Today News
کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ریلوے ٹریک دھماکوں میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ریلوے ٹریک دھماکوں میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار
کراچی میں سی ٹی ڈی، سویلین اور وفاقی حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر دھماکے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈ کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، آئی ای ڈی اور اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان میں کمانڈر جھنور، علی جان، نور محمد، جامک اور نیاز شامل ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کامیاب کارروائی پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، وفاقی حساس اداروں اور ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈ سے وابستہ ہیں اور دوران تفتیش انہوں نے متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا، جن میں 18 جون 2025 کو جیکب آباد، 28 جولائی، 7 اکتوبر (جعفر ایکسپریس)، 16 دسمبر 2025 اور 26 جنوری 2026 کو ضلع شکارپور کے مختلف علاقوں میں ریلوے ٹریک پر دھماکے شامل ہیں۔
تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے لہڑی سے ٹریننگ حاصل کی، جہاں انہیں اسلحہ چلانے اور آئی ای ڈی نصب کرنے کی تربیت دی گئی، جبکہ بارودی مواد بھی وہیں سے فراہم کیا جاتا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے بارودی مواد کی ترسیل فیملی کے ہمراہ کرتے تھے، جبکہ نیٹ ورک کی نشاندہی جدید تکنیکی بنیادوں پر کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سہولت کاروں، ساتھیوں اور سرپرستوں کی گرفتاری کے لیے وفاقی حساس اداروں کے ساتھ مل کر مزید ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
Today News
23 مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے نغمہ ریلیز کردیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 23 مارچ کی مناسبت ترانہ جاری کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ترانے کو میری مٹی میر جان کا عنوان دیا گیا ہے۔
اس نغمے میں یوم پاکستان کے حوالے سے حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا مضبوط پیغام دیا گیا ہے جبکہ حالیہ کامیابیوں کے بعد عوامی جذبات کی بھرپور عکاسی کر رہا ہے۔
نغمے کو خاص طور پر آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی کے پس منظر میں تیار کیا گیا ہے، جس میں اجتماعی فخر، پاکستانیت اور قومی اتحاد کا پیغام نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اس ترانے کے ذریعے نوجوان نسل کی نمائندگی کی گئی ہے۔
Today News
مری میں 48 گھنٹوں سے مسلسل بارش، ژالہ باری سے صورتحال خراب
مری میں 48 گھنٹوں سے مسلسل بارش، ژالہ باری سے صورتحال خراب
مری میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس وقت مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو رہی ہے، ڈی پی او مری کے مطابق سڑکیں انتہائی پھسلن کا شکار ہو چکی ہیں۔
ڈی پی او نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ژالہ باری کے باعث حادثات کے خطرات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
حکام کے مطابق مری کی بیشتر سڑکوں پر ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہو چکی ہے جبکہ موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہونے پر سفر پر اضافی پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ مری میں موجود سیاح غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں ہائی الرٹ پر موجود ہیں۔
دھند، بارش اور ژالہ باری کے باعث مختلف مقامات پر حدِ نگاہ بھی کم ہو گئی ہے، شہری سفر سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔
Today News
27 سالہ ترکش انفلوئنسر کی پراسرار موت نے سب کو چونکادیا
ترکیہ کی معروف فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی پراسرار موت نے سب کو چونکا دیا جب کہ اس خبر نے ان کے چاہنے والوں کو صدمے میں مبتلا کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی معروف فیشن انفلوئنسر13 مارچ بروز جمعہ انتقال کر گئیں، 27 سالہ عائشہ گل کو استنبول کے علاقے کاغیتھانے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
یاد رہے کہ عائشہ گل ایراسلان سوشل میڈیا پر ایک نمایاں فیشن انفلوئنسر کے طور پر جانی جاتی تھیں، انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار تھی جب کہ وہ اپنے فیشن اسٹائل اور دنیا بھر کے سفر کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے جانی جاتی تھیں۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق اہلِ خانہ نے اس وقت تشویش ظاہر کی جب ان سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔ بعد ازاں وہ ان کے گھر پہنچے اور دروازہ نہ کھلنے پر حکام کو اطلاع دی۔
پولیس کے گھر میں داخل ہونے پر وہ بے جان حالت میں پائی گئیں، جس کے بعد طبی ٹیم نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
پولیس اور پراسیکیوٹرز نے گھر کا تفصیلی معائنہ کیا جب کہ لاش کو فرانزک کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجہ واضح ہو سکے گی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق عائشہ گل حال ہی میں بیرونِ ملک سفر سے واپس آئی تھیں، تحقیقات کے دوران عمارت کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے جس میں ایک مشکوک شخص کو گھر میں داخل ہوتے اور کچھ دیر بعد نکلتے دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
تاہم، پولیس نے اسے پوچھ گچھ کے بعد بیان ریکارڈ کر کے رہا کر دیا، جب کہ اس کے وکلا کا مؤقف ہے کہ وہ واقعے کے وقت وہاں موجود نہیں تھا۔
حکام نے تاحال کسی مجرمانہ پہلو کی تصدیق نہیں کی، تاہم کیس کو مشتبہ قرار دے کر تحقیقات جاری رکھی گئی ہیں۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines5 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines7 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport