Connect with us

Today News

جہاں جہاں سے جس چیز سے پاکستان کو خطرہ ہے اس کو ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

Published

on



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات اس نہج پر پہنچ جائیں کہ ہمارے ہاں دہشت گردی ختم ہو جائے، جہاں جہاں اور جس چیز سے پاکستان کو خطرہ ہے اس کو ختم کرنا پاکستان کا حق ہے۔

اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ ہم لوگ ہر مرتبہ ادھر آتے ہیں افسوس بانی سے ملے بغیر ہی واپس جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیدی آج کے دن اپنے پیاروں سے مل رہے ہیں، ملاقاتوں کو روکنا مجرمانہ فعل ہے، دروازے اور ملاقاتیں بند کرکے یہ سوچنا کہ حالات بہتر ہو جائیں گے یہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صورت حال یہی رہی تو مشکل حالات المیہ کی طرف جانے کا سبب بن سکتے ہیں جو کسی صورت نہیں ہونا چاہیے، خطے کی صورت حال اور ملک کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ اس نہج پر پہنچ جائیں کہ ہمارے ہاں دہشت گردی ختم ہو جائے، ہمیں باریک چیزوں کا نہیں پتا، جو لوگ ڈیفنس اسٹریجکلی انوالو ہوتے ہیں ان کو حقائق کا پتا ہوتا ہے، جہاں جہاں سے جس چیز سے پاکستان کو خطرہ ہے اس کو ختم کرنا پاکستان کا حق ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری افواج غیرذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتی، افغانستان لوگوں کے لیے آماجگاہ بنا ہوا ہے، وہاں دہشت گردی، منشیات، اسلحہ ہے۔

احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم 22 مرتبہ ہائی کورٹ گئے لیکن ہرمرتبہ مایوس ہوئے، تالیاں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہیں، محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا الگ مینڈیٹ ہے، انہوں نے تحریک چلانی ہے، بات کس سے کرنی ہے، دونوں سے درخواست کی کہ آپ کے پاس جو سیاسی آپشن ہے ان کو استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم قریشی کا نام ضرور ہم نے دیا تھا، سلمان راجا نے کہا بھی تھا، مجھے نام دیا گیا جو آگے فارورڈ کردیا، مجھے اور علامہ ناصر عباس کو ڈیڑھ گھنٹے تک بانی کی صحت پر بریف ضرور کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ فکر نہ کریں پی ٹی آئی میں فراست ہے، دانش اور حکمت عملی ہے، سب کچھ اسی کے تحت ہوگا، محمود خان اچکزئی اور ناصر عباس کو مزاحمت اور مذاکرات کا اختیار دیا گیا ہے تمام فیصلے سوچ سمجھ کر ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کےعوام دوست جماعت ہے، ہم ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں گے، بانی کی صحت اور رہائی ہر بات سے آگے ہے اور پاکستان کی سالمیت اور بقا ہمارے لیئے اہم ترین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا نے جارحیت کی ہم اس جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، آپ کے کسی سے بھی اختلافات ہوں جب جبر آپ پر کیا جائے گا تو آپ اپنی عزت نفس اور دین کی بقا کے لیے کھڑے ہوتے ہیں اور ایرانی قوم یہ سب کر کے دیکھا رہی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مجتبیٰ خامنہ ای اسرائیلی حملے میں کیسے بال بال بچ گئے تھے؛ تفصیلات سامنے آگئیں

Published

on


برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت اور ان کے بیٹے کے بال بال بچ جانے کی رپورٹ جاری کردی۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق منظر عام پر آنے والی ایک آڈیو ریکارڈنگ سے انکشاف ہوا ہے کہ فروری کے آخر میں تہران میں خامنہ ای خاندان کے رہائشی کمپاؤنڈ پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی میزائل حملوں کا اصل ہدف مجتبیٰ خامنہ ای تھے۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری کو ہونے والے اس حملے سے چند منٹ قبل مجتبیٰ خامنہ ای عمارت سے باہر نکل کر باغیچے کی جانب چلے گئے تھے جس کے باعث وہ میزائل حملے میں بال بال بچ گئے۔

البتہ اسی حملے میں ان کی ٹانگ شدید زخمی ہوگئی تھی جب کہ ان کی اہلیہ، بیٹے اور داماد شہید ہوگئے تھے۔

