Connect with us

Today News

امریکا: اجنبی کے مشورے نے شہری کو بڑا انعام جتوا دیا

Published

on



امریکا میں ایک اجنبی کے مشورے سے شہری نے بڑا انعام جیت لیا۔

ریاست میری لینڈ کے شہر حیاتس ول سے تعلق رکھنے والے شہری کو ایک دکان پر ایک اجنبی نے نئی لاٹری میں قسمت آزمانے کا مشورہ دیا۔

مشورے پر عمل کرتے ہوئے شہری نے لاٹری کا ٹک لیا اور اسکریچ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس نے انعام میں ایک لاکھ ڈالر جیت لیے ہیں۔

انعام لینے کے لیے شہری کے ساتھ آئی ان کی اہلیہ نے لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ ان کے شوہر کو انعام جیتنے پر یقین نہیں آ رہا تھا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سولجر بازار میں عمارت گرنے کا واقعہ، ملزم ارشاد کی درخواست ضمانت مسترد

Published

on



کراچی:

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت نے سولجر بازار میں عمارت کی چھت گرنے سے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم ارشاد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے غیر قانونی گیس لائن نصب کی تھی جس کے باعث دھماکہ ہوا اور عمارت کی چھت گر گئی۔ ملزم کی غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جن میں معصوم بچے بھی شامل تھے۔

پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

Published

on



مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب شہر میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق 18 مارچ کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 مارچ کے دوران دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایمرجنسی سروس کے ملازمین سول سرونٹس نہیں ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری

Published

on



سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ ایمرجنسی سروس کے ملازمین سول سرونٹس نہیں ہیں، ریسکیو 1122 کے ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں نہیں آتے کیونکہ پنجاب ایمرجنسی سروس کے ملازمین کی حیثیت پبلک سرونٹس کی ہے۔

عدالت نے پنجاب سروس ٹربیونل کا حکم نامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکومت کی اپیلیں منظور منظور کر لی۔

سپریم کورٹ کا جاری کیا گیا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک نے تحریر کیا۔

عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین کے سروس معاملات میں پنجاب سروس ٹربیونل کا کوئی دائرہ اختیار نہیں، محض ادارہ سرکاری محکمہ بننے سے ملازمین خود بخود سول سرونٹ نہیں بن جاتے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین علیحدہ قانونی فریم ورک اور رولز 2007 کے تحت ریگولیٹ ہوتے ہیں، 2021 کی ترمیم کے بعد بھی پنجاب ایمرجنسی سروس آزاد قانونی محکمہ کے طور پر کام کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ریسکیو 1122 ایک منفرد ایمرجنسی سروس ہے جو صوبہ پنجاب کے 37 اضلاع اور تحصیلوں میں ریسکیو خدمات فراہم کرتی ہے، ریسکیو 1122 کے ایکٹ 2006 کے تحت ایمرجنسی سروس عوامی تحفظ، ہنگامی حالات اور آفات کے دوران جان و مال کے تحفظ کے مفاد میں مختلف قسم کی ریسکیو خدمات انجام دیتی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ایمرجنسی سروس کے ملازمین سول سرونٹس نہیں ہیں اور سروس ٹربیونل کو ایمرجنسی سروس سے متعلق مقدمات سننے کا اختیار نہیں ہے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس میں سائل بطور ڈرائیور کام کرتا تھا جس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق سروس ٹربیونل نے ڈرائیور کے خلاف ریگولر انکوائری کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں سوال یہ تھا کہ ایمرجنسی سروس کے ملازمین کیا سول سرونٹس ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending