Connect with us

Today News

امارات کا آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کیلیے امریکی کاوشوں میں شامل ہونے پر غور

Published

on


متحدہ عرب امارات نے صدر ٹرمپ کی اپیل پر آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے امریکی قیادت میں ہونے والی عالمی اقدام میں شامل ہونے کا  عندیہ دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ بیان متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے ایک آن لائن تقریب کے دوران دیا جو امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انور قرقاش نے کہا کہ خلیج میں بڑھتی کشیدگی اور جہاز رانی کو لاحق خطرات کے باعث آبنائے ہرمز کی سکیورٹی عالمی سطح پر اہم مسئلہ بن چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا کی قیادت میں کسی بین الاقوامی بحری اقدام کا آغاز کیا جاتا ہے تو متحدہ عرب امارات اس میں شمولیت پر غور کر سکتا ہے۔

انور قرقاش نے مزید بتایا کہ کسی بھی سطح پر اس وقت متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ کشیدگی کے دوران خطے میں استحکام برقرار رکھنا اور عالمی تجارت کو متاثر ہونے سے بچانا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہ جہاں سے عالمی تیل منڈیوں تک پہنچایا جاتا ہے۔خلیج کے بیشتر تیل برآمد کرنے والے ممالک اسی بحری راستے پر انحصار کرتے ہیں۔

ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کیا ہوا ہے اور یہاں سے گزرنے والے غیرملکی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جس پر صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک سے اپیل کی تھی کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے لیے اپنے بحری جہاز بھیجیں تاکہ ایران کیخلاف امریکی جنگ میں کام آئیں تاہم کسی ملک نے آمادگی ظاہر نہیں کی۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سرکاری ڈاکٹر اور رپورٹس پر یقین نہیں، عمران خان کی دوسری آنکھ خراب ہونے کا خدشہ ہے، علیمہ خان

Published

on



پاکستان تحریک کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سرکاری رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں اور حکومتی ڈاکٹروں پر یقین نہیں ہے، اب ہمیں عمران خان کی دوسری آنکھ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل ماربل فیکٹری ناکے کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج جیل کے باہر رمضان کی آخری افطاری تھی، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں کہ کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مسئلہ بانی کا علاج ہے، فیملی کا اصل مسئلہ بانی کا علاج ہے، سرکاری رپورٹ کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور سرکاری ڈاکٹروں پر یقین نہیں کرتے۔

علیمہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایک ایسی رپورٹ منظور کی جو پیش کی گئی، کیا اسکو میڈیکل رپورٹ کہتے ہیں، ہائیکورٹ میں جج اچھے تھے، جنھوں نے ایڈووکیٹ جنرل سے اچھے سوال کیے جس پر انہوں نے بتایا کہ بانی کو اسپتال لے جانے سے امن وامان کی صورتحال خراب ہو گی۔  یہ کس قسم کا بہانہ بنایا یہ ماننے والی بات ہے ؟ ایسا لگتا ہے فیصلہ کہیں اور سے لکھا ہوا آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کو جان کر جیل کے اندر رکھا جا رہا ہے تاکہ انکی آنکھ ضائع ہو جائے،یہ مجرمانہ عمل ہے، چیف کمشنر انہی دو نامعلوم ڈاکٹروں کا بورڈ بنائیں گے جنکو ہم جانتے نہیں، ہم چیف کمشنر کی بات پر کیسے یقین کریں کیونکہ وہ خود محسن نقوی کے ماتحت کام کرتے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ اب ڈاکٹر عظمی کی پٹیشن ہمارے وکیل لیکر سپریم کورٹ جائیں گے،ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، بانی کی ملاقات اسلئے بند ہے تاکہ ہمیں پتہ نہ چلے کہ بانی کی آنکھ کیسی ہے، ہمیں انکی دوسری آنکھ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بشری بی بی کی فیملی کو بھی نہیں ملنے دیا گیا کیونکہ اس سے قبل بشری بی بی کی فیملی نے دو مرتبہ بانی کی صحت کا پیغام دیا تھا۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم دوبارہ سپریم کورٹ جائیں گے،اعتزاز احسن کے شکر گزار ہیں وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ، عید کے بعد اگر ایسا جاری رکھا گیا تو حالات بدلیں گے، ہم انکو اچھے طریقے سے کہہ سکتے ہیں کہ بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

وفاقی ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں ایڈوانس دینے کا نوٹیفکیشن جاری

Published

on



وفاقی وزارت خزانہ نے عیدالفطر کے موقع پر وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو مارچ کی تنخواہ ایڈوانس دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکام نے بتایا کہ وزارت خزانہ سے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد منگل کو بڑی تعداد میں وفاقی حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہوچکی ہیں۔

وزارت خزانہ کے  حکام نے بتایا کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت وفاقی سرکاری افسران کی تنخواہوں سے دو دن کی تنخواہ کی کٹوتی بھی ہوچکی ہے جبکہ عیدالفطر کے موقع پر وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو مارچ کی تنخواہ ایڈوانس دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور نوٹیفکیشن کی کاپی اے کی پی، سی جی پی، ملٹری اکاونٹس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو بھجوا دی ہے۔

 وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ 2026 کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن عیدالفطر سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے یہ اقدام عید کی خوشیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز بروقت مالی سہولت حاصل کر سکیں۔

مزید بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ضروری انتظامات مکمل کریں اور ادائیگی کے عمل کو یقینی بنائیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

پشاور میں پولیس چوکی پر دستی بم حملے، 2 اہلکار زخمی

Published

on



خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے  تھانہ بڈھ بیر کی چوکی زنگلی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ پھینکے گئے، جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلیے فوراً لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرارہونے پر مجبور ہوگئے۔



Source link

Continue Reading

Trending