Today News
کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلیں
پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے پنوان میں کارروائی کرتے ہوئے اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرگوادر کے علاقے پنوان میں کارروائی کی۔
اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی میں لدی ہو ئی 441 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔
پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 24.31 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
دوسری جانب اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 8 کاروائیاں کے دوران 1 خاتون سمیت 11 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔
کاروائیوں میں 1 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 167.45 کلوگرام منشیات برآمد کیں۔ کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Today News
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزدگیوں کا اعلان
آئی سی سی نے ماہ فروری کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ انگلینڈ کے نوجوان آل راؤنڈر ول جیکس اور امریکا کے فاسٹ بولر شیڈلے وین شامل ہیں۔
صاحبزادہ فرحان کا نام آئی سی سی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
اس ایوارڈ کے لیے خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان کی فاطمہ ثناء بھی شامل ہیں۔
Today News
رینجرز کی گلشن حدید میں کارروائی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
سندھ رینجرز نے گلشن حدید میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ماکھا گینگ سے تعلق رکھنے والے 3ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پرگلشن حدید میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ماکھا گینگ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان حفیظ ولد عبدالحق،علی حسن ولد عبدالستاراورزوہیب ستو ولد شاہ نوازکوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے3 موبائل فونزاورنقدی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہرکے مختلف علاقوں شاہ ٹاون، پیپری، گکھڑ پھاٹک اورگلشن حدیدکے دیگرعلاقوں میں اسلحے کے زورپرموبائل فون اورنقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتارملزم زوہیب ڈکیتی اوراسٹریٹ کر ائم کے لیے پسٹل کرائے پربھی دیتا تھا۔ گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف شہرکے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔
گرفتارملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Today News
چوہدری شوگر مل کیس؛ نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا
نیب نے چوہدری شوگر مل کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے اپیل دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ چوہدری شوگر مل کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا 4 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب انکوائری اسٹیج پر کیس واپس لے تو احتساب عدالت کے پاس جوڈیشل اختیار نہیں، جب قانون میں عدالتی منظوری کا تقاضا نہ ہو تو اسے عدالتی فیصلے کے ذریعے شامل نہیں کیا جا سکتا۔
درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کیے بغیر ہی فیصلہ جاری کر دیا، جب مقدمہ واپس لینے کی منظوری چیئرمین نیب نے دے دی تو لاہور ہائیکورٹ کو قانون کی تشریح کا اختیار ہی نہیں، لاہور ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لیا جو اس کا دائرہ اختیار ہی نہیں تھا۔
وفاقی آئینی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ کا 4 فروری 2026 کا فیصلہ کلعدم قرار دیا جائے۔
Source link
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
Sadaf, Fatima star as Pakistan thrash South Africa for consolation victory – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income