Connect with us

Today News

اسلام آباد میں عید کے موقع پر شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری

Published

on


عیدالفطر کے تینوں دن لیک ویو پارک، دامن کوہ اور شکرپڑیاں/مانومنٹ کوفیملیز پارک قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان پارکوں میں فیملیز کے علاوہ گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے تعینات ہوں گے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل درآمد کریں اور ٹریفک افسران کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید معلومات کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کریں اور آئی ٹی پی ایف ایف 92.4 سنتے رہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

خاتون سمیت 2 افراد کو یرغمال بناکر 40 لاکھ روپے چھینے والے 5 ملزمان گرفتار

Published

on


راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ارشد زمان عرف لنگڑا  نے بیرون ملک بیٹھ کر اپنے عزیز اقارب کے زریعے ایک مزید واردات کرڈالی۔

خاتون اور اس کے بھانجے کو مکان کی خریداری کا جھانسہ دیکر یرغمال بنالیا اور چالیس لاکھ روپے چھین لیے  پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے راجہ ٹاؤن کی  رہائشی مسماتہ شمیم اختر نے موقف اختیار کیا کہ حال ہی میں پراپرٹی ڈیلر کے زریعے  مکان فروخت کیا حج کے لیے بھی رقم جمع کر رکھی تھی اور بیٹی کے شادی کے لیے بنا زیور فروخت کیا تھا۔

اس کا علم ندیم نامی پراپرٹی ڈیلر کو ہوا میرے پاس رقم موجود ہے جس پر ندیم نے شاید نامی شخص کو اپنا پارٹنر اور انور اسلم کو ایک مکان کا مختار عام ظاہر کرکے رقم مکان خریدنے میں لگا کر برابر منافع دینے کا لالچ دیا اور  مجھے اور بھانجے کو محلہ حاجیاں لے گیے جہاں جمشید ۔انور اسلم سمیت 13 مرد و خواتین ،چار نامعلوم افراد اور دو نامعلوم خواتین موجود تھیں۔

وہاں پرحاجی ارشد زمان عرف لنگڑا جو بیرون ملک تھا کو ویڈیو کال پر لیا جس نے کہا کہ مکان میرا ہے اور انور اسلم میرا مختار عام آپ مکان کا سودا کرلیں وہان موجود افراد کی حرکات دیکھ شک گزرا تو میں نے بھانجے سے کیا طبعیت خراب ہے  بعد میں آکر سودا کرلیں گے۔

اس پر ندیم اور شاید زبردستی روکنے لگے اور حاجی ارشد زمان کو بتایاکہ یہ لوگ نکل رھے ہیں  تو حاجی ارشد زمان نے انھیں کہا کہ ان سے پیسے لے لو اور مرمت کرو جس پر ندیم، شاید  وغیرہ نے ہمیں یرغمال بنا لیا اور  چالیس لاکھ روپے  چھین لیے ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر اسٹامپ پیپر پر زبردستی انگوٹھے لگوائے و دستخط کروائے، سخت زیادتی ہوئی ہے مقدمہ درج کیا جائے۔

پولیس  حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید تفتیش و ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے آفیسر نے بتایاکہ ارشد زمان عرف لنگڑا فراڈ و دھوکہ دہی معاملات میں  راولپنڈی پولیس کا ریکارڈ یافتہ ہے  کچھ ان دنوں بیرون ملک مقیم ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی: گھر سے پراسرار طور پر غائب 16 سالہ بچی سے 25 سالہ شخص کی شادی کا انکشاف

Published

on


راولپنڈی میں گھر سے پراسرار طور پر غائب ہونے والی سولہ سالہ بچی سے 25 سالہ شخص کی شادی کا انکشاف  تھانہ رتہ امرال پولیس نے  بچی کی والدہ کی درخواست پر چائلڈ میرج ایکٹ اور اعانت جرم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق میلاد نگر کی رہائشی مسماتہ شمیم اختر نے موقف اختیار  کیا،21 فروری 2026  کو سولہ سالہ بیٹی ستر ہزار نقدی ،طلائی چین اور موبائل سمیت لاپتہ ہوئی  کچھ دن قبل مسماتہ عابدہ بی بی نے فون کرکے بتایا کہ اسکے 25 سالہ بیٹے زاہد سفیر نے میری بیٹی کو ورغلا کر نکاح کرلیا ہے۔

پھر شہزاد ،مسماتہ اقراء و زاہد کے ماموں خالد وغیرہ مختلف فون نمبروں سےکالیں کرکے دھمکیاں دیتے ہیں کہ پولیس رپورٹ کی تو بیٹی سمیت دیگر بچوں کو مار دیں گے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جایے پولیس نے ملزم کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ سمیت اعانت جرم کے تحت مقدمہ درج کر کے  تفتیش  شروع کردی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکی غرور اور طاقت کی علامت ایف 35 کو نشانہ بنایا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

Published

on


ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی اسٹیلتھ طیارے ایف تھرٹی فائیو کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایف تھرٹی فائیو کو امریکی فوجی طاقت اور برتری کی علامت سمجھا جاتا تھا، تاہم ایران نے اسے ہدف بنا کر اس تاثر کو چیلنج کیا ہے۔

قالیباف کے مطابق یہ واقعہ ایک اہم موڑ ہے اور پہلی بار اس نوعیت کے جدید طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک ایف تھرٹی فائیو طیارے کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے مکمل تفصیلات یا باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق ضروری ہوتی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending