Today News
وفاقی ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں ایڈوانس دینے کا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی وزارت خزانہ نے عیدالفطر کے موقع پر وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو مارچ کی تنخواہ ایڈوانس دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ وزارت خزانہ سے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد منگل کو بڑی تعداد میں وفاقی حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہوچکی ہیں۔
وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت وفاقی سرکاری افسران کی تنخواہوں سے دو دن کی تنخواہ کی کٹوتی بھی ہوچکی ہے جبکہ عیدالفطر کے موقع پر وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو مارچ کی تنخواہ ایڈوانس دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور نوٹیفکیشن کی کاپی اے کی پی، سی جی پی، ملٹری اکاونٹس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو بھجوا دی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ 2026 کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن عیدالفطر سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے یہ اقدام عید کی خوشیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز بروقت مالی سہولت حاصل کر سکیں۔
مزید بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ضروری انتظامات مکمل کریں اور ادائیگی کے عمل کو یقینی بنائیں۔
Source link
Today News
مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق
ڈی آئی خان:
مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو سی پیک پر حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جس میں اسکواڈ کی گاڑی سلپ ہونے کے باعث روڈ سے نیچے جا گری۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت اسکواڈ کی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔
Today News
برآمدات پر اضافی چارج، میٹ ایکسپورٹرز کا وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ
لاہور:
گوشت برآمد کنندگان نے لاجسٹک کمپنی جیریز ڈی نیٹا کی جانب سے گوشت کی برآمدات پر 50 روپے فی کلوگرام اضافی ایڈہاک چارج عائد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
آل پاکستان میٹ ایکسپورٹرز اینڈ پروسیسرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اقدام سے برآمدات کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور عالمی منڈیوں میں پاکستانی گوشت کی مسابقت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عبدالحنان نے وزارت تجارت سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ برآمد کنندگان پہلے ہی عالمی سطح پر سخت مقابلے کا سامنا کر رہے ہیں ۔ لاجسٹکس اخراجات میں اضافے سے مارکیٹ شیئر متاثر ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اضافی چارج تقریباً 180 ڈالر فی ٹن بنتا ہے، جس سے برآمدی لاگت بڑھ جائے گی جبکہ متعلقہ ہینڈلنگ اور سروس چارجز پہلے ہی ایئرلائنز ادا کرتی ہیں، اس لیے اس طرح کے اخراجات برآمد کنندگان پر منتقل نہیں کیے جانے چاہییں۔
برآمد کنندگان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر اضافی چارجز واپس کروائے جائیں تاکہ پاکستان کی گوشت برآمدات اور برآمدی مسابقت متاثر نہ ہو۔
Today News
یوکرین سے جنگ دراصل بالواسطہ طور پر مغربی ممالک سے مقابلہ ہے، روسی سفیر
پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ دراصل روس اور یوکرین کے درمیان براہِ راست تصادم نہیں بلکہ مغربی ممالک کے ساتھ ایک بالواسطہ مقابلہ ہے، جو عالمی طاقت کے بدلتے توازن کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔
بین الاقوامی امور پر بریفنگ دیتے ہوئے روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے کہا کہ یوکرین تنازع ایک نئے کثیر القطبی عالمی نظام کے قیام کو تقویت دے رہا ہے، جس کے اثرات آئندہ برسوں تک عالمی سیاست پر مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس بحران کی بنیادی وجہ کیف حکومت کی جانب سے ڈونباس کو بزور طاقت اپنے ساتھ ملانے کی کوشش تھی۔
روسی سفیر نے دعویٰ کیا کہ میدان جنگ میں صورت حال روس کے حق میں جا رہی ہے جبکہ یوکرینی افواج شہری آبادی اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں، سفیر نے 10 مارچ کو بریانسک پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔
البرٹ خوریف نے کہا کہ روس اس کے باوجود تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کا حامی ہے اور 2026 میں اب تک ابوظہبی اور جنیوا میں امن مذاکرات کے کئی ادوار ہو چکے ہیں جبکہ قیدیوں کے تبادلے میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ جنگ بندی اس وقت تک موٴثر نہیں ہو سکتی جب تک تنازع کی بنیادی وجوہات، جیسے نیٹو کی مشرق کی جانب توسیع اور روسی زبان بولنے والوں کے مسائل، حل نہیں کیے جاتے۔
روسی سفیر نے زاپوروجیا جوہری بجلی گھر کی سیکیورٹی، توانائی سپلائی لائنز اور عالمی تزویراتی استحکام کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ روس اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا، تاہم سفارتی حل کے دروازے بھی کھلے رکھے گا۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Business2 weeks ago
5.6m cotton bales produced – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport