Today News
ٹی ٹی پی کے خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب، بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھما دی
ٹی ٹی پی کے خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا جنہوں نے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھما دی۔
کمسن بچوں کو اسلحہ دینا بہادری نہیں بلکہ قوم کے مستقبل سے کھیلنے کی سفاک کوشش ہے، یہ معصوم ذہنوں کو شدت پسندی کی فیکٹری میں دھکیلنے کی سازش ہے۔
چند ویڈیوز سے خوارج کا کنٹرول ثابت نہیں ہوتا، یہ خوف اور پروپیگنڈے کے ذریعے جھوٹا تاثر گھڑنے کی کوشش ہے۔ جو گروہ بچوں کو گھٹیا نعرے لگوائے اور گن کلچر سکھائے، وہ عوام کا خیرخواہ نہیں، معاشرے کا دشمن ہے۔
درخت جلوانا، ہتھیار دلوانا اور بچوں کو استعمال کرنا، یہ طاقت نہیں، تباہی کا طریقہ کار ہے۔ آج اگر قوم خاموش رہی تو کل انہی بچوں کے ہاتھوں میں قلم نہیں، بارود ہوگا۔ خوارج کا بیانیہ اسلام نہیں، فساد، جبر اور انسانی وقار کی تذلیل ہے۔
خیبر پختونخوا میں ایسے مناظر صوبائی حکمرانی اور مقامی سیاسی قیادت پر سنجیدہ سوال ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فورسز کی نہیں، ریاست، علما، والدین اور معاشرے سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
یہ واقعہ صرف ایک سیکیورٹی مسئلہ نہیں، بلکہ بچوں کے استحصال، معاشرتی بگاڑ، مذہبی انحراف، اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی ناکام اور گھناؤنی مثال ہے۔ بچوں کو ہتھیار تھمانا اور شدت پسند نعرے لگوانا اقوامِ متحدہ کے معیار کے مطابق بچوں کے استعمال اور بھرتی جیسے سنگین جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
اسی طرح پاکستان ماضی میں تعلیمی اداروں پر حملوں کی بھاری قیمت چکا ہے، جبکہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندیاں بھی ایک انتہا پسند ذہنیت کی واضح علامت ہیں۔ پاکستان کا رقبہ تقریباً 796,096 مربع کلو میٹر ہے، اس لیے کسی دور افتادہ مقام پر محدود وقت کی ویڈیو بنا کر ’’کنٹرول‘‘ کا جھوٹا تاثر پیدا کرنا مشکل نہیں، شرم کا مقام ہے۔
Source link
Today News
راولپنڈی: گھر سے پراسرار طور پر غائب 16 سالہ بچی سے 25 سالہ شخص کی شادی کا انکشاف
راولپنڈی میں گھر سے پراسرار طور پر غائب ہونے والی سولہ سالہ بچی سے 25 سالہ شخص کی شادی کا انکشاف تھانہ رتہ امرال پولیس نے بچی کی والدہ کی درخواست پر چائلڈ میرج ایکٹ اور اعانت جرم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق میلاد نگر کی رہائشی مسماتہ شمیم اختر نے موقف اختیار کیا،21 فروری 2026 کو سولہ سالہ بیٹی ستر ہزار نقدی ،طلائی چین اور موبائل سمیت لاپتہ ہوئی کچھ دن قبل مسماتہ عابدہ بی بی نے فون کرکے بتایا کہ اسکے 25 سالہ بیٹے زاہد سفیر نے میری بیٹی کو ورغلا کر نکاح کرلیا ہے۔
پھر شہزاد ،مسماتہ اقراء و زاہد کے ماموں خالد وغیرہ مختلف فون نمبروں سےکالیں کرکے دھمکیاں دیتے ہیں کہ پولیس رپورٹ کی تو بیٹی سمیت دیگر بچوں کو مار دیں گے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جایے پولیس نے ملزم کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ سمیت اعانت جرم کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
Today News
امریکی غرور اور طاقت کی علامت ایف 35 کو نشانہ بنایا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی اسٹیلتھ طیارے ایف تھرٹی فائیو کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایف تھرٹی فائیو کو امریکی فوجی طاقت اور برتری کی علامت سمجھا جاتا تھا، تاہم ایران نے اسے ہدف بنا کر اس تاثر کو چیلنج کیا ہے۔
قالیباف کے مطابق یہ واقعہ ایک اہم موڑ ہے اور پہلی بار اس نوعیت کے جدید طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک ایف تھرٹی فائیو طیارے کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے مکمل تفصیلات یا باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق ضروری ہوتی ہے۔
Today News
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے، نکوبانی موکوئینا ناٹ آؤٹ 26 اور جارج لنڈے 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن، بین سیئرز اور مچل سینٹنر نے 2، 2 جبکہ لوکی فرگیوسن، کول میکونکی اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے ہدف باآسانی 16.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹام لیتھم 63 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور لوتھو سپاملا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines5 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines6 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines6 days ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper