Today News
پشاور میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، گاڑی سے 76 ہزار 800 گرام چرس برآمد
پشاور:
محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے پشاور میں منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 76 ہزار 800 گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کی ٹیم نے ایس ایچ او عماد خان کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات لے جانے والی گاڑی کو تحویل میں لے لیا، مذکورہ کارروائی ایچ گول چوک سے اسلام آباد جانے والی شاہراہ پر کی گئی۔
کارروائی کے دوران گاڑی نمبر LEC-6325 کی تلاشی لینے پر 76 ہزار 800 گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ دو ملزمان اجمل عباس ولد محمد امیر اور محمد سہیل ولد محمد علی ساکنان کبیر والا ضلع خانیوال کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Today News
یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر کے معروف کھلاڑیوں کا وطن سے محبت کا اظہار
یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر کے معروف کھلاڑیوں نے وطن سے محبت کا والہانہ انداز میں اظہار کیا ہے۔
یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے معروف کھلاڑیوں نے خوبصورت انداز میں وطن سے محبت کا پیغام دیا ہے۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ان کی اسپورٹس کٹ پر بنا ہوا جھنڈے کا نشان ان کے یقین اور پاکستان کی آبرو کی علامت ہے۔
کھلاڑیوں کا مزید کہنا تھا کہ 23مارچ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں اور مضبوط ارادوں کا پھل ہے۔
کھلاڑیوں کے مطابق پاکستان کا قیام پاکستانی قوم کے ہر مشکل امتحان میں تیار رہنے کے عزم کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر طوفان میں خدائے ذوالجلال کا سایہ اور دھڑکن میں پاکستان کا نام قوم کا جذبہ بڑھا دیتا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر کھلاڑیوں نے پاکستان کی ہر میدان میں جیت اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا۔
Today News
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے ٹیلی فون کیا۔ اپنی گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام اور امت مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا۔ عمان کے مختلف علاقوں میں حملوں کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر عمان کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے امن، استحکام اور تعمیری بات چیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے سلطان ہیثم بن طارق کی طرف سے باہمی طور پر مناسب تاریخ پر عمان کا دورہ کرنے کے لیے دی گئی دعوت کا بھی مثبت جواب دیا۔
Today News
بلوچستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، خاتون خودکش بمبار گرفتار
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی خاتون خود کش بمبار کو گرفتار کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خاتون خودکش بمبار کی گرفتاری پر سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی سے کئی معصوم جانیں بچائی گئیں۔
کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ایک معصوم لڑکی کو خودکش حملے کے لیے استعمال کر رہے تھے اور “لائبہ” کا واقعہ سب کے سامنے ہے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب صوبے کے عوام دہشتگردی کو قبول نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ ایک غیرت مند قوم ہے اور دہشتگرد تنظیمیں بلوچ خواتین کا استحصال کر رہی ہیں جبکہ بلوچیت کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے الزام عائد کیا کہ بشیر زیب گروپ اور بلوچ لبریشن آرمی نے خواتین کے احترام کو نقصان پہنچایا اور بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد سیکیورٹی فورسز کو ہیومن انٹیلی جنس حاصل ہونا شروع ہوئی ہے اور عوام خود حساس معلومات حکومت کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ خواتین سے متعلق معاملات صرف لیڈیز پولیس کے ذریعے نمٹائے جائیں گے اور خواتین کے احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
خضدار کے علاقہ زہری کی رہائشی لائبہ کو خودکش حملہ کرنے کے لئے تیار کیا گیا تھا جس کو ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر بلوچستان کی عوام کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ہے۔ https://t.co/cN8zWN618m
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) March 18, 2026
افغان مہاجرین کے حوالے سے سرفراز بگٹی نے کہا کہ انہیں واپس بھیجنا ریاست کا فیصلہ ہے اور ان کی واپسی باعزت طریقے سے یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے ایف سی کی مزید تین بٹالین طلب کی گئی ہیں، جبکہ افغانستان کو دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ قرار دیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث عناصر افغانستان میں موجود ہیں اور ایک ہزار سے زائد دہشتگردوں کو تربیت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نظام چلایا جائے گا اور مذاکرات صرف انہی عناصر سے ممکن ہیں جو بات چیت کے لیے تیار ہوں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوجوانوں کو دہشتگردی سے بچانا حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ صوبے میں میرٹ پر بھرتیاں جاری ہیں اور 12 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کیا جا چکا ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Magazines3 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport