Today News
چیئرمین سینیٹ کیلیے خریدی گئی گاڑی کے معاملے پر اہم وضاحت سامنے آگئی
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کیلیے خریدی گئی گاڑی کے معاملے پر سینیٹ سیکریٹریٹ کی وضاحت سامنے آئی ہے۔
سینٹ سیکریٹریٹ نے ایکسپریس نیوزکی خبرکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ گاڑی کی ادائیگی مئی 2025 میں گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں سے کی گئی تھی۔
ترجمان سینٹ سیکریٹریٹ کے مطابق گاڑی کی ڈیلیوری مارچ 2026 میں موصول ہوئی ہے، زیرِ بحث گاڑی مئی 2025 میں مالی سال25 -2024 کے دوران ایک شفاف عمل کے تحت مجموعی گاڑیوں کی تبدیلی کے منصوبے کا حصہ تھی۔
ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت چیئرمین قائمہ کمیٹیوں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، قائدِ ایوان، قائدِ حزبِ اختلاف اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو فراہم کی جانے والی گاڑیوں کی تبدیلی بھی شامل تھی۔
Source link
Today News
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات پاکستان کے شعبہ ہوا بازی پر گہرے ہونے لگے
مشرق وسطی میں ایران،اسرائیل اورامریکا کےدرمیان بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کےاثرات پاکستانی ہوابازی پربتدریج گہرے ہورہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث کمرشل پروازوں کے ایندھن جیٹ اے ون میں 154روپے لیٹراورتربیتی جہازوں کےایندھن ایوی ایشن گیسولین میں فی لیٹر80 روپے اضافے کی وجہ سےائیرٹکٹس مہنگے ہونےکےعلاوہ پائلٹس بننےکا خواب دیکھنے والے نوجوانوں کی مشکلات بڑھ گئیں کیونکہ فلائنگ ٹریننگ کےاخراجات میں 10 لاکھ روپےاضافہ ہوگیا۔
اسکائی ونگز کے چیئرمین عمران خان کے مطابق تربیتی پروازوں کا ایندھن ایوی ایشن گیسولین کے ذخائرصرف ایک ماہ کے رہ گئے اگر معاملےنےطول پکڑا تو چھوٹے طیاروں کی اڑانیں رک سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مشرق وسطی میں جنگی صورتحال کی وجہ سے گزشتہ 17روزکے دوران کراچی سمیت مختلف ملکی ہوائی اڈوں سے خلیجی ریاستوں وممالک کے لیے 1600 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔
اب زیادہ گھمبیر صورت حال کمرشل پروازوں میں استعمال ہونےوالے جیٹ اے ون فیول کی فی لیٹرقیمت میں154 روپےکا اضافہ ہونے کی صورت پیدا ہوئی۔
یکدم سے 82 فیصد اضافے کی وجہ سے ملکی پروازوں کےکرایوں میں 10 تا 15 ہزارجبکہ بین الاقوامی ٹکٹس میں 30 ہزارتا ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
کراچی ائیرپورٹ سےمتصل شہری ہوا بازی کے ہینگرمیں تربیت پانےوالے پائلٹس کےلیے یہ صورتحال مسلسل پریشان کن ثابت ہورہی ہے۔
اسکائی ونگزایوی ایشن کےسی ای اوعمران اسلم خان نے ایکسپریس نیوزسے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ راتوں رات ہوا بازی کی صنعت میں استعمال ہونے والےمختلف ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پہلےکےمقابلے میں بہت کچھ یکسرتبدیل ہوچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈومیسٹیک اورانٹرنیشنل روٹس کے ائیرٹکٹس میں اضافے کےعلاوہ تربیت پانےوالے پائلٹس پربھی بہت بڑافرق پڑا، ان کےتیکنیکی مراحل کےاجراجات میں 10 لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیاہے۔
عمران اسلم کے مطابق اگر یہ سلسلہ طول پکڑتا ہے تو یہ فلائنگ ٹریننگ کےاخراجات 20 تا 30 لاکھ روپے تک تجاوزکرسکتے ہیں۔
اُن کے مطابق عام کمرشل جہازوں کے برعکس چھوٹے ساخت کے تربیتی جہازوں میں ایوی ایشن، گیسولین ایندھن استعمال ہوتا ہے، جس کی دنیا بھرمیں صرف پانچ مقامات پر پیداوار ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اے وی گیس کو ان مقامات سے16 ہزار اور24 ہزارلیٹرکے علاوہ 200 لیٹرز کے ڈرم میں درآمد کیا جاتا ہے، یہ ایک بالکل ہی الگ امپورٹ ہے۔
اُن کے مطابق ایوی ایشن گیسولین کی فی لیٹرقیمت 80روپے اضافےسے670 روپے فی لیٹرہوچکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایندھن کے ذخائرصرف ایک ماہ کے رہ گئے ہیں جبکہ یہ خدشہ بھی برقرارہے کہ اگریہ صورتحال طول پکڑتی ہے تو تربیتی جہازوں کی اڑان مکمل طورپررک سکتی ہے۔
Source link
Today News
کابل اور ننگرہار میں عسکری تنصیبات اور دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، وزارت اطلاعات
وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان حکومت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل اور ننگرہار میں عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے طالبان حکومت کے نام نہاد ترجمان کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے اس کو حقائق کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروپیگنڈے کا مقصد رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔
وزارت اطلاعات نے افغانستان میں مبینہ شہری ہلاکتوں سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ 16 مارچ کی شب پاکستان نے کابل اور ننگرہار میں عسکری تنصیبات اور دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق 16 مارچ کو کارروائی انتہائی احتیاط اور درستگی کے ساتھ کی گئی تاکہ کسی قسم کا غیر ضروری نقصان نہ ہو، ان مقامات کو نشانہ بنایا جنہیں فتنہ الخوارج' اور افغان طالبان کے حامی عناصر پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کر رہے تھے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور بارودی مواد کے ذخیرے پر حملے میں زوردار دھماکے ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کوئی عام مقام نہیں تھا، حملوں کو 'منشیات کی بحالی کے مراکز' قرار دے کر عوام میں غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی امن اور سلامتی کو ترجیح دی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں، پاکستان چاہتا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان مخالف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے۔
Source link
Today News
شرجیل انعام میمن کی بلاول بھٹو سے ملاقات، محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ نے پی پی پی چیئرمین کو محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
شرجیل انعام میمن نے بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں عوام کی سہولت کے لیے گلشن معمار سے ٹاور تک الیکٹرک بسوں کا نیا روٹ شروع کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز بس سروس کے تحت ٹنڈو الہ یار سے حیدرآباد، شکارپور اور سکھر اور خیرپور اور روہڑی کے درمیان بھی بسیں چلیں گی۔
Source link
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sadaf, Fatima star as Pakistan thrash South Africa for consolation victory – Sport
-
Sports2 weeks ago
Milan consolidate top-four credentials with win at Cremonese – Sport