Today News
ملائشیین فٹبال فیڈریشن کو جعلی دستاویزات پر کھلاڑیوں کو کھلانا مہنگا پڑ گیا
ملائشیین فٹبال فیڈریشن کو جعلی دستاویزات پر کھلاڑیوں کو کھلانا مہنگا پڑ گیا۔
ایشین کوالیفائنگ راونڈ سے چھٹی کے ساتھ پچاس ہزار ڈالر جرمانہ بھی ہوگیا، ملائیشیا نے سات غیرملکی کھلاڑیوں کو جعلی دستاویزات بناکر شہریت دےکر ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ایشین فٹبال کیفیڈریشن نے ملائشین فٹبال فیڈریشن کو اپنے فیصلے سےآگاہ کردیاہے جس کے تحت ملائیشیا نے اے ایف سی ڈسپلنری اور ایتھکس رولز چھپن کی خلاف ورزی کی ہے۔
اس بنا پر نیپال اور ویتنام کے خلاف اے ایف سی کوالیفائر میں جن میچز میں ملائیشیا نے کامیابی پائی تھی، اس کے نتائج کو بدل کر فیصلہ تین صفر سے ویتنام اور نیپال کو فاتح قرار دے دیا گیاہے۔
میچز سے محروم کرنے کے ساتھ ملائیشیا کی فٹبال فیدریشن کو ایک لاکھ چھیانوے ہزار ایک سو ایک انیس ملائیشین رنگٹ جرمانہ بھی کیاگیاہے۔
Source link
Today News
ایران پر حملے کیلیے نیٹو نے تعاون نہیں کیا، امریکا کو بھی انکی ضرورت نہیں رہی؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کیا ہے کہ بیشتر نیٹو ممالک نے ایران کے خلاف جنگ میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا اور اب ہمیں بھی کسی کی ضرورت نہیں رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا نے اتحادی ممالک سے مدد طلب کی تھی تاکہ خلیج میں تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ مل سکے۔
انھوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر اُس وقت جب ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
امریکی صدر شکوہ کیا کہ بیشتر نیٹو اتحادی ممالک نے آبنائے ہرمز میں ایران کے خلاف فوجی آپریشن میں شامل ہونے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، لیکن ضرورت کے وقت وہی ممالک امریکا کا ساتھ نہیں دیتے۔ یہ اتحاد اکثر یک طرفہ ثابت ہوتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ حالیہ فوجی کامیابیوں کے بعد امریکا کو بھی اب نیٹو یا دیگر اتحادیوں کی مدد کی ضرورت نہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکا دنیا کی سب سے طاقتور ریاست ہے اور اسے کسی ملک کی فوجی مدد درکار نہیں۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں میں امریکی افواج نے ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ تقریباً ختم ہوچکی ہے، فضائیہ کو بھی بھاری نقصان پہنچا، فضائی دفاعی نظام اور ریڈار تباہ ہو چکے ہیں اور کئی اعلیٰ رہنما بھی مارے جا چکے ہیں۔
Today News
فیکٹ چیک: کابل حملے پر افغان اور عالمی میڈیا نے طالبان رجیم کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب کردیا
عالمی اور افغان میڈیا نے طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان کیخلاف گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔
عالمی اور افغان میڈیا نے طالبان رجیم کی جانب سے کابل میں اسپتال پر حملے میں 400 افراد کی ہلاکت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔
میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور عبرتناک شکست کے بعد افغان طالبان ہزیمت چھپانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق پاک افوج کی جانب سے فضائی حملہ کے دوران ہلاکتوں اور خون کے آثار اور بڑی تباہی کے نشانات نہیں ملےْ
زویہ نیوز، افغان ٹائمز یا کسی اور میڈیا کے ادارے نے بھی اب تک کسی بڑے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی جبکہ طالبان حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ حملہ کابل کے ایک بحالی مرکز پر ہوا، لیکن اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ملا۔
افغان میڈیا کے مطابق بحالی مرکز کے قریب لگی آگ معمولی نوعیت کی تھی، جو ممکنہ طور پر قریبی طالبان فوجی کیمپ پر حملے کے باعث لگی۔
افغان میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے افغانستان (یوناما)نے بھی افغان طالبان کے 400افراد کی ہلاکت کے جھوٹے دعوے کی تصدیق نہیں کی جبکہ افغان میڈیا ٹولو کی رپورٹر نے بھی اسپتال میں موجود عینی شاہدین کے ذریعے افغانی پروپیگنڈا کو آشکار کیا ہے۔
عینی شاہد اور افغان میڈیا ٹولو نیوز کے رپورٹر کے مطابق اس وقت کابل سینٹرل اسپتال میں 15 زخمی زیر علاج ہیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کے دعوؤں اور زمینی حقائق میں واضح فرق گمراہ کن پروپیگنڈا کا عکاس ہے جبکہ افغان طالبان اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا 400 ہلاکتوں کے جھوٹے دعویٰ میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
Source link
Today News
جہاں جہاں سے جس چیز سے پاکستان کو خطرہ ہے اس کو ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات اس نہج پر پہنچ جائیں کہ ہمارے ہاں دہشت گردی ختم ہو جائے، جہاں جہاں اور جس چیز سے پاکستان کو خطرہ ہے اس کو ختم کرنا پاکستان کا حق ہے۔
اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ ہم لوگ ہر مرتبہ ادھر آتے ہیں افسوس بانی سے ملے بغیر ہی واپس جانا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیدی آج کے دن اپنے پیاروں سے مل رہے ہیں، ملاقاتوں کو روکنا مجرمانہ فعل ہے، دروازے اور ملاقاتیں بند کرکے یہ سوچنا کہ حالات بہتر ہو جائیں گے یہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صورت حال یہی رہی تو مشکل حالات المیہ کی طرف جانے کا سبب بن سکتے ہیں جو کسی صورت نہیں ہونا چاہیے، خطے کی صورت حال اور ملک کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ اس نہج پر پہنچ جائیں کہ ہمارے ہاں دہشت گردی ختم ہو جائے، ہمیں باریک چیزوں کا نہیں پتا، جو لوگ ڈیفنس اسٹریجکلی انوالو ہوتے ہیں ان کو حقائق کا پتا ہوتا ہے، جہاں جہاں سے جس چیز سے پاکستان کو خطرہ ہے اس کو ختم کرنا پاکستان کا حق ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری افواج غیرذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتی، افغانستان لوگوں کے لیے آماجگاہ بنا ہوا ہے، وہاں دہشت گردی، منشیات، اسلحہ ہے۔
احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم 22 مرتبہ ہائی کورٹ گئے لیکن ہرمرتبہ مایوس ہوئے، تالیاں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہیں، محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا الگ مینڈیٹ ہے، انہوں نے تحریک چلانی ہے، بات کس سے کرنی ہے، دونوں سے درخواست کی کہ آپ کے پاس جو سیاسی آپشن ہے ان کو استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم قریشی کا نام ضرور ہم نے دیا تھا، سلمان راجا نے کہا بھی تھا، مجھے نام دیا گیا جو آگے فارورڈ کردیا، مجھے اور علامہ ناصر عباس کو ڈیڑھ گھنٹے تک بانی کی صحت پر بریف ضرور کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ فکر نہ کریں پی ٹی آئی میں فراست ہے، دانش اور حکمت عملی ہے، سب کچھ اسی کے تحت ہوگا، محمود خان اچکزئی اور ناصر عباس کو مزاحمت اور مذاکرات کا اختیار دیا گیا ہے تمام فیصلے سوچ سمجھ کر ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کےعوام دوست جماعت ہے، ہم ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں گے، بانی کی صحت اور رہائی ہر بات سے آگے ہے اور پاکستان کی سالمیت اور بقا ہمارے لیئے اہم ترین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا نے جارحیت کی ہم اس جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، آپ کے کسی سے بھی اختلافات ہوں جب جبر آپ پر کیا جائے گا تو آپ اپنی عزت نفس اور دین کی بقا کے لیے کھڑے ہوتے ہیں اور ایرانی قوم یہ سب کر کے دیکھا رہی ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Business2 weeks ago
Global markets turmoil intensifies on Iran war – Business