Connect with us

Today News

کراچی میں مختلف پولیس مقابلوں میں 6 زخمی سمیت 9 ڈاکو گرفتار

Published

on


عوامی کالونی ، سکھن ، حیدری مارکیٹ ، تیموریہ اور ڈیفنس پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 6 زخمی سمیت 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کورنگی 5 نمبر سیکٹر 36/C راشد اکیڈمی کے قریب سے مبینہ مقابلت کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، 4 چھینے گئے موبائل فونز ، پرس بمعہ کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

 سکھن پولیس نے بھینس کالونی روڈ نمبر 8 بھوسہ منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ،  گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ اسی طرح حیدری مارکیٹ پولیس نے  نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کوثر نیازی کالونی ندی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، گرفتار ڈاکوؤں سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

تیموریہ پولیس نے  نارتھ ناظم أباد بلاک ایم ڈینٹل کالج کے قریب سے مبینہ مقابلے کی بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا  گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور ایک کار برآمد کی گئی۔

ڈیفنس پولیس نے قیوم آبار سی أر پٹے کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے دو پستول نائن ایم ایم اور ایک تیس بور پستول ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برامد کر لی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سانحہ گل پلازہ: سی ای او واٹر کارپوریشن نے جوڈیشل کمیشن میں سوالنامے کا جواب جمع کروا دیا

Published

on


سانحہ گل پلازہ کمیشن کی کارروائی کے دوران سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ سے قبل فائر بریگیڈ کو ہائیڈرنٹس اور پانی کی فراہمی کے لیئے خط لکھا تھا، 26 دسمبر کو لکھے گئے خط میں پانی کے ذخیرے کے لئے ٹینک کی تعمیر اور باقاعدہ کنکشن کے لئے درخواست دینے کی ہدایت کی گئی تھی، تاحال فائر بریگیڈ کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔

سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن میں سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے  سوالنامے کا جواب جمع کروا دیا۔ احمد علی صدیقی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد أپریشن میں 7 قانونی ہائیڈرنٹس سے پانی فراہم کیا گیا۔

واٹر کارپوریشن کے فوکل پرسن کو آگ کی اطلاع 11 بجکر 13 منٹ پر موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے واٹر باوزر روانہ کئے گئے۔

ابتدائی طور پر نیپا، صفورا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس سے باوزر روانہ کئے گئے۔ آگ کی شدت میں اضافے کے بعد دیگر ہائیڈرنٹس سے بھی باوزر طلب کیئے گئے۔ رات 11 بجکر 56 منٹ سے مسلسل پانی کی فراہمی جاری رکھی گئی۔ فائر ہائیڈرنٹس کی فعالیت اور پانی کے پریشر واٹر کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سانحہ گل پلازہ سے قبل فائر بریگیڈ کو ہائیڈرنٹس اور پانی کی فراہمی کیلئے خط لکھا تھا۔ 26 دسمبر کو لکھے گئے خط میں پانی کے ذخیرے کے لئے ٹینک کی تعمیر اور باقاعدہ کنکشن کے لئے درخواست دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واٹر کارپوریشن کو تاحال فائر بریگیڈ کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کی جانب سے 14 غیر قانونی ہائیڈرنٹس استعمال کیئے جانے پر کے ڈبلیو اینڈ ایس سی نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کروا دی، جو قانونی و احتسابی طرز عمل کو ظاہر کرتا ہے۔ قانون کے تحت واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا بنیادی کام شہر میں پانی کی فراہمی ہے۔

فائر فائٹنگ ہائیڈرنٹس کی دیکھ بھال یا پریشرائرڈ پانی کی تقسیم کا ذمہ دار نہیں۔ یہ ذمہ داری کے ایم سی اور فائر بریگیڈ کے دائرہ اختیار میں ہے۔ واٹر کارپوریشن کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فائر بریگیڈ کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ واٹر کارپوریشن مرکزی فائر اسٹیشن اور صدر فائر اسٹیشن کو یومیہ 6 گھنٹے پانی فراہم کرتا ہے، جائے وقوعہ تک فاصلہ، اطراف میں تعمیراتی کام اور ٹریفک جام کی وجہ سے آتشزدگی پر قابو پانے میں مشکلات ہوئی۔

سی ای او سیکرٹریٹ کے مطابق مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے 6 اہم سفارشات بھی کمیشن میں پیش کی گئی ہیں، جن میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو ریگولرائز کرنا، مشترکہ معائنہ کمیٹی کا قیام اور فائر فائٹنگ کے لیے مخصوص واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعمیر شامل ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

آپریشن غضب للحق؛ باجوڑ سیکٹر میں گائیڈڈ میزائل سے افغان طالبان کی پوسٹوں پر حملہ

Published

on



آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا۔

پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر گائیڈڈ میزائل کے ذریعے بھی افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

سولجر بازار میں عمارت گرنے کا واقعہ، ملزم ارشاد کی درخواست ضمانت مسترد

Published

on



کراچی:

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت نے سولجر بازار میں عمارت کی چھت گرنے سے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم ارشاد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے غیر قانونی گیس لائن نصب کی تھی جس کے باعث دھماکہ ہوا اور عمارت کی چھت گر گئی۔ ملزم کی غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جن میں معصوم بچے بھی شامل تھے۔

پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending