Today News
ملک بھر میں فائیو جی سروس کا باضابطہ آغاز
ملک بھر میں فائیو جی سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 3 بڑی کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیے ہیں۔
پی ٹی اے نے زونگ، جاز اور یوفون کو 5 جی کے لائسنس جاری کردیے ہیں، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان 5 جی اسپیکٹرم لائسنس پر دستخط ہو گئے ہیں، لائسنس کے اجرا کے بعد تینوں کمپنیاں ملک میں باقاعدہ طور پر 5 جی سروسز کا آغاز کر سکیں گی، جس سے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر آئیں گی۔
لائسنس کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا فروغ صنعت، زراعت اور آئی ٹی سیکٹرز میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، 5 جی اسپیکٹرم لائسنس کی انتہائی شفاف انداز میں نیلامی کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ درپیش قانونی چیلنجز کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، زونگ اور دیگر شراکت دار ٹیلی کام آپریٹرز کے تعاون کو سراہتے ہیں، نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر آئی ٹی شعبے میں ملک کا نام روشن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک-چین دوستی منفرد، اہم جھلک یہ جدید ٹیکنالوجی ہے، ملک کے طول وعرض میں ٹیکنالوجی کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرام کو چھوٹا رکھا گیا، پاکستان میں پہلی مرتبہ 5 جی سروس متعارف کرائی گئی ہے، کامیابی وزیر اعظم کی قیادت میں مکمل ٹیم ورک کے باعث ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر 4 جی سروسز فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور آنے والے چند ماہ میں مجموعی طور پر انٹرنیٹ کا معیار بہتر ہوگا۔
فائیو جی اسپیکٹرم کے لائسنس کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں موبائل ٹیکنالوجی کی ترقی کا آغاز 90 کی دہائی کے اوائل میں ہوا اور 2004 سے 2025 تک اسپیکٹرم کے حوالے سے چار نیلامیاں کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 480 میگا ہرٹز کی شفاف انداز میں نیلامی اور لائسنس اجرا کیا گیا، پاکستان خطے میں اسپیکٹرم کی استعداد کے حوالے سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق بڑی ٹیلی کام کمپنیاں مرحلہ وار سروس شروع کر رہی ہیں، زونگ اور جاز نے جمعرات سے ہی 5 جی سروسز کا آغاز کردیا ہے جبکہ یوفون چند روز بعد اس سروس کو متعارف کرائے گی۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں سے بھی رابطے میں ہیں اور صارفین کو جلد ہی اپنے موبائل فونز پر سافٹ ویئر اپڈیٹ کے پیغامات موصول ہوں گے تاکہ وہ 5 جی سروس سے استفادہ کر سکیں، ابتدائی مرحلے میں 5 جی سروسز ملک کے بڑے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور کے اہم مقامات پر فراہم کی جائیں گی۔
Source link
Today News
خلیجی ممالک کو مزید 40 پروازیں اڑان بھر نہ سکیں
خلیجی ممالک کو مزید 40 پروازیں اڑان نہ بھرسکیں اور 20 روز کے دوران منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 810 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کو کراچی سمیت ملک بھر سے مشرق وسطی کی 40 پروازیں منسوخ ہوئیں، کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظہبی، دبئی کی 13 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسی طرح لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے فجیرہ کی 8 پروازیں العین منتقل کی گئیں، لاہور سے 8، اسلام آباد سے 7، پشاور سے 10 اور ملتان سے مشرق وسطیٰ کی دو پروازیں منسوخ ہوئیں۔
مزید بتایا گیا کہ خطے میں جنگی صورت حال کے باعث گزشتہ 20 روز کے دوران پاکستان بھر سے مجموعی طور پر ایک ہزار 810 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
Source link
Today News
امریکی عہدیدار کی پاکستانی میزائل صلاحیت سے ممکنہ خطرے کے دعوے کو یکسرمسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امریکی عہدیدار کی جانب سے پاکستان کی میزائل صلاحیتوں سے ممکنہ خطرے سے متعلق حالیہ دعوے کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق ریاست ہائے متحدہ امریکا کے ڈائریکٹر برائے قومی انٹیلی جنس کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک امریکی عہدیدار کی جانب سے پاکستان کی میزائل صلاحیتوں سے ممکنہ خطرے سے متعلق حالیہ دعوے کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس امر پر زور دیا جاتا ہے کہ پاکستان کی تزویراتی صلاحیتیں خالصتاً دفاعی نوعیت کی حامل ہیں، جن کا مقصد قومی خودمختاری کا تحفظ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام، جو بین البراعظمی حد مار سے کہیں کم ہے، بھارت کے مقابلے میں قابلِ اعتبار کم از کم بازدار قوت کے نظریے پر مضبوطی سے قائم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس بھارت کی جانب سے 12000 کلومیٹر سے زائد حد مار رکھنے والی میزائل صلاحیت کی ترقی ایک ایسے رجحان کی عکاس ہے جو علاقائی سلامتی کے تقاضوں سے آگے بڑھتا ہے اور بلاشبہ خطے اور اس سے باہر کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، ریاست ہائے متحدہ امریکا کے ساتھ باہمی احترام، عدم امتیاز اور حقائق پر مبنی طرز عمل کی بنیاد پر تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ ہم ایک متوازن اور سوچے سمجھے انداز نظر کی ضرورت پر زور دیتے ہیں جو جنوبی ایشیا کی تزویراتی ضروریات سے ہم آہنگ ہو اور پورے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں معاون ہو۔
Source link
Today News
علاقائی صورتحال کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ہی ممکن ہے، وزیراعظم کی ترک صدر سے گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطے میں جاری کشیدگی اور بالخصوص ترکیے پر میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ علاقائی صورت حال کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان عید کی مبارک باد کا تبادلہ ہوا اور بتایا گیا کہ وزیراعظم نے آج ترک صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور عیدالفطر کی مبارک باد دی۔
بیان میں کہا گیا کہ انتہائی گرم جوش گفتگو کے دوران وزیراعظم نے صدر اردوان، ان کے اہل خانہ اور برادر ترک عوام کو عید کی دلی مبارک باد پیش کی، جس کا صدر اردوان نے بھی پرتپاک جواب دیا اور عید کی مبارک باد کے تبادلے کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوش حالی کی دعا بھی کی۔
وزیراعظم نے خطے میں جاری کشیدگی، بالخصوص ترکیے پر میزائل حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم ان مشکل حالات میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی صورت حال کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کے فروغ کے لیے اور خصوصاً عید کے ایام کے دوران حال ہی میں اعلان کردہ عارضی جنگ بندی کے حوالے سے ترکیہ کے تعمیری کردار کا اعتراف کیا۔
وزیراعظم نے فروری 2025 میں صدر اردوان کے تاریخی دورہ پاکستان اور اس کے بعد اپریل اور مئی 2025 میں اپنے دورہ ترکیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines4 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines6 days ago
Story time: The price of a typo
-
Entertainment2 weeks ago
Troubling News About Rahat Fateh Ali Khan & His Family
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport