Connect with us

Today News

پی ایس ایل 11، رنز کی برسات کیلیے بیٹنگ فرینڈلی پچز تیار ہونے لگیں

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں رنز کی برسات کیلیے بیٹنگ فرینڈلی پچز تیار ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا رنگارنگ میلہ 26 مارچ سے لاہور میں سجنے جا رہا ہے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں اضافی سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کی جا رہی ہے، اطراف کے گراؤنڈز اور پارکس کو بھی مکمل طور پر کور کر لیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور نئی فرنچائز حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پہلی بار لیگ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، ان میں ایک اور نئی سائیڈ راولپنڈیز بھی شامل ہے۔

ایونٹ مجموعی طور پر 39 دن جاری رہے گا اور اس میں 44 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

لیگ مرحلے میں ہر ٹیم 10، 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف مرحلہ 28 اپریل سے شروع ہوگا۔

اس سیزن میں 12 ڈبل ہیڈرز بھی شیڈول کیے گئے ہیں جو شائقین کے لیے مزید دلچسپی کا باعث بنیں گے۔

پی ایس ایل 11 کے میچز ملک کے 6 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے، پہلی بار فیصل آباد اور پشاور بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز شیڈول ہیں، ان میں ایک کوالیفائر بھی شامل ہے جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 15 میچز ہوں گے۔

فیصل آباد پہلی بار 7 میچز کی میزبانی کرے گا، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور ایک میچ کی میزبانی کرے گا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چار جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6 میچز کھیلے جائیں گے۔

ادھر ٹکٹس کی فروخت کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے، اس بار ٹکٹس کی قیمت قدرے کم رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ میلے کا حصہ بن سکیں۔ آن لائن اور فزیکل دونوں طریقوں سے ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔

ادھر غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے بھی خوش آئند خبریں سامنے آئی ہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باوجود دنیا بھر کے نامور کرکٹرز نے لیگ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ، آل راؤنڈر گلین میکسویل اور بیٹر مارنس لبوشین سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کا سفر محفوظ بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، مختلف ایئرلائنز میں کھلاڑیوں کی نشستیں بک کی جا رہی ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بیک اپ فلائٹس کا بھی بندوبست کرلیا گیا ہے۔

تمام ٹیموں کے کھلاڑی 23 مارچ سے لاہور پہنچنا شروع ہو جائیں گے تاکہ وہ ایونٹ سے قبل بھرپور تیاری کر سکیں۔

پی ایس ایل 11 کی رونقیں دوبالا کرنے کے لیے آفیشل ترانہ بھی تیار کر لیا گیا جو پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ہے۔

افتتاحی تقریب، ٹرافی کی رونمائی اور دیگر رنگارنگ سرگرمیوں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

راولپنڈی میں لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چار افراد قتل اور چار زخمی

Published

on


راولپنڈی میں لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چار افراد قتل اور چار زخمی ہوگئے۔ 

تھانہ گوجرخان کے علاقے  رتالہ جبر کے علاقے سے 42 سالہ  شخص کی لاش سڑک کنارے سے ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

 گوجرخان کے علاقے اسکیم ٹو میں جھگڑے پر ازان وغیرہ نے فائرنگ کرکے گلتاسب کو قتل  اور اسکے بھائی ممریز اور بیٹے بلال  کو زخمی کردیا، آفتاب  نامی راہ گیر بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔ 

تھانہ دھمیال کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر شکیل وغیرہ نے فائرنگ کرکے فہیم بادشاہ کو قتل کردیا، دونوں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ 

تھانہ ٹیکسلا کے علاقے پنڈ گوندل میں تلخ کلامی اور گھر میں شکوہ کرنے پر ممتاز کیانی نے فائرنگ کرکے دلنواز کو قتل کردیا، پولیس حکام کے مطابق چاروں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بجلی کے نظام پر حملہ ہوا تو تباہ کن جواب دیا جائے گا، ایران کا ٹرمپ کے بیان پر سخت انتباہ

Published

on


ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے میں توانائی اور پانی کی تنصیبات پر حملے کر سکتا ہے۔

ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ کے ترجمان ابرہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ایران نہ صرف تیل و گیس کی تنصیبات بلکہ پانی صاف کرنے والے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے، خاص طور پر وہ تنصیبات جو امریکا اور اسرائیل سے منسلک ہوں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

دریں اثنا ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق سربراہ علی لاریجانی نے ماضی میں خبردار کیا تھا کہ اگر ایران کے بجلی کے نظام پر حملہ کیا گیا تو پورا خطہ آدھے گھنٹے میں اندھیرے میں ڈوب سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس قسم کے بیانات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتے ہیں اور توانائی کے عالمی نظام پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران جنگ میں غیر جانبداری، سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دیں

Published

on


سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے دوران اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکا سمیت جنگ میں شامل ممالک کو اسلحے کی برآمدات معطل کر دی ہیں۔

سوئس حکومت کے مطابق یہ فیصلہ عالمی قوانین اور غیر جانبداری کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے تاکہ جاری تنازع میں کسی فریق کی حمایت سے گریز کیا جا سکے۔

دوسری جانب سری لنکا نے بھی امریکی جنگی طیاروں کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ امریکا نے دو جنگی طیاروں کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔

ادھر چین نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے فرانس کے ساتھ مل کر سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسی سلسلے میں ترکیہ کے وزیر خارجہ نے ترکی صدر کا پیغام اماراتی امیر تک پہنچاتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری کو ترجیح دینے کی اپیل کی ہے۔

ماہرین کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے غیر جانبداری اور سفارتی کوششوں میں اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ عالمی سطح پر اس تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending