Connect with us

Today News

عید کے موقع پر سندھ کے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے افسران کی چھٹیاں منسوخ

Published

on


سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے عیدالفطر کے موقع پر  کراچی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت سندھ کے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے  افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام افسران مسافر عوام کی سہولت کے لیے ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ اوورچارجنگ کی شکایات کے ازالے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

سندھ بھر میں 3000 سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ چیکنگ  کے دوران زائد کرایہ وصولی پر مسافروں کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد رقم  واپس دلائی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 45 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اوورچارجنگ پر زیرو ٹالرنس ہے، موقع پر ہی کارروائیاں کی گئیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر عید کے موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے عید کے موقع پر صوبہ بھر میں زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سانحہ گل پلازہ: بورڈ آف ریوینیو گل پلازہ کی اہم دستاویزات پیش کرنے میں ناکام

Published

on


سانحہ گل پلازہ، بورڈ آف ریوینیو گل پلازہ کی اہم دستاویزات پیش کرنے میں ناکام، جوڈیشل کمیشن نے سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

رجسٹرار جوڈیشل کمیشن اقبال حسن کی جانب سے جاری کیے گئے سمن میں کہا گیا ہے کہ 10 مارچ کو بورڈ آف ریونیو کمیشن کی جانب سے خط لکھ کر 13 مارچ تک ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔

بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تاحال ریکارڈ پیش نہیں کیا جاسکا ہے۔ لہذا 25 مارچ تک گل پلازہ سے متعلق ریکارڈ وضاحت کے ساتھ پیش کیا جائے، ریکارڈ کے ساتھ وضاحت بھی پیش کی جائے کہ 13 مارچ کے احکامات پر کیوں عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

اگر 25 مارچ تک گل پلازہ کا ریکارڈ نہیں پیش کیا گیا تو قانون کے مطابق ضروری کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ طلب کیئے گئے ریکارڈ میں ریوینیو انٹریز، منتقلی اور رجسٹریز کا تمام ریکارڈ پیش کیا جائے۔

نوٹی فیکشن، الاٹمنٹ، ٹرانسفرز اور گل پلازہ سے متعلق جو بھی آرڈرز ہیں پیش کریں۔ بورڈ آف ریونیو گل پلازہ کے نقشے و دیگر جو بھی ریکارڈ ہے اس حوالے سے اسے پیش کریں۔





Source link

Continue Reading

Today News

میکسیکو ایران کے فٹبال ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے لیے تیار

Published

on



میکسیکو ایران کے فٹبال ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہے مگر فیفا نے واضح کردیا کہ فی الحال ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا۔

میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ایران کے میچز کی میزبانی کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے فیفا سے اپنے میچز سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے امریکا سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فیفا نے کہا ہے کہ ہم تمام ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمارا موجودہ شیڈول کے مطابق ہی ٹورنامنٹ کروانے کا ارادہ ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

نیب ریمانڈ کی مدت 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کرنے کے آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت

Published

on


اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب ریمانڈ کی مدت 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کرنے کے آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی، جہاں عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپریل کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔

دورانِ سماعت وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کے لیے یہ قانون سازی کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ ریمانڈ میں توسیع کا آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے اور ایک مخصوص شخصیت کو نشانہ بنانے کے لیے لایا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق ریمانڈ کی مدت میں اضافہ آئین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے اور اس کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 9 اور 10-A کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا کہ یہ اقدام سپریم کورٹ کے طے شدہ قانونی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حالیہ صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔





Source link

Continue Reading

Trending