Today News
ایران کا امریکا کے جنگی طیارے ایف 35 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیو بھی وائرل
پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایک کارروائی کے نتیجے میں امریکی جدید جنگی طیارہ ایف 35 متاثر ہوا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک ایف 35 اسٹیلتھ طیارے کو مبینہ طور پر فائرنگ کا سامنا کرنے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ طیارہ ایک جنگی مشن پر تھا جب اسے اچانک تکنیکی یا حملے سے متعلق صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
سینٹ کام کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے تصدیق کی کہ ففتھ جنریشن کا یہ طیارہ محفوظ طریقے سے لینڈ کر گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاہم انہوں نے کسی بڑے نقصان کی تصدیق نہیں کی۔
دوسری جانب ایرانی موقف اس سے کہیں زیادہ جارحانہ ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس نے رات تقریباً 2 بج کر 50 منٹ پر طیارے کو نشانہ بنایا اور امکان ظاہر کیا کہ طیارہ شدید نقصان کا شکار ہوا۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی ان کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی بہتر صلاحیتوں کا ثبوت ہے، اور وہ اس سے قبل بھی متعدد ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔
ایرانی میڈیا پر جاری ویڈیوز میں ایئر ڈیفنس یونٹس کو ایک طیارے کو نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ امریکی فضائی بیڑے میں شامل ایف 35 اسٹیلتھ طیارہ ففتھ جنریشن کا جدید ترین جہاز ہے جس کی مالیت 100 ملین ڈالر سے زائد ہے۔
Today News
یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی خواتین و نوجوانوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام
یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی خواتین اور نوجوانوں نے قوم کے نام عزم و ہمت سے بھرپور پیغام دیا ہے۔
اس موقع پر پاکستانی خواتین کا کہنا تھا کہ پاکستانی مائیں، بہنیں، بیٹیاں ہر میدان میں خواب دیکھنے اور انہیں پورا کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں، پاکستان کی باہمت خواتین نے اہم ترین کردار سے ملک کی ترقی میں اپنی اہمیت کو واضح کیا۔
خواتین کے مطابق 23 مارچ یاد دلاتا ہے کہ ملک کے قیام میں قوم کا عزم، ہمت اور قربانیاں شامل ہیں، پاکستان کی خواتین نے ملکی ترقی کو عزم و محنت کا پیش خیمہ قرار دیا۔ خواتین نے یوم پاکستان کی مناسبت سے محنت اور حوصلے سے ملک کا مستقبل مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب 23 مارچ کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بھی وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔
اس موقع پر نوجوانوں نے اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ ہم اس دھرتی سے ہیں جہاں کھیت سنہری ہوتے ہیں اور وطن سے محبت خوشبو بن کر فصلوں میں مہکتی ہے۔ ہم اس سرزمین سے ہیں جہاں دریا تاریخ سناتے ہیں اور ثقافت وقت کے ساتھ بہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وسعت سے ہیں جہاں ہمارے حوصلے، ارادے اور وعدے چٹان کی طرح مضبوط ہوتے ہیں۔ ہم ان پہاڑوں سے ہیں جہاں غیرت، مہمان نوازی اور عزم ایک ساتھ ہماری روایت بن کر کھڑے ہیں۔
ایک نوجوان نے کہا کہ ہم ان بلندیوں سے ہیں جہاں برف پر بھی امید اگتی ہے اور راستے ہمت بن جاتے ہیں۔ 23 مارچ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری بولیاں مختلف ہیں مگر پیغام ایک ہے۔ ہماری ثقافت جدا صحیح لیکن ہماری پہچان ، ہمارا یقین ،ہمارا پاکستان ایک ہے۔
Today News
وزیراعلیٰ سندھ نے عید کے موقع پر قیدیوں کو 90 روز کی معافی دے دی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید الفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ہرسال کی طرح امسال بھی صوبے کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کو عید کے موقع پر سزا میں 90 روز کی معافی دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی، جاسوسی، سب ورژن اور ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا، اس کے علاوہ قتل، زیادتی اور اغوا برائے تاوان کے سنگین جرائم کے قیدی رعایت سے محروم رہیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈکیتی، رہزنی اور مالی غبن کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کو بھی کوئی رعایت نہیں ملے گی جبکہ منشیات ایکٹ (نارکوٹکس) اور فارنرز ایکٹ کے تحت سزا پانے والے قیدی اس معافی کے اہل نہیں ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور مالی بدعنوانی کے قیدیوں کے لیے بھی کوئی رعایت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر قید کے قیدیوں کی سزا میں رعایت سے ان کی 15 سالہ کم از کم سزا کی مدت متاثر نہیں ہوگی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سزا میں رعایت کا اطلاق ان قیدیوں پر ہوگا جو جیل قوانین (رول 789) کی شرائط پر پورا اترتے ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی جیل خانہ جات کو سزا میں کمی کے احکامات پر فوری عمل درآمد اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معمولی جرائم میں ملوث قیدی جلد اپنی سزا مکمل کر کے اپنے پیاروں کے پاس واپس جائیں، سزا میں رعایت کا مقصد قیدیوں کو معاشرے کا ایک بہتر اور کارآمد شہری بننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمر قید کے قیدیوں کے لیے عدالتی فیصلوں اور جیل مینوئل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، اچھے اخلاق اور جیل کے اندر مثبت رویہ رکھنے والے قیدیوں کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے، ہم سندھ کی جیلوں کو محض قید خانہ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں اصلاحی مراکز بنانا چاہتے ہیں۔
Source link
Today News
پاکستان میں دہشت گردی کے لیے ٹھکانے فراہم کرنے پر افغان طالبان کیخلاف عوام کا شدید ردعمل
پاکستان کے غیور عوام نے پاک فوج کیخلاف افغان طالبان رجیم کے گمراہ کن پروپیگنڈا کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان کے شہریوں کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے یا حوالگی کے حوالے سے پاکستان کی ڈیمانڈ بالکل جائز ہے۔ افغان طالبان کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج پاکستان میں معصوم شہریوں کو مساجد میں شہید کرتے ہیں۔
شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کابل میں اسلحہ کے ڈیپو کو تباہ کیا یہی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہوتا تھا، پاک فوج کا حق ہے کہ پاکستان کیخلاف دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے والے بارودی ڈیپو کو تباہ کرے۔
پاکستانی عوام نے کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں یا ہمارے حوالے کریں، افغان طالبان یہ نہیں کریں گے تو پاک فوج بھرپور کارروائی کرے گی۔ دہشت گردی کا فروغ کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے افغان طالبان کو چاہیے کہ امن کیلئے پاکستان کی شرائط پر عمل کرے۔
شہری نے کہا کہ افغان طالبان کو پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہم ہرگز کمزور ملک نہیں ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines5 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines6 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines6 days ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper