Connect with us

Today News

طارق روڈ کے دبئی شاپنگ مال کے گودام میں خوفناک آگ، 2 فائر فائٹرز بے ہوش، کئی دکانیں متاثر

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے مصروف تجارتی مرکز طارق روڈ پر واقع دبئی شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں قائم گودام اور دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں موجود دو سے تین کپڑوں کی دکانوں میں لگی تھی۔

آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ بیسمنٹ میں بھر جانے والا دھواں خصوصی مشینوں کے ذریعے باہر نکالا گیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران دھوئیں کے باعث دو فائر فائٹرز، بلال اور سکندر، کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام کے مطابق واقعے میں کسی شہری کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ ایسوسی ایشن نے فائر بریگیڈ اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا، جبکہ بے ہوش ہونے والے فائر فائٹر سکندر کے لیے اضافی 2 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

واقعے کے باعث کراچی ٹریفک پولیس نے اتحاد چوک سے لبرٹی چوک تک طارق روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک کو متبادل گلیوں میں منتقل کر دیا۔

شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار موقع پر موجود رہ کر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مصروف ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

انسٹاگرام کا چیٹس میں موجود اہم سہولت ختم کرنے کا اعلان

Published

on



ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام کی چیٹس میں موجود اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن (E2EE) کی سہولت ختم کرنے جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ 8 مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا، جس سے وہ صارفین متاثر ہوں گے جو اس فیچر کو اپنی نجی گفتگو کے تحفظ کے لیے استعمال کرتے تھے۔

میٹا نے پہلی بار 2021 میں انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز کے لیے E2EE کی آزمائش شروع کی تھی، جو دراصل صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ تھی۔ یہ فیچر ہر جگہ اور ہر اکاؤنٹ میں خودکار طور پر فعال نہیں تھا اور صرف چند علاقوں میں دستیاب تھا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ پیغامات کو صرف وہی لوگ پڑھ سکیں جو آپس میں گفتگو کر رہے ہوں۔

اب کمپنی نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ اگر وہ اپنی چیٹس یا میڈیا محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اس تاریخ سے پہلے انہیں ڈاؤن لوڈ کر لیں، کیونکہ اس کے بعد یہ سہولت ختم کر دی جائے گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دیگر پلیٹ فارمز بھی اسی طرح کے فیصلے کر رہے ہیں۔ اس کی ایک مثال ٹِک ٹاک ہے جس نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ اپنے ڈائریکٹ میسجز میں E2EE متعارف نہیں کروائے گا اور اس کی وجہ صارفین کی حفاظت سے متعلق خدشات بتائی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر انکرپشن ختم کرنے کا فیصلہ دراصل پرائیویسی کے حامیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جاری بحث کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ ایک طرف لوگ محفوظ اور خفیہ رابطے چاہتے ہیں، جبکہ دوسری طرف حکام چاہتے ہیں کہ تحقیقات کے دوران ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو، خاص طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کے معاملات میں۔

اسی سلسلے میں یورپین کیمشن بھی جلد انکرپشن سے متعلق ایک روڈ میپ پیش کرنے والی ہے، جس میں ایسے حل تلاش کیے جائیں گے جن سے قانونی تحقیقات کے لیے ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو سکے، جبکہ سائبر سیکیورٹی اور بنیادی حقوق بھی محفوظ رہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

ماہرین کے نزدیک عمر طویل کرنے والی 5 سب سے زیادہ صحت مند عادات

Published

on


ماہرینِ صحت کے مطابق چند عادات ایسی ہیں جو مجموعی صحت، لمبی عمر اور بیماریوں سے بچاؤ میں بہت بڑا کردار ادا کرتی ہیں۔

یہاں 5 سب سے زیادہ اہم اور صحت مند عادات دی جا رہی ہیں:

متوازن اور صحت مند غذا

روزانہ ایسی غذا کھائیں جس میں سبزیاں اور پھل، پروٹین (دالیں، انڈے، مچھلی)، صحت مند چکنائیاں اور مکمل اناج شامل ہو۔

یہ عادت بیماریوں جیسے ذیابیطس ، دل کی بیماری اور موٹاپے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

باقاعدہ ورزش

کم از کم 30 منٹ روزانہ جسمانی سرگرمی بہت فائدہ دیتی ہے۔ مثال کے طور پر پیدل چلنا، جوگنگ اور سائکلنگ۔ یہ دل کو مضبوط کرتی ہے اور ذہنی صحت بھی بہتر بناتی ہے۔

مناسب اور مکمل نیند

ہر بالغ انسان کو تقریباً 6–8 گھنٹے نیند لینا چاہیے۔ کم نیند سے دل کی بیماری اور ڈپریشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اچھی نیند دماغ اور جسم دونوں کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔

ذہنی دباؤ کو کنٹرول کرنا

لمبے عرصے تک اسٹریس صحت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کے لیے مراقبہ، گہری سانس لینا اور قدرتی ماحول میں وقت گزارنا، یہ دماغ کو پرسکون رکھتا ہے اور توجہ بہتر کرتا ہے۔

تمباکو اور نقصان دہ عادات سے پرہیز

تمباکو نوشی اور نشہ بہت سی خطرناک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں، مثلاً پھیپڑوں کا کینسر اور دیگر پھیپڑوں سے متعلق بیماریوں کا۔

ان سے دور رہنا صحت مند زندگی کی بنیادی شرط ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ حملوں کی بارش، شدید ترین حملے کی اطلاعات

Published

on



BAGHDAD:

امریکی سفارتخانہ بغداد کو ڈرون اور راکٹ حملوں کی شدید لہر کا نشانہ بنایا گیا ہے، جسے حالیہ عرصے کا سب سے بڑا اور شدید حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں  اور فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ اتنا شدید تھا کہ اسے حالیہ حملوں کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ سمجھا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملوں سے چند گھنٹے قبل ہی امریکہ کے سفارتخانے نے عراق میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا۔

الرٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ ایران سے منسلک عسکریت پسند گروہ بار بار انٹرنیشنل زون بغداد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

تاحال حملوں میں جانی یا مالی نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending