Today News
پاک-افغان کشیدگی؛ غیر مسلح افراد کی جانوں کی قدرہرحال میں مقدم ہونی چاہیے، جنرل (ر) سعید
لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کابل میں شہری مقام کو نشانہ بنائے جانے کے افغان طالبان حکومت کے دعوؤں پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرمسلح افراد کی قدرہر حال میں مقدم ہونی چاہیے۔
لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ افغان طالبان کے دعوؤں پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جنگی کارروائیوں میں شہریوں کا نقصان ہمیشہ عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی قوانین کے لیے باعث تشویش رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر مسلح افراد کی جانوں کی قدرہرحال میں مقدم ہونی چاہیے، افغان طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پرافغانستان سے کام کرنے والے گروہوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ان گروپس میں شامل 60 سے 70 فیصد تک عناصر افغان شہریوں پر مشتمل ہیں۔
لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ افغان طالبان کے کابل میں حالیہ حملے سے متعلق دعوؤں پر شکوک پائے جاتے ہیں، کیا صرف ایک فریق کا بیان حتمی ثبوت کے طور پر تسلیم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر واقعی کسی بحالی مرکز یا شہری مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے تو افغان حکام کو چاہیے کہ غیر جانب دار بین الاقوامی میڈیا کو موقعے پر لے جا کر حقائق دنیا کے سامنے رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں مسلسل دھماکوں اور آگ بھڑکنے کے مناظر دیکھے گئے، جو مبینہ طور پر اسلحہ ذخیرہ گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہیں اوراسی تناظر میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ اگر واقعی سیکڑوں شہری ہلاکتوں کا دعویٰ درست ہے تو اجتماعی جنازے یا واضح شواہد کیوں پیش نہیں کیے گئے۔
لیفٹننٹ جنرل (ر) سعید نے کہا کہ اس طرح کے دعوؤں اور جوابی بیانات کے درمیان حقیقت تک رسائی کے لیے شفاف تحقیقات اور غیرجانب دار ذرائع کی تصدیق ناگزیر ہے تاکہ شہری جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی قسم کی غلط معلومات یا پروپیگنڈے سے بچا جا سکے۔
Source link
Today News
بابر اعظم ان فٹ یا ڈراپ؟ معمہ حل ہو گیا
بابر اعظم ان فٹ ہیں یا انہیں ڈراپ کیا گیا، اس حوالے سے معمہ حل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کو دورہ بنگلادیش کیلیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا، اس کی وجہ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی تھی۔
بعد ازاں کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر کو ڈراپ نہیں کیا ہم نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتے ہیں اسی لیے آرام دیا۔
تاہم گزشتہ دنوں سلیکشن کمیٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اور فخر فٹنس مسائل کی وجہ سے باہر ہوئے، بورڈ سے تحقیقات کرنے کا کہیں گے کہ ایسا کیسے ہو گیا، ورلڈکپ کے بعد تو دونوں نے کوئی کرکٹ ہی نہیں کھیلی تھی۔
ان متضاد بیانات سے ابہام پیدا ہوگیا تھا، اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بابر اعظم اور فخر زمان دونوں ادھوری فٹنس کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک ہوئے تھے، بابر کی کارکردگی پر بھی اس کا بڑا اثر پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز اس بات سے لاعلم تھے، انہوں نے فزیو کلف ڈیکن کی کلیئرنس رپورٹ پر انہیں منتخب کیا تھا۔
تاہم حال ہی میں جب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ شروع ہونے لگا تو بابر نے ٹانگ میں معمولی تکلیف کا کہہ کر شرکت سے انکار کر دیا، جب برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جاوید مغل (ڈائریکٹر اسپورٹس ایکسرسائز میڈیسن پی سی بی) نے ان کی انجری کا معائنہ کیا تو وہ سنگین نظر آئی۔
اسی طرح فخر زمان بھی فٹ نہ لگے، اس پر سوال اٹھا کہ دونوں کو کیسے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا؟ بورڈ حکام اس حوالے سے حقائق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حالیہ دورہ بنگلادیش کے دوران محمد رضوان بھی مکمل فٹ نہ تھے، نوجوان بیٹر معاذ صداقت تیسرے میچ سے قبل انجری کا شکار نظر آئے، کھلاڑیوں کی کمی کے سبب انہیں میدان میں اتارنا پڑا، اسی لیے ان سے صرف ایک ہی اوور کروایا گیا تھا۔
اس سے قبل شامل حسین بھی گردن کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے، ٹیم مینجمنٹ نئے کرکٹرز کی فٹنس سے متاثر نہیں، ساتھ دباؤ نہ جھیل پانے پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
بیشتر نوجوان کھلاڑیوں کی فٹنس 20 اوورز کے میچ والی تھی، 50 اوورز کے مقابلے میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پی سی بی اب ایک جامع پلان تیار کر رہا ہے جس کے تحت ہر سیریز سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
Today News
کراچی؛ پولیس کارروائیوں میں 6 ڈکیت گرفتار، فائرنگ سے ایک شخص زخمی
کراچی:
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں اور فائرنگ کے واقعات میں 6 ملزمان گرفتار جبکہ ایک شہری زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے راشد منہاس روڈ بلاک 6 میں شہری سے چھینا جھپٹی کرنے والے 4 مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان میں سے 3 کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ ولد شفیق، عین ولد اسٹیفن اور ہیبل ولد آصف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی۔
دوسری جانب سپرمارکیٹ اور شارع نورجہاں پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران مبینہ مقابلوں کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
سپرمارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد الیاس گوٹھ لیاری ندی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد عاطف اور عامر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ شارع نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں ایک ملزم آصف خان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تینوں ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
اُدھر گلستان جوہر بلاک 9 میں رحمانیہ امام بارگاہ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 34 سالہ تیمور ولد امیر بخش زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Today News
مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق
ڈی آئی خان:
مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو سی پیک پر حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جس میں اسکواڈ کی گاڑی سلپ ہونے کے باعث روڈ سے نیچے جا گری۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت اسکواڈ کی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Business2 weeks ago
5.6m cotton bales produced – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport