Today News
ایران جنگ کا 16واں دن: اصفہان پر امریکی اسرائیلی حملہ، ایران کی بڑی جوابی کارروائیاں
امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور جنگ اپنے 16ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔
تازہ حملوں میں ایران کے شہر اصفہان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب ایران نے اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد میزائل داغے جس کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔ بعض میزائلوں کے ٹکڑے تل ابیب کے قریب گرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اس نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کی 50 ویں لہر شروع کر دی ہے، ایران کے مطابق یہ حملے امارات، بحرین اور کویت میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے کھارگ جزیرے پر حملے کے لیے دبئی کے قریب سے کروز میزائل داغے، جس کے بعد ایران نے خبردار کیا کہ اگر حملے جاری رہے تو اس کے خطرناک نتائج پورے خطے میں محسوس ہوں گے۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زیادہ رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1,400 سے تجاوز کر چکی ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن موجودہ شرائط امریکا کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے اتحادی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کے لیے بحری اتحاد قائم کریں۔
خلیجی ممالک میں بھی کشیدگی برقرار ہے۔ سعودی عرب نے ریاض کے قریب چار ڈرون مار گرائے جبکہ امارات کے الظفیرہ ائیر بیس پر ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا گیا۔
اسی طرح کویت میں احمد الجبیر ایئر بیس کے قریب دو میزائل گرے جس سے تین فوجی زخمی ہوئے۔ قطر نے بھی ایران کی جانب سے داغے گئے چار بیلسٹک میزائل اور ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔
لبنان میں بھی صورتحال کشیدہ ہے جہاں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے 8 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
ادھر عراق میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ اردن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے داغے گئے درجنوں میزائل اور ڈرون تباہ کر دیے۔
Today News
پوپ لیو کی امریکا، اسرائیل، ایران سے فوری جنگ بندی کی اپیل
پوپ لیو نے امریکا، اسرائیل اور ایران کو مشرق وسطیٰ میں جنگ فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کردی۔
پوپ لیو نے ویٹی کن سٹی میں اتوار کی عبادت کے بعد کہا کہ مشرق وسطیٰ کے عیسائیوں اور تمام خواتین اور حضرات کی نمائندگی کرتے ہوئے میں اس کشیدگی کے ذمہ داران سے اپیل کرتا ہوں کہ جنگ بند کردیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں لوگ تنازع شروع ہونے کے بعد گزشتہ دو ہفتوں سے جنگ کے بدترین اثرات میں مبتلا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد مارے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ان حملوں میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے لیے دعا کرتا ہوں جہاں اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر حملے کیے گئے ہیں۔
پوپ لیو نے کہا کہ تشدد کبھی بھی انصاف، استحکام اور امن قائم نہیں کرسکتا جس کے لیے لوگ انتظار کر رہے ہیں، لہٰذا مذاکرات کے راستے کھولیں۔
لبنان کی صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لبنان کی صورت حال انتہائی دگرگوں ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کے مواقع سے لبنان کی حکومت کو ملک میں پائیدار امن قائم کرنے میں مدد ملے گی اور لبنان کے عوام کو سہولت ہوگی۔
دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں جبکہ ایران بھی مسلسل اسرائیل اور خطےمیں قائم امریکی فوجی بیسز کو نشانہ بنا رہا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران پر کیے گئے حملے دوسرے ہفتے بھی جاری ہیں جبکہ ایران بھی جواب میں اسرائیل اور امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد مارے گئے ہیں۔
Today News
سراج الحق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور مہنگائی پر تشویش کا اظہار
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور عوام کی حالت زار پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات کے دوران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اور اسے خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا گیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائیاں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی اُمّہ کو باہمی اتحاد واتفاق سے امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کو فلسطین اور بیت المقدس کے مسئلے پر متحد ہونا ہوگا۔
رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مسلم ممالک کو مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
Today News
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق جاری نوٹم منسوخ کر دیا
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق پہلے جاری نوٹم منسوخ کر دیا ہے۔
پی اے اے کے مطابق 16 مارچ کو صبح 08:30 تا 10:30 بجے تک فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق ہوگا۔
پی اے اے نے لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں فضائی حدود کی عارضی پابندی سے متعلق نوٹم بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Magazines2 weeks ago
THE ICON INTERVIEW: THE FUTURE’S ALWAYS BRIGHT FOR HIM – Newspaper
-
Sports1 week ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment1 week ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video