمیشہ سرفراز احمد کے احسانات کی مقروض رہے گی: محسن نقوی

Published

on



چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ سرفراز احمد کے احسانات کی مقروض رہے گی۔

 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان پی سی بی ہیڈکوارٹر میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ کے لئے سرفراز احمد کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ دی۔

محسن نقوی نے سرفراز احمد کے مسقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ کو کامیابیوں سے سرفراز کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ہمیشہ ان کے احسانات کی مقروض رہے گی اور ان کے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ جاری رکھے گی۔



Source link

Continue Reading

Trending