Connect with us

Today News

کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Published

on


 قائدآباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے حساس ادارے نے سواتی محلے میں مشترکہ کارروائی کی جس میں ملزم ندیم احمد گرفتار کرلیا گیا جس سے 10 کلو سے زائد چرس ، ایک آئی فون  15 پرو میکس  اور 32 ہزار روپے کیش رقم برآمد ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزم ندیم منشیات فروشی کے نیٹ ورک کا اہم کارندہ ہے اور مختلف علاقوں میں روپوش رہتا تھا۔

ملزم اکثر خفیہ مقامات پر رہائش اختیار کرتا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے جگہ بدلتا رہتا تھا۔ سال 2010 میں ملزم کو ملیر پولیس نے  منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

سال 2017 میں ملزم ندیم منشیات کے خفیہ نیٹ ورک چلا رہا تھا ، جسے ٹارگٹڈ کارروائی میں  گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ موبائل نیٹ ورک کے ذریعے اپنے منشیات فروشی کے نیٹ ورک کی سرپرستی کرتا تھا۔

ملزم منشیات کے نیٹ ورک کو چلانے کے لیے مختلف قسم کے موبائل فون نیٹ ورکس استعمال کرتا اور منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کرواتا تھا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

میکسیکو ایران کے فٹبال ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے لیے تیار

Published

on



میکسیکو ایران کے فٹبال ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہے مگر فیفا نے واضح کردیا کہ فی الحال ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا۔

میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ایران کے میچز کی میزبانی کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے فیفا سے اپنے میچز سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے امریکا سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فیفا نے کہا ہے کہ ہم تمام ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمارا موجودہ شیڈول کے مطابق ہی ٹورنامنٹ کروانے کا ارادہ ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

نیب ریمانڈ کی مدت 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کرنے کے آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت

Published

on


اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب ریمانڈ کی مدت 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کرنے کے آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی، جہاں عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپریل کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔

دورانِ سماعت وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کے لیے یہ قانون سازی کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ ریمانڈ میں توسیع کا آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے اور ایک مخصوص شخصیت کو نشانہ بنانے کے لیے لایا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق ریمانڈ کی مدت میں اضافہ آئین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے اور اس کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 9 اور 10-A کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا کہ یہ اقدام سپریم کورٹ کے طے شدہ قانونی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حالیہ صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔





Source link

Continue Reading

Today News

پورٹ قاسم کی جانب سے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے سہولتی مرکز قائم

Published

on


پورٹ قاسم اتھارٹی نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے سہولتی مرکز قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی کیو اے نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا۔

وزیرِ اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق، پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA) نے وفاقی وزیر برائے بحری امور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے برآمدکنندگان کو ون ونڈو پلیٹ فارم کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے لیے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد برآمدات سے متعلقہ امور کو سہل بنانا، مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانا اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

 فیسلیٹیشن ڈیسک برآمدی سرگرمیوں کو تیز، مؤثر اور ہموار بنانے میں معاون ثابت ہوگا، جو پاکستان کے برآمدی شعبے کو مضبوط بنانے اور قومی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending