Connect with us

Today News

Enclosures for spectators at Imran Khan Cricket Stadium named after heroes of the 1992 World Cup

Published

on



پشاور:

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے ہیروز کے نام سے منسوب کر دیے گئے۔

انکلوژرز پر کھلاڑیوں کے نام کے بورڈ بھی لگا دیے گئے۔

خیبر پختون خوا کابینہ نے انکلوژرز کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس سے قبل صوبائی حکومت نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا تھا جس کی باقاعدہ کابینہ سے منظوری دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ہاکستان نے 1992 کے ورلڈ کپ میں عمران خان کی قیادت میں پہلی اور اب تک کی واحد ورلڈ کپ ٹرافی جیتی تھی۔

اس ٹیم کے کھلاڑیوں کو قومی ہیروز کا درجہ حاصل ہے، جنہوں نے مشکل حالات میں ملک کو عالمی سطح پر کامیابی دلائی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: انگلینڈ میں استعمال ہونیوالی گیندوں کی قلت کا خطرہ

Published

on


انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاؤنٹی چیمپئن شپ سے قبل ڈیوکس کرکٹ بالز کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جو انگلش کرکٹ کا ایک اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں۔

ڈیوکس بال کا لیدر اگرچہ انگلینڈ میں تیار کیا جاتا ہے، تاہم اس کی سلائی برصغیر میں کی جاتی ہے۔ بعد ازاں ان بالز کو مغربی ایشیا کے فضائی راستوں کے ذریعے یورپ منتقل کیا جاتا ہے، مگر حالیہ فضائی پابندیوں اور پروازوں میں کمی کے باعث ترسیل کا عمل شدید متاثر ہوا ہے۔

برٹش کرکٹ بالز لمیٹڈ کے مالک کے مطابق بالز کی کمی نہیں، لیکن انہیں یورپ پہنچانا مشکل اور مہنگا ہو چکا ہے جبکہ فریٹ کے اخراجات میں تین گنا تک اضافہ ہو گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ بیٹے کی ہلاکت، کے الیکٹرک کو 5 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Published

on



کراچی:

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹے کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک کو متوفین کے ورثا کو 5 کروڑ 6 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں کے الیکٹرک کے خلاف دائر ہرجانے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک ہرجانے کی رقم 30 دن کے اندر عدالتی ناظر کے پاس جمع کرائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ ناظر اس رقم کو متوفین کے ورثا کو فراہم کرے اور عدالت کو ادائیگی کی اطلاع دے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سندھ میں مختلف سرکاری محکموں کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئیں

Published

on


سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اہم فیصلے کے تحت مختلف سرکاری محکموں کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئی.

تفصیلات کے مطابق سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 47 سے زائد محکموں میں موجود 2837 گاڑیوں میں سے 1524 گاڑیاں گراؤنڈ کی گئی ہیں۔

گراؤنڈ کی جانے والی گاڑیوں میں صحت، خزانہ، اسکول ایجوکیشن، انرجی اور اینٹی کرپشن جیسے محکمے بھی شامل ہیں۔ بعض محکموں میں یہ شرح 65 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے، انٹر پروونشل کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میں تمام گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئی ہیں۔ 

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ فیصلہ بڑھتے ہوئے ایندھن اخراجات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد توانائی کی کھپت میں کمی لانا، سرکاری اخراجات کو کم کرنا اور وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔ 

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت ملکی مفاد میں کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کر رہی ہے۔ کفایت شعاری کے اقدامات سے نہ صرف اخراجات کم ہوں گے بلکہ سرکاری وسائل کا بہتر استعمال بھی ممکن ہوگا۔

حکومتی اقدام سے ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، تمام محکموں کو پالیسی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضرورت کے مطابق اہم اور ہنگامی نوعیت کی گاڑیاں بدستور استعمال میں رہیں گی۔





Source link

Continue Reading

Trending