Today News
سرگودھا میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ناجائز تعلقات کے شبہے پر سفاک شخص نے بیوی، 5 بچوں کو قتل کر دیا
پنجاب کے ضلع سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک 25 جنوبی میں ملزم یاسین ملاح نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی فرخندہ، 18 سالہ بیٹی نور فاطمہ، 14 سالہ بیٹا علی حسن، 11 سالہ طیب، دو سالہ حسنین اور ایک سالہ بیٹا شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے واردات کے بعد خود کو بھی زخمی کر لیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام لاشوں اور زخمی ملزم کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو چکی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ آیا معاملہ گھریلو تنازعہ تھا یا ملزم ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
اس دلخراش سانحے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی۔
تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے 6 افراد کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، شوہر کی طرف سے بیوی اور 5 بچوں کا قتل ناجائز تعلقات کے شبہ کی بنا پر کیا گیا۔
پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں مقتولین کے چچا کے حوالے کر دیں، 6 افراد کی نماز جنازہ چک 25جنوبی میں ادا کی جائیگی۔
پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شوہر نے ‘غیرت کے نام پر’ یہ اقدام کیا کیونکہ اسے اپنی بیوی اور بیٹی پر ایک شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا شبہ تھا۔
Today News
آبنائے ہرمز، ٹرمپ نے جنوبی کوریا اور جاپان سے بھی مدد مانگ لی، اتحادیوں سے تعاون نہ کرنے کا شکوہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگیں بچھانے کے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے آبی گزرگاہ کو کھولنے کیلیے چین، جاپان اور جنوبی کوریا سے مدد مانگ لی۔
امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران میں اب تک 7 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں زیادہ تر فوجی اور کمرشل اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور ان کارروائیوں نے ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اتحادی کے علاوہ باقی ممالک ابنائے ہرمز کھلونے میں ہماری مدد کریں کیونکہ امریکا کا ایک فیصد تیل بھی آبنائے ہرمز سے نہیں آتا بلکہ دیگر ممالک آبی گزر گاہ کی بندش سے پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے تمام بارودی سرنگیں بچھانے والے جہاز تباہ کر دیے، ایرانی بحریہ کی مائن بچھانے کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا اور ہمیں اب تک کوئی تصدیق نہیں کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ دیگر ممالک آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے اپنے بحری جہاز بھیجیں، جو ممالک آبنائے ہرمز پر انحصار کرتے ہیں انہیں خود اقدام کرنا ہوگا، آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کو اس کے دفاع میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک اس اقدام کے لیے انتہائی پُرجوش ہیں جبکہ کچھ ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، امریکا اپنی تیل کی ضرورت کا ایک فیصد سے بھی کم آبنائے ہرمز سے حاصل کرتا ہے، جاپان اپنی 95 فیصد تیل کی درآمدات جبکہ چین 90 فیصد اور جنوبی کوریا کی 35 فیصد تیل سپلائی آبنائے ہرمز سے کرتا ہے، اب انہیں اس آبی گزر گاہ کو کھلوانے کیلیے آگے آنا ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں میزائل اور ڈرون بنانے کے تین مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ایران میزائل اور ڈرون بنانے کی صلاحیت سے محروم ہوگیا، ہمارے زیادہ تر اہداف فوجی اور تجارتی نوعیت کے تھے۔ ٹرمپ نے وارننگ دی کہ اگر آبنائے ہرمز کو نہ کھولا گیا تو ایران کے خارک آئل آئی لینڈ میں تیل تنصیبات پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 100 سے زائد ایرانی جہاز ڈبو دیے، دو ہفتے پہلے ایران مضبوط تھا، اب کمزور ہو چکا ہے اور اب کاغذ کا شیر بن چکا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کا دفاع کرتے ہیں مگر وہ ہمیشہ ہماری مدد نہیں کرتے، آبنائے ہرمز کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی پیشگوئی پہلے ہی کر دی تھی جبکہ موجودہ بحران سمیت کئی بڑے واقعات کے بارے میں پہلے ہی بات کرچکا تھا اسی طرح برسوں پہلے اسامہ بن لادن اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملے کا بھی خدشہ ظاہر کیا تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ اسی طرح ایران کی جوہری تنصیبات پر بھی بہت پہلے بات کی مگر کوئی یقین نہیں کررہا تھا مگر اب سب نے دیکھ لیا ہے۔
Source link
Today News
ریڈیو پاکستان حملہ کیس کے تفتیشی افسر کو بھی اسمبلی طلب کر لیا گیا
ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شریک نہ ہوئے جبکہ سی سی پی او پشاور، ایڈوکیٹ جنرل اور پراسکیوشن حکام نے شرکت کی۔ آئی جی خیبرپختونخوا کی جگہ سی سی پی او پشاور نے بطور نمائندہ اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں 14 رکنی کمیٹی میں سے صرف 5 اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ کمیٹی نے ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نامزدگی سے متعلق امور پر مشاورت کی۔
مشاورتی ٹیم نے استفسار کیا کہ چالان میں سہیل آفریدی کی نامزدگی کیسے کی گئی اور پراسکیوشن کیس میں اب تک کہاں تک پہنچ چکا ہے۔
اجلاس کے دوران ریڈیو پاکستان حملہ کیس کے تفتیشی افسر کو بھی اسمبلی طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو شواہد سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کیس میں نامزد کیا گیا۔
Today News
چیئرمین سینیٹ کیلیے خریدی گئی گاڑی کے معاملے پر اہم وضاحت سامنے آگئی
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کیلیے خریدی گئی گاڑی کے معاملے پر سینیٹ سیکریٹریٹ کی وضاحت سامنے آئی ہے۔
سینٹ سیکریٹریٹ نے ایکسپریس نیوزکی خبرکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ گاڑی کی ادائیگی مئی 2025 میں گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں سے کی گئی تھی۔
ترجمان سینٹ سیکریٹریٹ کے مطابق گاڑی کی ڈیلیوری مارچ 2026 میں موصول ہوئی ہے، زیرِ بحث گاڑی مئی 2025 میں مالی سال25 -2024 کے دوران ایک شفاف عمل کے تحت مجموعی گاڑیوں کی تبدیلی کے منصوبے کا حصہ تھی۔
ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت چیئرمین قائمہ کمیٹیوں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، قائدِ ایوان، قائدِ حزبِ اختلاف اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو فراہم کی جانے والی گاڑیوں کی تبدیلی بھی شامل تھی۔
Source link
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sadaf, Fatima star as Pakistan thrash South Africa for consolation victory – Sport
-
Sports2 weeks ago
Milan consolidate top-four credentials with win at Cremonese – Sport