Connect with us

Today News

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کا 17واں دن، تہران پر بمباری، دبئی میں ڈرون حملہ

Published

on


امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور جنگ کے 17 ویں روز مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق تہران میں اسرائیل نے ایک بار پھر فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کی، جس کے بعد ایرانی میڈیا نے اطلاع دی کہ دارالحکومت کے اوپر ایرانی فضائی دفاعی نظام نے مبینہ دشمن اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائی کی۔

خلیجی خطے میں بھی صورتحال کشیدہ رہی۔ حکام کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کے قریب ایک ڈرون سے متعلق واقعے کے بعد فیول ٹینک کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث پروازوں کا نظام عارضی طور پر متاثر ہوا۔

اسی طرح فجیرہ کے صنعتی علاقے میں بھی ڈرون حملے کے بعد آگ لگنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کارروائیوں میں ایران کے ڈرون بنانے والے کارخانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایران کی ڈرون سازی کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے وسطی علاقوں میں اس وقت فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے جب ایران کی جانب سے ایک میزائل فائر کیے جانے کی اطلاع ملی۔

اسی دوران عراق میں پی ایم ایف کے ہیڈکوارٹر پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔ عراقی فضائی دفاعی نظام نے بغدار میں امریکی سفارتخانے اور بلد ایئربیس کے قریب ڈرونز کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

دریں اثنا لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ کے خلاف محدود زمینی کارروائیاں بھی کر رہی ہے۔ لبنان میں اب تک اموات کی تعداد 850 تک پہنچ چکی ہے جن میں 100 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ریڈیو پاکستان حملہ کیس کے تفتیشی افسر کو بھی اسمبلی طلب کر لیا گیا

Published

on


ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شریک نہ ہوئے جبکہ سی سی پی او پشاور، ایڈوکیٹ جنرل اور پراسکیوشن حکام نے شرکت کی۔ آئی جی خیبرپختونخوا کی جگہ سی سی پی او پشاور نے بطور نمائندہ اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں 14 رکنی کمیٹی میں سے صرف 5 اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ کمیٹی نے ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نامزدگی سے متعلق امور پر مشاورت کی۔

مشاورتی ٹیم نے استفسار کیا کہ چالان میں سہیل آفریدی کی نامزدگی کیسے کی گئی اور پراسکیوشن کیس میں اب تک کہاں تک پہنچ چکا ہے۔

اجلاس کے دوران ریڈیو پاکستان حملہ کیس کے تفتیشی افسر کو بھی اسمبلی طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو شواہد سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کیس میں نامزد کیا گیا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

چیئرمین سینیٹ کیلیے خریدی گئی گاڑی کے معاملے پر اہم وضاحت سامنے آگئی

Published

on



چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کیلیے خریدی گئی گاڑی کے معاملے پر سینیٹ سیکریٹریٹ کی وضاحت سامنے آئی ہے۔

سینٹ سیکریٹریٹ نے  ایکسپریس نیوزکی خبرکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ گاڑی کی ادائیگی مئی 2025 میں گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں سے کی گئی تھی۔

ترجمان سینٹ سیکریٹریٹ کے مطابق گاڑی کی ڈیلیوری مارچ 2026 میں موصول ہوئی ہے، زیرِ بحث گاڑی مئی 2025 میں مالی سال25 -2024 کے دوران ایک شفاف عمل کے تحت مجموعی گاڑیوں کی تبدیلی کے منصوبے کا حصہ تھی۔

ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت چیئرمین قائمہ کمیٹیوں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، قائدِ ایوان، قائدِ حزبِ اختلاف اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو فراہم کی جانے والی گاڑیوں کی تبدیلی بھی شامل تھی۔



Source link

Continue Reading

Today News

وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ

Published

on



اسلام آباد:

حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر 2026ء کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ دی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی سرکاری محکموں کو وزیرِاعظم کی ہدایات موصول ہوگئی ہے جس کے تحت تنخواہ عید سے پہلے ادا کرنے پر اداروں نے کارروائی شروع کردی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending