Today News
ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا
ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں حالیہ کشیدگی کے دوران ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد مرنے والے پاکستانیوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنایا، تاہم ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کے ملبے کے گرنے سے ایک پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گیا۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ حملوں میں امارات میں مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں تین پاکستانی شہری شامل ہیں، جن میں ایک دبئی جبکہ دو ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔
تعاملت الجهات المختصة في إمارة أبوظبي مع حادث نتيجة سقوط شظايا في منطقة بني ياس، عقب اعتراض صاروخ باليستي من قبل الدفاعات الجوية، مما أسفر عن مقتل شخص من الجنسية الباكستانية.
ونهيب بالجمهور استقاء المعلومات من المصادر الرسمية فقط، وتجنُّب تداول الشائعات أو المعلومات غير…
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) March 17, 2026
حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Today News
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی تنظیم نو کی منظوری
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزرات قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور پی اے آر سی کے امور پر اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی ) کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ *ٹائم لائن کے ساتھ پی اے آر سی کی تنظیم نو کا جامع پلان تیار کیا جائے، *وزیراعظم نےPARC کو چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (CAAS) کے طرز پر زرعی تحقیق کے حوالے سے اعلی تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ زرعی تحقیق کا ملک کے زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبے کی فروغ میں کلیدی کردار ہے۔
اجلاس کو PARC کو زرعی تحقیق کا جدید دور کی تقاضوں سے ہم آہنگ ایک فعال ادارہ بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
قومی غذائی ضروریات پوری کرنے اور زرعی شعبے کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سےPARC کو ایک فعال ادارہ بنانے کیلئے گورننس ڈھانچے میں اصلاحات ، بہترین تحقیقی عملے کی خدمات، بین الاقوامی شراکت داری، صوبائی حکومتوں کے ساتھ بہتر روابط، اور کارکردگی کے واضح اہداف اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
PARC کے تحت کام کرنے والے تمام تحقیقی مراکز کو یکجا کرکے پانچ سنٹر آف ایکسیلنس بنائے جائنگے ۔ یہ سنٹرز زیادہ پیداوار والے بیج، اعلی نسل کے مویشی، پریسیشن ایگریکلچر، فارم میکانائزشن اور اس میں اے آئی کا استعمال، اور زرعی شعبے کی برآمدات بڑھانے کے لیے فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں تحقیق کا کام کرینگے۔ زرعی تحقیق کو انڈسٹری کے ساتھ جوڑا جائیگا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی ہارون اختر اور طارق باجوہ، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے زراعت احمد عمیر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
Today News
اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنے کا دعویٰ
تل ابیب: اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی ایک کارروائی میں شہید ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق یہ کارروائی حالیہ حملوں کے دوران کی گئی، تاہم اس کی مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔
دوسری جانب اس دعوے پر ایران کی طرف سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جس کے باعث اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، جن کی تصدیق بعد میں مختلف ذرائع سے ہوتی رہی ہے۔
Today News
لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نوٹ شائع، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت
تہران: ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ شائع کیا گیا ہے، جس میں حالیہ امریکی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی بحریہ کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
یہ نوٹ ایرانی ریاستی میڈیا نے بھی شیئر کیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ شہید اہلکاروں کی یاد ہمیشہ ایرانی عوام کے دلوں میں رہے گی، اور ان کے قربانیوں سے ایرانی فوج کی بنیادیں مضبوط ہوں گی۔
نوٹ میں دعا بھی کی گئی کہ خدا ان شہداء کو اعلیٰ درجے عطا فرمائے۔
به مناسبت مراسم تشییع سلحشوران نیروی دریایی ارتش جمهوری اسلامی ایران: یاد آنان همواره در قلب ملت ایران خواهد بود و این شهادتها بنیان ارتش جمهوری اسلامی را برای سالها در ساختار نیروهای مسلح استوار مینماید. ازخداوند متعال علو درجات برای این شهدای عزیز خواستارم. pic.twitter.com/dvTdhyDYbY
— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) March 17, 2026
اس واقعے پر اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ علی لاریجانی شہید ہو گئے ہیں، تاہم تاحال تہران کی جانب سے اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Business2 weeks ago
Global markets turmoil intensifies on Iran war – Business