Today News
آئی سی سی رینکنگ: سلمان علی آغا ٹاپ ٹین میں شامل، ابرار احمد کی تنزلی
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سلمان علی آغا ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے جبکہ ابرار احمد تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی جس میں بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
سلمان علی آغا 9 درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے۔ محمد رضوان دو درجہ اور فخر زمان 4 درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب 26ویں اور 31ویں نمبر پر چلے گئے۔
ون ڈے بولرز رینکنگ میں ابرار احمد 4 درجہ تنزلی کے بعد 13ویں نمبر گئے۔
شاہین آفریدی اور حارث رؤف ایک ایک درجہ ترقی سے بالترتیب 17ویں اور ا9ویں پوزیشن پر آگئے۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں سلمان آغا 3 درجہ ترقی سے 10ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کی تیسری یوزیشن ہے۔ بابر اعظم 36 اور سلمان علی آغا 39 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی درجہ بندی میں ابرار احمد کی تیسری پوزیشن ہے۔
White-ball stars from Bangladesh and New Zealand have been the big winners on the latest update to the ICC Men’s Player Rankings 💪
Details 👇https://t.co/r6HBWeuHSG
— ICC (@ICC) March 18, 2026
Today News
بھارتی کپتان کی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بیان بازی جاری
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ جو پرسنٹیج انہوں نے اسکول اور کالج میں حاصل کرنے کی کوشش کی اب وہ کرکٹ میں حاصل کر رہے ہیں۔
میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان نے ان کو پڑھانے کی بہت کوشش کی لیکن تھوڑے ہی عرصے میں ان کو سمجھ آگیا کہ لڑکے کا پڑھائی میں دھیان نہیں ہے۔
2024 اور 2026 کی ٹیموں میں ایک معمولی سا فرق ہے۔ 2024 کی ٹیم تجربہ کار اور پُر عزم تھی جبکہ 2026 کی ٹیم پُر جوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو یہ بتانا ضروری تھا کہ انڈیا میں ورلڈ کپ جیت کر کیسا محسوس ہوتا ہے، جب اسٹیڈیم میں 50 ہزار سے 1 لاکھ افراد تک آپ کی جیت پر چیخ رہے ہوں۔
Source link
Today News
قاسم اور سلیمان کو ویزے کی ضرورت نہیں وہ نائیکوپ پر پاکستان آسکتے ہیں، وزیراطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے جمائمہ گولڈ اسمتھ نے عمران خان کی بچوں سے ملاقات کے حوالے سے اپیل کا ٹویٹر پر جواب دے دیا۔
وزیراطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جمائما گولڈ اسمتھ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماضی کی طرح اس بار بھی عمران خان کی عید کے دن بچوں سے فون پر بات کروائی جائے گی‘۔
عطا تارڑ نے لکھا کہ ’عمران خان کے بچے نائیکوپ پر پاکستان آ سکتے ہیں،انہیں پاکستانی ویزے کی ضرورت نہیں، عمران خان کے بچے پاکستان میں قیام کے دوران پاکستانی قوانین کی مکمل پاسداری کے پابند ہوں گے‘۔
واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹوں کے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست کے بارے میں تاخیر پر ٹویٹ کی تھی۔
Source link
Today News
یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر کے معروف کھلاڑیوں کا وطن سے محبت کا اظہار
یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر کے معروف کھلاڑیوں نے وطن سے محبت کا والہانہ انداز میں اظہار کیا ہے۔
یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے معروف کھلاڑیوں نے خوبصورت انداز میں وطن سے محبت کا پیغام دیا ہے۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ان کی اسپورٹس کٹ پر بنا ہوا جھنڈے کا نشان ان کے یقین اور پاکستان کی آبرو کی علامت ہے۔
کھلاڑیوں کا مزید کہنا تھا کہ 23مارچ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں اور مضبوط ارادوں کا پھل ہے۔
کھلاڑیوں کے مطابق پاکستان کا قیام پاکستانی قوم کے ہر مشکل امتحان میں تیار رہنے کے عزم کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر طوفان میں خدائے ذوالجلال کا سایہ اور دھڑکن میں پاکستان کا نام قوم کا جذبہ بڑھا دیتا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر کھلاڑیوں نے پاکستان کی ہر میدان میں جیت اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Magazines3 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport