Today News
مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق
ڈی آئی خان:
مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو سی پیک پر حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جس میں اسکواڈ کی گاڑی سلپ ہونے کے باعث روڈ سے نیچے جا گری۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت اسکواڈ کی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔
Today News
وزیر اعظم کی عام آدمی کو ہاؤس فنانس کی سہولت پہنچانے کے حوالےسے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور پر اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش کی فراہمی، سستے گھروں کے منصوبے بشمول نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور عوامی سہولیات کی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔
وزیراعظم نے عام آدمی کو ہاؤس فنانس کی سہولت مؤثر انداز میں پہنچانے کے حوالےسے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ تعمیرات کے شعبے کے حوالے سے ٹیکس اسٹرکچر میں اصلاحات کی جارہی ہیں. تعمیری شعبے کے لئے ٹیکس اسٹینڈرڈائزیشن پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور صوبوں کی مشاورت جاری ہے ؛ ہاؤس مورٹگیج کے حوالے سے اصلاحات کا مسودے پر مشاورت جاری ہے۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کم آمدن والوں کے لئے گھروں کی تعمیر پر لائحہء عمل تیار کیا جا رہا ہے، رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبوں کے ضابطہ کار کے حوالےسے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
ہاؤس فنانس کے حوالے سے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر وزارت خزانہ ، ایف بی آر ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور صوبے وزارت ہاؤسنگ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض پیرزادہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
Today News
راولپنڈی:ع 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور
26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کر لی گئی۔
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس سماعت 30 مارچ تک ملتوی کی گئی، عدالت نے آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو ہر صورت پیش ہونیکا حکم دیا جب کہ آئندہ تاریخ پر تمام 11 ملزمان اور آخری گواہ کو بھی طلب کر لیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ تاریخ پر وکیل صفائی آخری گواہ پر جرح کریں گے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔
Today News
مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان سے آج مزید 92 پروازیں منسوخ
لاہور:
ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے لیے دو طرفہ مجموعی طور پر 92 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دوحہ، کویت، بحرین، ایران اور عراق سمیت دیگر ممالک کے لیے 20 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، بحرین، کویت اور مسقط کی 28 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
لاہور ایئرپورٹ سے کویت، دوحہ، بحرین اور ابو ظہبی کی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ پشاور ایئرپورٹ سے دوحہ، دبئی اور ابو ظہبی کی 16 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
مزید برآں ملتان ایئرپورٹ سے 4 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، ریاض اور بحرین کی 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر آج بھی مشرق وسطیٰ کے لیے پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ 19 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 2092 تک پہنچ گئی ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Business2 weeks ago
5.6m cotton bales produced – Newspaper
-
Magazines3 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper