Today News
یومِ پاکستان کی مناسبت سے بیرون ملک پاکستانیوں کا وطن سے محبت کا والہانہ اظہار
یومِ پاکستان کی مناسبت سے اوورسیز پاکستانیوں نے وطن عزیزسے اظہارمحبت کیا اورخصوصی پیغامات دیے۔
نیوزی لینڈ میں مقیم ڈاکٹر آصف سعید خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم دیارغیر میں مقیم ضرور ہیں مگر ہماری جذباتی وابستگی ہمیشہ پاکستان کے سا تھ ہے۔
آسٹریلیا میں مقیم ڈاکٹر ماجد گوندل نے کہا کہ پاکستان ہماری آن، ہماری شان اور ہماری پہچان ہے۔ ہم دنیا کے جس خطے میں بھی مقیم ہوں، پاکستان ہمیشہ ہمارے دلوں میں آباد ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم ایمن جعفری نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیوں سے ملک حاصل کیا۔
سڈنی میں مقیم نادر ہاشمی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے ایک آزاد اور باوقار وطن کے لیے کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا گو ہیں۔
سڈنی، آسٹریلیا سے ہی نصیر تاثیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ؛
ہم تارکینِ وطن کی یہی خواہش ہے کہ پاکستان آگے بڑھے اور ہمشہ ترقی کرے
یوم پاکستان کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کے پیغامات مادر وطن سے انکی لاوزال محبت کی عکاسی کرتے ہیں
Today News
حکومت کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ
لاہور:
حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ غیر قانونی ذرائع سے بیرون ممالک رقوم بھجوانے والے بڑے کاروباری افراد اور اداروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی بھی بڑے فرد یا ادارے کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ رقوم صرف بینکنگ اور دیگر قانونی چینلز کے ذریعے بیرون ممالک بھجوائی جا سکیں گی جبکہ منی چینجرز کے ذریعے رقوم کی ترسیل کے عمل کو بھی اسٹریم لائن کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں بیرون ممالک رقوم بھجوانے کے پورے میکنزم کو شفاف اور فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ا س حوالے سے کہا گیا کہ غیر قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کے تمام چینلز کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ بڑے منی لانڈرز پر مضبوط ہاتھ ڈالا جائے گا اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی پر مشتمل ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو تمام متعلقہ امور پر پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لے گا۔
اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکنگ چینلز کے ذریعے رقوم کی ترسیل کے نظام پر بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے، گورنر اسٹیٹ بینک اور وفاقی سیکرٹری خزانہ نے بھی شرکت کی۔
Today News
افغان طالبان پروپیگنڈے کا پردہ چاک، اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف
اسلام آباد:
افغان طالبان کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا پردہ چاک ہوگیا، جہاں اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے کیے گئے فیکٹ چیک کے مطابق جس امید اسپتال کو افغان طالبان کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، وہ دراصل کیمپ فینکس (Camp Phoenix) سے کئی کلومیٹر دور واقع ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق اصل ہدف ایک عسکری مقام تھا جہاں دہشتگردوں کے اسلحہ اور بارود کا ذخیرہ موجود تھا، جسے گزشتہ رات درست نشانہ بنایا گیا۔
🔎 Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
◼️ Omid Hospital being claimed to be hit by Afghan Taliban regime in the tweet is actually multiple kilometres away from Camp Phoenix, the military terrorist ammunition and equipment storage site precisely targeted last… pic.twitter.com/60hu3m2JZf
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 17, 2026
تصاویر سے بھی واضح ہے کہ اصل اسپتال ایک کثیر المنزلہ عمارت ہے جبکہ نشانہ بنائی گئی جگہ کنٹینرز پر مشتمل عسکری/دہشت گرد انفرا اسٹرکچر تھا۔ یہ فرق خود ہی حقیقت کو واضح کرتا ہے۔
ایک اور اہم سوال یہ بھی ہے کہ اگر یہ واقعی منشیات کے عادی افراد کے علاج کا مرکز تھا تو پھر اسے ایک ایسے فوجی کیمپ میں کیوں قائم کیا گیا جہاں مہلک اسلحہ اور بارود ذخیرہ کیا جاتا ہو؟ یہ تضاد خود اس دعوے کی حقیقت پر سوال اٹھاتا ہے۔
وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کی جانب سے ڈیلیٹ ویڈیو پر سوال اٹھا دیے
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ایک اور اہم فیکٹ چیک جاری کرتے ہوئے افغان سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل سے ایک پوسٹ اور ویڈیو ڈیلیٹ کیے جانے پر گہرے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔
مذکورہ آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے سب سے پہلے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کسی منشیات بحالی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم بعد ازاں اس متنازع پوسٹ کو اچانک ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔
🔎 Fact Check | Ministry of Information and Broadcasting
Why Afghan official handle has deleted this post / video? The first official post which claimed that some “ drug rehab” has been hit has been deleted !
Was this generated and AI clip that could not stand the multiple… pic.twitter.com/zz4ysOF8MC
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 17, 2026
یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی تھی، جو متعدد بار کیے جانے والے فیکٹ چیکس کے سخت دباؤ اور جانچ پڑتال کا سامنا نہیں کر سکی۔
اس واقعے سے واضح ہوتا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے اپنے ہی سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی گئی ہیرا پھیری والی ویڈیو کو حقیقت ثابت کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
Today News
اورنگی ٹاؤن میں ںامعلو ملزمان کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا
رات گئے اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی میں ںامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج زندگی کی بازی ہارگیا۔
تفصیلات کے مطابق پیراور منگل کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی فاروق اعظم مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپراسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں شدید زخمی نوجوان چند گھنٹے موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کی صبح دوران علاج دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ مجاہد خان ولد اعجاز عرف رحمان کے نام سے کی گئی۔ نوجوان اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی کا رہائشی اور فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر گھر کے باہرپیش آیا۔
ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن خمیسوخان نے بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ پیراورمنگل کی درمیانی شب پیش آیا لیکن پولیس کو اطلاع صبح اس وقت دی گئی جب نوجوان دوران علاج دم توڑ چکا تھا۔
انھوں نے بتایاکہ پولیس نے نوجوان کے اہلخانہ کا بیان قلمبند کرنے کی کوشش کی لیکن اہلخانہ نے منع کردیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ نمازجنازہ اور تدفین سے فارغ ہونے کے بعد پولیس سے رابطہ کریں گے۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Business2 weeks ago
Global markets turmoil intensifies on Iran war – Business