آڈیو ریکارڈنگ میں کیا انکشاف ہوا؟

یہ آڈیو ریکارڈنگ مبینہ طور پر 12 مارچ میں ہونے والے ایک اجلاس کی ہے جس میں شہید علی خامنہ ای کے دفتر کے شعبہ تشریفات کے سربراہ مظاہر حسینی علما اور پاسداران انقلاب کے کمانڈروں کو شہادت کی تفصیلات بتا رہے تھے۔

آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ مظاہر حسینی نے واضح طور پر بتایا کہ اس حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی ٹانگ پر چوٹ آئی جب کہ ان کی اہلیہ، بیٹا اور داماد موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔

انھوں نے پاسداران انقلاب کے کمانڈرز کو بتایا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ملٹری آفس کے سربراہ محمد شیرازی اس حملے میں شہید ہوگئے اور ان کے جسم کے کچھ ہی حصے ملے۔ 

مظاہر حسینی نے بتایا کہ اس حملے میں سپریم لیڈر کے ملٹری آفس کے سربراہ محمد شیرازی کو نشانہ بنانے کا مقصد ایرانی عسکری قیادت میں جانشینی کے عمل کو متاثر کرنا تھا، کیونکہ وہ فوجی قیادت اور سپریم لیڈر کے دفتر کے درمیان ایک اہم رابطہ سمجھے جاتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق میزائل حملے انتہائی منظم انداز میں کیے گئے اور کمپاؤنڈ کے اندر متعدد مقامات کو بیک وقت نشانہ بنایا گیا۔ تین میزائل براہ راست سپریم لیڈر کی رہائش گاہ پر گرے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کے گھر کے علاوہ ان کے داماد مصباح الہدی باقری کنی کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دوسرے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای اور ان کی اہلیہ کے گھر بھی حملے کی زد میں آئے۔

حملے کے وقت علی خامنہ ای کمپاؤنڈ کے اندر اعلیٰ سکیورٹی اور عسکری حکام کے ساتھ اجلاس میں موجود تھے۔ اسی دوران ہونے والے میزائل حملوں میں متعدد اہم شخصیات ہلاک ہو گئیں جن میں ایرانی عسکری قیادت کے اہم عہدیدار بھی شامل تھے۔

رپورٹس کے مطابق نئے سپریم لیڈر کے طور پر منتخب ہونے کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای عوامی سطح پر نظر نہیں آئے۔ ان کی جانب سے صرف ایک تحریری پیغام جاری کیا گیا جو سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہوا۔

ان کی غیر موجودگی نے ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ ممکن ہے مجتبیٰ خامنہ ای کے زخم تہران کے دعوؤں سے زیادہ سنگین ہوں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ عید سے قبل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Published

on



محکمہ موسمیات نے شہر میں بدھ اورجمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند مقامات پرموسلادھاربارش ہوسکتی ہے اور بارش کے دوران معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق بدھ اورجمعرات کو شہر میں مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران کہیں کہیں موسلادھاربارش بھی متوقع ہے، بارش کے دوران بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جس سے کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مزید بتایا گیا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 75 سے 85 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں ٹریلر سے خوفناک تصادم کے بعد جیپ تباہ، 1 شخص جاں بحق

Published

on



شہر قائد کے علاقے منگھوپیر ناردرن بائی پاس دعا ہوٹل کے قریب ٹریلر اور جیپ کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر ناردرن بائی پاس کے قریب دعا ہوٹل کے پاس تیز رفتار ٹرک اور جیپ کے درمیان تصادم ہوا جس میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا، دونوں جیپ میں سوار تھے۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایچ او منگھوپیر انیس الرحمٰن نے بتایا کہ حادثہ ٹریلر اور جیپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا تھا جبکہ ڈرائیور موقع سے ٹریلر چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی کی شناخت 30 سالہ شاکر کے نام سے کی گئی جبکہ جیپ میں سوار 2 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے جو کہ محنت کش اور چھت بھرائی کا کام کرتے تھے۔

 حادثے میں محفوظ تنویر نامی شخص نے بتایا کہ جیپ میں سوار افراد محنت کش اور چھت بھرائی کا کام کرتے ہیں، متوفی کو پٹھان کے نام سے پکارا جاتا تھا جس کا اصل نام معلوم نہیں جبکہ وہ معمار موڑ فقیرا گوٹھ کا رہائشی تھا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش اور ڈرائیور کو تلاش کیا جا رہا ہے ۔



Source link

Continue Reading

Trending