Today News
اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی ادائیگی سے روک دیا
اسرائیلی فورسز نے عید الفطر کے موقع پر فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے سے روک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 1967 کے بعد پہلی بار رمضان کے اختتام پر مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند رکھا گیا، جس کے باعث فلسطینی نمازیوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے، جس کے باعث سینکڑوں فلسطینیوں کو بیت المقدس کے پرانے شہر کے باہر نماز عید ادا کرنا پڑی۔
اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، تاہم فلسطینی حلقوں نے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی مذہبی عبادات پر پابندیوں کا باعث بن سکتے ہیں، جو ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔
Today News
نیٹو اتحادی ممالک بزدل اور کاغذی شیر ہیں؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے ایرانی بندش کو ختم کروانے میں عدم تعاون کرنے پر نیٹو اتحادی ممالک سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کو بحال کرانے میں نیٹو اتحادی ممالک آسانی سے کردار ادا کر سکتے ہیں مگر وہ ایسا نہیں کر رہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے بغیر نیٹو محض کاغذی شیر ہے۔ ایران کے جوہری خطرے کے خلاف کارروائی میں نیٹو ممالک نے حصہ لینے سے گریز کیا۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ جنگ فوجی طور پر جیت لی گئی اور ایران سے خطرہ کم ہو چکا ہے تو یہی نیٹو اتحادی ممالک تیل کی بڑھتی قیمتوں پر شکایت کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ہے اور اسے کھولنا ایک آسان فوجی اقدام ہے۔ نیٹو ممالک معمولی خطرے کے ساتھ اس راستے کو بحال کر سکتے ہیں لیکن وہ اس ذمہ داری سے گریز کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ تاہم بندش کے باعث پیٹرول کی قلت کا سامنا ہے اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔
Today News
رمضان المبارک کے آخری ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ
رمضان المبارک کے آخری ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافہ کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 6.44فیصد سے بڑھ کر7.04 فیصد ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں مجموعی طور پر 18 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیاز کی قیمتوں میں 2.52 فیصد، دال چنے کی قیمتوں میں 0.11 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 1.34 فیصد، چینی کی قیمت میں0.76 فیصد، لہسن کی قیمت میں 4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں2.67 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 1.05 فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔
اسی طرح ٹماٹر کی قیمت میں 24.85 فیصد، چکن 7.33 فیصد، بریڈ 1.08 فیصد، انرجی سیور کی قیمت میں 0.91 فیصد، سرسوں تیل کی قیمت میں 0.41 فیصد، سگریٹ کی قیمت میں 0.40 فیصد، آلو کی قیمت میں 0.33 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 0.31 فیصد اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا۔
اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 5.77 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.21 فیصد اضافے کے ساتھ 7.38 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.20 فیصد اضافے کے ساتھ6.52فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.22 فیصد اضافے کے ساتھ6.15 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 6.49 فیصد رہی ہے۔
Source link
Today News
23 مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے نغمہ ریلیز کردیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 23 مارچ کی مناسبت ترانہ جاری کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ترانے کو میری مٹی میر جان کا عنوان دیا گیا ہے۔
اس نغمے میں یوم پاکستان کے حوالے سے حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا مضبوط پیغام دیا گیا ہے جبکہ حالیہ کامیابیوں کے بعد عوامی جذبات کی بھرپور عکاسی کر رہا ہے۔
نغمے کو خاص طور پر آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی کے پس منظر میں تیار کیا گیا ہے، جس میں اجتماعی فخر، پاکستانیت اور قومی اتحاد کا پیغام نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اس ترانے کے ذریعے نوجوان نسل کی نمائندگی کی گئی ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines5 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines7 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport