Today News
اہم آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل سے باہر
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نیتھن ایلس انجری کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر ہوگئے۔ وہ 11 مارچ کو ڈومیسٹک ون ڈے کپ فائنل میں پرانی ہیمسٹرنگ انجری کے دوبارہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوئے۔
آئی پی ایل فرینچائنز چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کا اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہنا تھا کہ انجری سے صحتیاب ہونے میں آسٹریلوی بولر کو کم از کم تین ماہ کا عرصہ درکار ہے۔
31 سالہ نیتھن ایلس کو سی ایس کے نے 2 لاکھ 15 ہزار ڈالرز میں ریٹین رکھا تھا۔
تسمانیہ کے کپتان نیتھن ایلس نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف کھیلے گئے فائنل میچ میں زخمی ہوئے۔ انہوں نے پانچ اوورز میں 26 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیو ساؤتھ ویلز نے تسمانیہ کو چار وکٹوں سے شکست دی۔
Source link
Today News
ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی
ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں لاکھوں فرزندانِ اسلام شرکت کریں گے۔
نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی جبکہ عالمِ اسلام کے لیے بھی امن اور استحکام کی دعائیں مانگی جائیں گی۔
عیدالفطر کے موقع پر شہری نئے کپڑے پہن کر، خوشبو لگا کر اور سنت کے مطابق میٹھی اشیاء کھا کر نماز کے لیے جائیں گے۔ نماز کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی جائے گی۔
گھروں میں خصوصی پکوان تیار کیے جائیں گے جبکہ بچے عیدی حاصل کرنے کے لیے بے حد پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
واضح رہے کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جاتی ہے جو مسلمانوں کے لیے خوشی اور شکرانے کا دن ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا، برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں کل عیدالفطر منائی گئی۔
Source link
Today News
ہالی ووڈ کے معروف اور سینئر اداکار 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
ہالی ووڈ کے معروف اور سینئر اداکار چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
اداکار چک نورس 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں ایکشن فلموں کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ انہوں نے مارشل آرٹس کے میدان میں بھی اپنی الگ پہچان بنائی اور فلمی دنیا میں اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔
انہیں عالمی شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے لیجنڈری اداکار بروس لی کے ساتھ مشہور فلم وے آف دا ڈریگن میں کام کیا جس میں ان کی فائٹ سینز کو بے حد سراہا گیا۔
1980 کی دہائی میں ان کی فلم مسنگ ان ایکشن نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی جو ویتنام جنگ کے پس منظر میں امریکی حب الوطنی کے موضوع پر بنائی گئی تھی۔
اس کے علاوہ ان کی فلم ڈیلٹا فورس اور مقبول ٹی وی سیریز واکر ٹیکساس رینجر بھی شائقین میں بے حد مقبول رہیں۔
چک نورس کو ایکشن فلموں کے عہد کا ایک نمایاں ستارہ سمجھا جاتا ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Source link
Today News
عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی؛ ٹرمپ بھی جھنجھلاہٹ کا شکار
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تیل کی سپلائی میں نمایاں کمی کے باعث خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
بی بی سی سے گفتگو میں بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اس وقت تاریخ کے سب سے بڑے عالمی توانائی تحفظ کے چیلنج کا سامنا کر رہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال نہ صرف توانائی کی فراہمی بلکہ عالمی اقتصادی استحکام کے لیے بھی بڑا خطرہ بن چکی ہے۔
ان کے بقول خام تیل کی قیمت فی بیرل قیمت اب بھی 109 ڈالر کے آس پاس منڈلا رہی ہے جس سے عالمی معیشت پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز میں ایرانی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے نیٹو اتحادی ممالک کے عدم تعاون پر صدر ٹرمپ برہم نظر آئے۔
انھوں نے اپنے بیان میں نیٹو اتحادی ممالک کو بزدل اور کاغذی شیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کے لیے آبنائے ہرمز سے ایرانی فورسز کو ہٹانا آسان کام ہے لیکن وہ گریز کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ہے خصوصاً آبنائے ہرمز کی بندش نے صورتحال کو مزیدہ پیچیدہ کردیا ہے۔
یہ وہ آبی گذر گاہ ہے جہاں سے دنیا بھر میں تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ اس اہم گزرگاہ میں کسی بھی رکاوٹ یا خطرے سے فوری طور پر عالمی منڈی متاثر ہوتی ہے۔
ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر تیل کی قیمتیں اسی سطح پر برقرار رہیں یا مزید بڑھیں تو اس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت بڑھے گی اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines6 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines7 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport