Connect with us

Today News

اورنگی ٹاؤن میں ںامعلو ملزمان کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

Published

on


رات گئے اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی میں ںامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج زندگی کی بازی ہارگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیراور منگل کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی فاروق اعظم مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی  فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپراسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں شدید زخمی نوجوان چند گھنٹے موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کی صبح دوران علاج دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ مجاہد خان ولد اعجاز عرف رحمان کے نام سے کی گئی۔ نوجوان اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی کا رہائشی اور فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر گھر کے باہرپیش آیا۔

ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن خمیسوخان نے بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ پیراورمنگل کی درمیانی شب پیش آیا لیکن پولیس کو اطلاع صبح اس وقت دی گئی جب نوجوان دوران علاج دم توڑ چکا تھا۔

انھوں نے بتایاکہ پولیس نے نوجوان کے اہلخانہ کا بیان قلمبند کرنے کی کوشش کی لیکن اہلخانہ نے منع کردیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ نمازجنازہ اور تدفین سے فارغ ہونے کے بعد پولیس سے رابطہ کریں گے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آپریشن غضب للحق، افغان طالبان کی خیبر سیکٹر اور شمالی وزیرستان سے ملحقہ فوجی پوسٹیں تباہ

Published

on


پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب اور موثر کارروائیاں جاری ہیں، تازہ کارروائی میں خیبر سیکٹر میں افغان طالبان کی فوجی پوسٹیں اور شمالی وزیرستان میں جھنڈا پوسٹ تباہ کردی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی فوجی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، پاک فوج نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی ان موثر کارروائیوں سے افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اسی طرح آپریشن غضب للحق میں شمالی وزیرستان میں بھی کارروائی کی گئی جس میں افغان طالبان کی جھنڈا پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن غضب للحق  اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

 وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛  کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد

Published

on


وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں  کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد د۔ی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایئف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ 

 وزیراعظم نے 15 مارچ 2026 کو قازقستان میں ہونے والے تاریخی آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر صدر توکایئف کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نئے آئین کے لیے زبردست ٹرن آؤٹ اور حمایت قازقستان کے عوام کے صدر توکایف کی دور اندیش قیادت اور اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اصلاحات قازقستان میں نظم و نسق، ادارہ جاتی استحکام اور قومی ترقی کو مزید مستحکم کریں گی۔

گزشتہ ماہ صدر توکایف کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان اس دورے کے دوران کیے گئے فیصلوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہا ہے۔

اس حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دونوں فریق جلد ہی مجوزہ ایم او یوز اور معاہدوں پر نتیجہ خیز عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ملاقات کریں گے۔

صدر توکایئف نے وزیراعظم کو اس سال کے آخر میں قازقستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دہرائی جسے وزیرِ اعظم نے قبول کر لیا گیا۔

 دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیشرفت بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ خوشحالی کے لیے بات چیت، تعاون اور روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

 وزیراعظم نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر صدر توکایف اور قازقستان کے برادر عوام کو بھی تہہ دل سے پیشگی مبارکباد پیش کی اور ان کی مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسٹیٹ بینک کا 23 مارچ کو بینکوں کی تعطیل کا اعلان

Published

on


 سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جب کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر بینکوں کی تعطیل کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو صوبہ بھر میں عیدالفطر کی عام تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

 خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا،اعلامیے کے مطابق عید کی چھٹیاں جمعرات 19 مارچ سے ہفتہ 21 مارچ تک ہونگی،محکمہ ایڈنمسٹریشن نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

گزشتہ روزوفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا،اعلامیے کے مطابق 20 اور اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی،وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔





Source link

Continue Reading

Trending