Today News
وزیر اعظم کا آذر بائیجان کے صدر کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد دی، خلیج میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
پاکستان اور آذربائیجان کی قیادت نے خلیج میں جاری کشیدگی فوری طور پر کم کرتے ہوئے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کے تبادلے کے لیے جمہوریہ آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کو ٹیلی فون کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے برادر عوام کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔
آذربائیجان کے صدر نے پاکستانی عوام کے لیے ان جذبات کا گرمجوشی سے جواب دیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت کی صفوں میں اتحاد کی دعا بھی کی۔دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیج میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کرتے ہو مشکل کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔ پاکستان آذربائیجان تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کیا
Today News
مری میں 48 گھنٹوں سے مسلسل بارش، ژالہ باری سے صورتحال خراب
مری میں 48 گھنٹوں سے مسلسل بارش، ژالہ باری سے صورتحال خراب
مری میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس وقت مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو رہی ہے، ڈی پی او مری کے مطابق سڑکیں انتہائی پھسلن کا شکار ہو چکی ہیں۔
ڈی پی او نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ژالہ باری کے باعث حادثات کے خطرات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
حکام کے مطابق مری کی بیشتر سڑکوں پر ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہو چکی ہے جبکہ موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہونے پر سفر پر اضافی پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ مری میں موجود سیاح غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں ہائی الرٹ پر موجود ہیں۔
دھند، بارش اور ژالہ باری کے باعث مختلف مقامات پر حدِ نگاہ بھی کم ہو گئی ہے، شہری سفر سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔
Today News
27 سالہ ترکش انفلوئنسر کی پراسرار موت نے سب کو چونکادیا
ترکیہ کی معروف فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی پراسرار موت نے سب کو چونکا دیا جب کہ اس خبر نے ان کے چاہنے والوں کو صدمے میں مبتلا کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی معروف فیشن انفلوئنسر13 مارچ بروز جمعہ انتقال کر گئیں، 27 سالہ عائشہ گل کو استنبول کے علاقے کاغیتھانے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
یاد رہے کہ عائشہ گل ایراسلان سوشل میڈیا پر ایک نمایاں فیشن انفلوئنسر کے طور پر جانی جاتی تھیں، انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار تھی جب کہ وہ اپنے فیشن اسٹائل اور دنیا بھر کے سفر کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے جانی جاتی تھیں۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق اہلِ خانہ نے اس وقت تشویش ظاہر کی جب ان سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔ بعد ازاں وہ ان کے گھر پہنچے اور دروازہ نہ کھلنے پر حکام کو اطلاع دی۔
پولیس کے گھر میں داخل ہونے پر وہ بے جان حالت میں پائی گئیں، جس کے بعد طبی ٹیم نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
پولیس اور پراسیکیوٹرز نے گھر کا تفصیلی معائنہ کیا جب کہ لاش کو فرانزک کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجہ واضح ہو سکے گی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق عائشہ گل حال ہی میں بیرونِ ملک سفر سے واپس آئی تھیں، تحقیقات کے دوران عمارت کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے جس میں ایک مشکوک شخص کو گھر میں داخل ہوتے اور کچھ دیر بعد نکلتے دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
تاہم، پولیس نے اسے پوچھ گچھ کے بعد بیان ریکارڈ کر کے رہا کر دیا، جب کہ اس کے وکلا کا مؤقف ہے کہ وہ واقعے کے وقت وہاں موجود نہیں تھا۔
حکام نے تاحال کسی مجرمانہ پہلو کی تصدیق نہیں کی، تاہم کیس کو مشتبہ قرار دے کر تحقیقات جاری رکھی گئی ہیں۔
Source link
Today News
علی لاریجانی کی شہادت خامنہ ای سے بڑا سانحہ ہے، برطانوی اخبار کا حیران کن دعویٰ
ایک برطانوی اخبار نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کو خامنہ ای کی شہادت سے بھی بڑا قومی نقصان قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اخبار نے لکھا کہ علی لاریجانی نہ صرف ایران بلکہ عالمی سطح پر ایک بااثر سیاسی شخصیت تھے اور روس و چین سمیت کئی ممالک میں ان کا اثر و رسوخ موجود تھا۔
اخبار کے مطابق لاریجانی کی موت ایران کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور اسے ماضی میں قاسم سلیمانی کی موت کے بعد سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں یورپی کونسل برائے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ایلی گیران مے کا انٹرویو بھی شامل کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو جنگ بندی اور ایران سے ممکنہ مذاکرات کے راستے محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ماہر کے مطابق علی لاریجانی ایسے رہنما تھے جو جنگ بندی اور سفارتی حل میں اہم کردار ادا کر سکتے تھے، اس لیے ان کی موت کو ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines5 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines7 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport