Connect with us

Today News

علی لاریجانی کی شہادت خامنہ ای سے بڑا سانحہ ہے، برطانوی اخبار کا حیران کن دعویٰ

Published

on


ایک برطانوی اخبار نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کو خامنہ ای کی شہادت سے بھی بڑا قومی نقصان قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اخبار نے لکھا کہ علی لاریجانی نہ صرف ایران بلکہ عالمی سطح پر ایک بااثر سیاسی شخصیت تھے اور روس و چین سمیت کئی ممالک میں ان کا اثر و رسوخ موجود تھا۔

اخبار کے مطابق لاریجانی کی موت ایران کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور اسے ماضی میں قاسم سلیمانی کی موت کے بعد سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں یورپی کونسل برائے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ایلی گیران مے کا انٹرویو بھی شامل کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو جنگ بندی اور ایران سے ممکنہ مذاکرات کے راستے محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ماہر کے مطابق علی لاریجانی ایسے رہنما تھے جو جنگ بندی اور سفارتی حل میں اہم کردار ادا کر سکتے تھے، اس لیے ان کی موت کو ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کا اعادہ

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان سے ٹیلی فونک رابطے میں عیدالفطر کی مبارک باد دی اور دونوں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کے ساتھ عید الفطر کی مبارک باد کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان خوش گوار گفتگو کے دوران وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے برادر عوام اور اپنے ہم منصب کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔

دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا میں ہونے والی علاقائی پیش رفت کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی و تنازعات حل کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے اقدامات پر زور دیا۔

بنگلہ دیش کے  وزیر اعظم طارق رحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی عید الفطر کی مبارک باد کا گرم جوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امن اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کے لیے آئندہ دنوں میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

اہم آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل سے باہر

Published

on



آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نیتھن ایلس انجری کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر ہوگئے۔ وہ 11 مارچ کو ڈومیسٹک ون ڈے کپ فائنل میں پرانی ہیمسٹرنگ انجری کے دوبارہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوئے۔

آئی پی ایل فرینچائنز چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کا اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہنا تھا کہ انجری سے صحتیاب ہونے میں آسٹریلوی بولر کو کم از کم تین ماہ کا عرصہ درکار ہے۔

31 سالہ نیتھن ایلس کو سی ایس کے نے 2 لاکھ 15 ہزار ڈالرز میں ریٹین رکھا تھا۔

تسمانیہ کے کپتان نیتھن ایلس نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف کھیلے گئے فائنل میچ میں زخمی ہوئے۔ انہوں نے پانچ اوورز میں 26 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیو ساؤتھ ویلز نے تسمانیہ کو چار وکٹوں سے شکست دی۔



Source link

Continue Reading

Today News

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر وزیر اعظم کا آج قوم سے اہم خطاب متوقع

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف کا کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب میں معاشی صورتحال کفایت شعاری اقدامات اور پٹرولیم مصنوعات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار جائزے کے تحت آج ردوبدل متوقع ہے اور اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پاکستان میں بھی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری ارسال کی جاچکی ہے، جس پر وزیراعظم منظوری دیں گے۔



Source link

Continue Reading

Trending