Connect with us

Today News

کراچی میں بارش، بیشتر علاقوں میں بجلی منقطع

Published

on



شہر میں دوبارہ بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور اس دوران بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی اور کے-الیکٹرک کے 200 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادلوں کی گھن گرج دوسرے روز بھی ہوئی اور مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

شہر کے علاقے اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، ماڑی پور میں ژالہ باری، لیاری، جمشید روڈ، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن روڈ، پی آئی بی و اطراف میں بوندا باندی گھن گرج کے ساتھ بارش ہوئی۔

اسی طرح کلفٹن اور صدر میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ شہر میں بارش کے دوران ہواؤں کی رفتار معتدل ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ بدستور جاری رہنے کا امکان ہے تاہم جمعے کو بیشتروقت مطلع صاف رہنے اور دھوپ نکلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عیدالفطرکے پہلے روز(21 مارچ) کوبارش کی شدت میں قدرے اضافہ ہوسکتا ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ شہر میں جنوب مغرب اور مغرب کی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند

شہر میں بارش کے دوران کے-الیکٹرک کا ڈسٹری بیوشن نظام بری طرح متاثر ہوگیا اور کے-الیکٹرک کے 200 سے زائد فیڈرز بند ہو گئےاور بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی اور اس حوالے سے بتایا گیا کہ پی ایم ٹی اور انڈر گراونڈ کیبل میں پانی جانے سے بجلی بند ہوگئی ہے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ میں 30 ،ڈی ایچ اے میں 10، کلفٹن میں 11، انڈسٹریل زون ون میں 16، انڈسٹریل زون ٹو میں 21، گلستان جوہر میں 36، کورنگی میں 18، اورنگی میں 12، سوسائٹی میں 17، سرجانی میں 21 اور اوتھل میں 4 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔

اس کے علاوہ نارتھ کراچی، صدر، اولڈ سٹی ایریا، سوسائٹی، شاہ فیصل کالونی، لیاقت آباد، کاٹھور، گڈاپ، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچیِ، شادمان ٹاؤن، کورنگی بلدیہ، ڈی ایچ اے، گلستان جوہر، سرجانی، ملیر، سعود آباد، لانڈھی، رزاق آباد، سہراب گوٹھ، سائٹ، اختر کالونی،کشمیر کالونی، پاپوش نگر، قصبہ کالونی، نصرت بھٹو کالونی، خواجہ اجمیر نگری، موسی کالونی، جیکب لائنز، شیریں جناح کالونی، پاک کالونی، گلبہار، گلشن اقبال، احسن آباد اور بنارس میں بجلی بند ہو گئی۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکا کی ایران میں زمینی فوج بھیجنے کی تیاری

Published

on


امریکا ایران میں ہزاروں کی تعداد میں زمینی افواج بھیجنے کی تیاری کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریباً 4,000 میرینز پر مشتمل ایک گروپ پہلے ہی مشرقِ وسطیٰ کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔

مزید بحری جہاز اور فوجی ملا کر یہ تعداد 8,000 تک بھی جا سکتی ہے۔ عہدیداروں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس کا مقصد خلیج میں سیکیورٹی سے متعلق ہے۔

فوج بھیجے جانے کا مقصد خاص طور پر آبنائے ہرمز کھلوانا بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ بول چکے ہیں کہ امریکا خود آبنائے ہرمز کھولنے کے اقدامات کرسکتا ہے۔

فوج بھیجے جانے کا مقصد اس کے علاوہ امریکی مفادات اور اڈوں کا تحفظ اور ممکنہ اگلے اقدامات کے لیے تیاری ہے۔ کچھ امریکی حکام نے ایران کے ساحل یا اہم مقامات پر فوج اتارنے کے آپشن پر غور کیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل 11، رنز کی برسات کیلیے بیٹنگ فرینڈلی پچز تیار ہونے لگیں

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں رنز کی برسات کیلیے بیٹنگ فرینڈلی پچز تیار ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا رنگارنگ میلہ 26 مارچ سے لاہور میں سجنے جا رہا ہے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں اضافی سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کی جا رہی ہے، اطراف کے گراؤنڈز اور پارکس کو بھی مکمل طور پر کور کر لیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور نئی فرنچائز حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پہلی بار لیگ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، ان میں ایک اور نئی سائیڈ راولپنڈیز بھی شامل ہے۔

ایونٹ مجموعی طور پر 39 دن جاری رہے گا اور اس میں 44 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

لیگ مرحلے میں ہر ٹیم 10، 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف مرحلہ 28 اپریل سے شروع ہوگا۔

اس سیزن میں 12 ڈبل ہیڈرز بھی شیڈول کیے گئے ہیں جو شائقین کے لیے مزید دلچسپی کا باعث بنیں گے۔

پی ایس ایل 11 کے میچز ملک کے 6 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے، پہلی بار فیصل آباد اور پشاور بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز شیڈول ہیں، ان میں ایک کوالیفائر بھی شامل ہے جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 15 میچز ہوں گے۔

فیصل آباد پہلی بار 7 میچز کی میزبانی کرے گا، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور ایک میچ کی میزبانی کرے گا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چار جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6 میچز کھیلے جائیں گے۔

ادھر ٹکٹس کی فروخت کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے، اس بار ٹکٹس کی قیمت قدرے کم رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ میلے کا حصہ بن سکیں۔ آن لائن اور فزیکل دونوں طریقوں سے ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔

ادھر غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے بھی خوش آئند خبریں سامنے آئی ہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باوجود دنیا بھر کے نامور کرکٹرز نے لیگ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ، آل راؤنڈر گلین میکسویل اور بیٹر مارنس لبوشین سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کا سفر محفوظ بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، مختلف ایئرلائنز میں کھلاڑیوں کی نشستیں بک کی جا رہی ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بیک اپ فلائٹس کا بھی بندوبست کرلیا گیا ہے۔

تمام ٹیموں کے کھلاڑی 23 مارچ سے لاہور پہنچنا شروع ہو جائیں گے تاکہ وہ ایونٹ سے قبل بھرپور تیاری کر سکیں۔

پی ایس ایل 11 کی رونقیں دوبالا کرنے کے لیے آفیشل ترانہ بھی تیار کر لیا گیا جو پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ہے۔

افتتاحی تقریب، ٹرافی کی رونمائی اور دیگر رنگارنگ سرگرمیوں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

Enclosures for spectators at Imran Khan Cricket Stadium named after heroes of the 1992 World Cup

Published

on



پشاور:

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے ہیروز کے نام سے منسوب کر دیے گئے۔

انکلوژرز پر کھلاڑیوں کے نام کے بورڈ بھی لگا دیے گئے۔

خیبر پختون خوا کابینہ نے انکلوژرز کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس سے قبل صوبائی حکومت نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا تھا جس کی باقاعدہ کابینہ سے منظوری دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ہاکستان نے 1992 کے ورلڈ کپ میں عمران خان کی قیادت میں پہلی اور اب تک کی واحد ورلڈ کپ ٹرافی جیتی تھی۔

اس ٹیم کے کھلاڑیوں کو قومی ہیروز کا درجہ حاصل ہے، جنہوں نے مشکل حالات میں ملک کو عالمی سطح پر کامیابی دلائی۔





Source link

Continue Reading

Trending