Today News
دبئی اور دوحہ میں دھماکے، ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں نے خلیجی خطے میں ہلچل مچا دی
دوحہ / دبئی: ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، جس کے باعث پورا خطہ شدید کشیدگی کی زد میں آ گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور بحرین نے حالیہ گھنٹوں میں متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ قطر کی وزارت دفاع کے مطابق ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ کویت کی نیشنل گارڈ نے ایک ڈرون مار گرانے کی تصدیق کی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں بھی فضائی دفاعی نظام کو متحرک کیا گیا، جہاں دبئی سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ حکام کے مطابق یہ دھماکے دفاعی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئے۔
سعودی عرب نے بھی مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ بحرین نے جنگ کے آغاز سے اب تک سینکڑوں میزائل اور ڈرونز کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے خلیجی ممالک کی جانب سینکڑوں میزائل اور ڈرون داغے ہیں، جن میں بڑی تعداد متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
ان حملوں کے باعث خطے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے، جبکہ معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ توانائی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور سیاحت و فضائی سفر بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے، اور مشرقِ وسطیٰ میں یومیہ تیل کی پیداوار 21 ملین بیرل سے کم ہو کر 14 ملین بیرل تک آ گئی ہے، جس سے عالمی معیشت پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔
Today News
افریقن فٹبال کنفیڈریشن کا انوکھا فیصلہ، دو ماہ قبل فائنل ہارنے والی ٹیم فاتح قرار
افریقن فٹبال کنفیڈریشن نے (کاف) نے افریقا کپ آف نیشنز 2025 کے فائنل کے نتیجے کو متنازعہ حالات کے بعد تبدیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق افریقن فٹبال کنفیڈریشن نے مراکش کو افریقہ کپ آف نیشنز 2025 کا فاتح قرار دے دیا ہے۔
18 جنوری کو ہونے والے فائنل میں سینیگال نے مراکش کو 0-1 سے شکست دی تھی، تاہم میچ کے دوران ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب آخری لمحات میں میزبان ٹیم کو پنالٹی دی گئی، جس پر سینیگالی کھلاڑیوں نے احتجاجاً کھیلنے سے انکار کر دیا۔
تقریباً 17 منٹ کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا، مراکش کے براہم ڈیاز پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے جبکہ اضافی وقت میں پاپے گویئے نے گول کر کے سینیگال کو برتری دلائی۔
بعد ازاں مراکش فٹبال فیڈریشن کی اپیل پر کاف کی اپیل کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے سینیگال کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔
اپیل بورڈ نے مراکش کی اپیل کو تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ ایونٹ قوانین کے آرٹیکل 84 کے مطابق فیلڈ چھوڑنا میچ فورفیٹ کرنے کے مترادف تھا۔
اعلامیے کے مطابق سینیگال نے کھیل چھوڑ کر قوانین کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں میچ 0-3 سے مراکش کے حق میں کردیا گیا۔
دوسری جانب سینیگال فٹبال فیڈریشن نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کورٹ آف آربیٹریشن فار اسپورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Today News
آئی سی سی رینکنگ: سلمان علی آغا ٹاپ ٹین میں شامل، ابرار احمد کی تنزلی
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سلمان علی آغا ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے جبکہ ابرار احمد تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی جس میں بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
سلمان علی آغا 9 درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے۔ محمد رضوان دو درجہ اور فخر زمان 4 درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب 26ویں اور 31ویں نمبر پر چلے گئے۔
ون ڈے بولرز رینکنگ میں ابرار احمد 4 درجہ تنزلی کے بعد 13ویں نمبر گئے۔
شاہین آفریدی اور حارث رؤف ایک ایک درجہ ترقی سے بالترتیب 17ویں اور ا9ویں پوزیشن پر آگئے۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں سلمان آغا 3 درجہ ترقی سے 10ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کی تیسری یوزیشن ہے۔ بابر اعظم 36 اور سلمان علی آغا 39 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی درجہ بندی میں ابرار احمد کی تیسری پوزیشن ہے۔
White-ball stars from Bangladesh and New Zealand have been the big winners on the latest update to the ICC Men’s Player Rankings 💪
Details 👇https://t.co/r6HBWeuHSG
— ICC (@ICC) March 18, 2026
Today News
ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری
این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ استور، سکردو، ہنزہ اور وادی نیلم میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور گوادر میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے چترال، سوات، دیر، پشاور اور دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، 18 سے 21 مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر تمام صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے عوام اور متعلقہ اداروں تک پیشگی آگاہی کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔ مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی اور راہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Business2 weeks ago
5.6m cotton bales produced – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport