Today News
سول اسپتال کراچی کیلئے پہلی بار توسیع منصوبے کی منظوری
سول اسپتال کا توسیعی منصوبہ منظور کیا گیا ہے جس میں 500 بستروں میں اضافے کے بعد اسپتال 2500 بستروں کا کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق 100 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے جس میں 12 منزلہ کے 2 ٹاور بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
کراچی میں 1898 میں قیام پاکستان سے قبل تعمیر کئے جانے والے سول اسپتال کراچی کو پہلی بار توسیع منصوبے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس کا فیصلہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سول اسپتال کراچی کے نئے ماسٹر پلان کو بھی حتمی منظوری دی اور فیصلہ کیا گیا کہ سول اسپتال کراچی کو 100 ارب روپے کی لاگت سے جدید ترین عالمی طبی سہولیات کا مرکز بنایا جائے گا۔
سول اسپتال کی عمارت میں 120 سالہ تاریخی بلڈنگ ملکہ وکٹوریہ سمیت دیگر تاریخی ورثے کی عمارت کو بھی محفوظ رکھا جائے گا۔
منظور شدہ نئے توسیع منصوبےکے تحت ڈاکٹر روتھ فاوسول اسپتال کی ازسرنو تعمیر کرکے جدید تقاضوں کے مطابق اسپتال کی حدود میں 12۔12 منزلہ عمارت کے 2 ٹاور تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں میڈیکل اور سرجری یونٹ کے علیحدہ علیحدہ ٹاور تعمیر کئے جائیں گے تاکہ مریضوں کو ون ونڈو کے تحت تمام تر طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔
سول اسپتال کراچی کو جدید ترین اسپتال بنانے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی شراکتداروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے نجی شراکت داروں کے ساتھ سول اسپتال کے نئے ماسٹر پلان کی بھی حتمی منظوری دیدی۔
سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر خالد بخآری نے بتایا کہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچو نے سول اسپتال کے نئے توسیعی منصوبے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال میں یومیہ 6 سے7 ہزار مریضوں کی تعداد معائنے اور حصول علاج کے لئے آتی ہے۔ وزیر صحت نے ان کل مریضوں کے حصول علاج کو مزید آسان بنانے کے لئے توسیع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
Today News
شرجیل میمن کا کل سے کرچی میں ای وی بس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کل سے الیکٹرک بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماحول دوست ای وی بس کا نیا روٹ کل سے شروع کیا جا رہا ہے جس سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔
ان کے مطابق الیکٹرک بس سروس کا نیا روٹ کل گلشن معمار سے ٹاور تک چلایا جائے گا۔ اس روٹ کے آغاز سے گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں کے رہائشیوں کو شہر کے مرکز تک آسان رسائی حاصل ہو گی۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نئے روٹ کے آغاز سے شہر کے لاکھوں شہریوں کو جدید، آرام دہ اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی۔ سندھ حکومت شہریوں کو معیاری اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسیں جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کے ساتھ ماحول دوست بھی ہیں جبکہ سندھ حکومت شہریوں کو عالمی معیار کی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ان کے مطابق مستقبل میں ای وی بس سروس کے مزید روٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے اور کراچی جیسے بڑے شہر میں عوامی ٹرانسپورٹ کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
Today News
ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، برطانوی وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف جاری جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، تاہم خطے میں سمندری آمدورفت کی بحالی اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنا آسان کام نہیں لیکن اسے جلد بحال کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایک مستند اور قابلِ عمل منصوبے کی ضرورت ہے، تاہم اس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ نیٹو کا مشن نہیں بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے کیونکہ جنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ ا
اسٹارمر نے بتایا کہ اب تک 92 ہزار برطانوی شہری مشرق وسطیٰ سے واپس آ چکے ہیں جبکہ حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد ایران کے ساتھ کسی نہ کسی معاہدے کے لیے مذاکرات کرنا ہوں گے۔
اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ اس تنازع کے تیز ترین حل کے لیے کام کرتا رہے گا اور وقت بتائے گا کہ اس جنگ کے بارے میں برطانیہ کا مؤقف درست تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔
Today News
کراچی؛ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
سچل جمالی پل کے قریب دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول اور اس کا بیٹا موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ دو ملزمان آئے اور فائرنگ کرکے رحیم بخش کو قتل کر دیا۔
لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مقتول کے لواحقین بھی عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق مقتول رحیم بخش پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا جبکہ قتل کی وجہ فوری طور پر سامنے نہ آسکی۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان نے کسی قسم کی لوٹ مار نہیں کی، مقتول کی موٹر سائیکل جبکہ اس کا اور اس کے بیٹے کا موبائل فون بھی موجود ہے۔
Source link
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sadaf, Fatima star as Pakistan thrash South Africa for consolation victory – Sport
-
Sports2 weeks ago
Milan consolidate top-four credentials with win at Cremonese – Sport