Connect with us

Today News

امت مسلمہ کے لیے علی لاریجانی کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے، جعفریہ الائنس

Published

on



کراچی:

جعفریہ الائنس کے ترجمان نے ایران کی اہم سیاسی و سکیورٹی شخصیت علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امت مسلمہ سے تعزیت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق علی لاریجانی صہیونی طاقتوں کے خلاف ڈٹ کر لڑتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔

ترجمان جعفریہ الائنس کا کہنا تھا کہ علی لاریجانی کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے تاہم یہ قربانی انقلابِ اسلامی کو مزید طاقتور بنائے گی اور مزاحمت کے جذبے کو نئی قوت دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی لاریجانی نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر امام حسین کے شہادت سے متعلق قول کو دہرایا جو ان کے عزم اور نظریاتی وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔

جعفریہ الائنس کے سیکریٹری اطلاعات احسن مہدی کے مطابق، علی لاریجانی کی شہادت ایک عظیم مثال ہے جو آنے والی نسلوں کو ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا حوصلہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں اور حق و باطل کی جنگ میں سچائی کی فتح کا پیش خیمہ بنتی ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بارش کے باعث لاہور وائٹس کا خواب ادھورا رہ گیا، ایبٹ آباد فائنل میں پہنچ گیا

Published

on



پشاور:

پشاور میں کھیلے جانے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ڈرامائی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہو سکا اور بالآخر منسوخ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں ایبٹ آباد کی ٹیم پوائنٹس اور بہتر اوسط کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ گئی۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور وائٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 194 رنز بنائے اور ایبٹ آباد کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور وائٹس کی جانب سے عمران ڈوگر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ محمد اخلاق نے 42، فرحان یوسف نے 33 جبکہ محمد محسن نے 24 رنز اسکور کیے۔

ایبٹ آباد کی جانب سے شہاب خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 28 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم بارش کے باعث ایبٹ آباد کی اننگز کا آغاز ہی نہ ہو سکا اور امپائرز نے طویل انتظار کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس طرح ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق ایبٹ آباد کی ٹیم بہتر پوائنٹس اور رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی۔

اب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں ایبٹ آباد کا مقابلہ کراچی وائٹس سے ہوگا، جس کے بعد شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

60 سیکنڈ میں دشمن کے 5 طیارے تباہ کرنے والے پائلٹ ایم ایم عالم کی آج 13 ویں برسی

Published

on



کراچی:

پاک فضائیہ کے عظیم ہیرو ایم ایم عالم کی 13ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

قوم اپنے اس جری سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے 1965 کی پاک-بھارت جنگ میں ایک ناقابلِ یقین کارنامہ سرانجام دے کر تاریخ رقم کی۔

جنگ ستمبر 1965 کے دوران سرگودھا کے محاذ پر ایم ایم عالم نے دشمن کے 5 بھارتی ہنٹر طیارے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مار گرائے، جن میں سے 4 طیارے صرف 30 سیکنڈ کے اندر تباہ کیے گئے۔

یہ کارنامہ آج بھی جنگی ہوابازی کی تاریخ میں ایک منفرد عالمی ریکارڈ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

اس تاریخی مشن کے دوران وہ ایف 86 سیبر طیارہ اڑا رہے تھے۔ جنگ کے دوران مجموعی طور پر انہوں نے 11 دشمن طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں سے 9 مکمل تباہ جبکہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا۔

ان کی اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ان کے طیارے پر 11 بھارتی پرچم نمایاں کیے گئے تھے۔

 

ایم ایم عالم کی کامیابی کے پیچھے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ وطن سے بے پناہ محبت اور جذبۂ حب الوطنی کارفرما تھا جس نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

ان کی جرات اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ملک کے تیسرے بڑے فوجی اعزاز “ستارۂ جرأت” سے نوازا۔

ایم ایم عالم 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے انہیں پی اے ایف بیس مسرور (ماڑی پور) کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

آج ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں ایک عظیم قومی ہیرو کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے، جن کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیل نے ایران اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کیلیے اپنی فوج کو’لائسنس ٹو کِل‘دیدیا

Published

on


اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے ایران اور حزب اللہ کی اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کے لیے فوج کو کھلی چھوٹی دیدی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم اور وزیر دفاع نے فوج کو غیر معمولی اختیارات دیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ جہاں بھی انٹیلی جنس معلومات دستیاب ہوں وہاں اجازت لیے بغیر فوری طور پر ایرانی یا حزب اللہ کے اعلیٰ رہنماؤں کو نشانہ بنایا جائے۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق اس نئی ہدایت کے تحت فوج کو اب ایسے اہداف پر حملے کے لیے معمول کے سیاسی اور عسکری منظوری کے مراحل کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایران کے خلاف جاری امریکی-اسرائیلی فضائی مہم کے دوران آپریشنل کارروائیوں میں تاخیر کو روکنا ہے تاکہ کسی اچھے نادر موقع کو ضائع نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ حالیہ ہدایت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے ایران کی اہم اور طاقتور ترین شخصیات چیف سیکیورٹی انچارج علی لاریجانی اور بسیج ملیشیا کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر شیراز اور دیگر علاقوں میں ہونے والے ان حملوں میں ایران کے نیم فوجی دستے بسیج فورس کے کئی کمانڈرز اور بڑی تعداد میں اہلکار بھی مارے گئے۔

اسرائیلی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی بسیج فورس کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ جس نے حکومت کے مخالف مظاہروں کو طاقت کے ذریعے سختی سے کچلا تھا۔

وزیراعظم نیتن یاہو اس سے پہلے بھی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کا مقصد ایسے حالات پیدا کرنا ہے جن میں ایرانی عوام حکومت کے خلاف بغاوت کر سکیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending