Connect with us

Today News

لاہور: راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

Published

on



لاہور:

گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسنیچر گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گلبرگ پولیس نے ملزمان کو بیدیاں کے علاقے سے حراست میں لیا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک روز قبل کینال پل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار خاتون سے پرس چھینا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے جبکہ خاتون کو موٹر سائیکل سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی جہانداد اکرم کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 پستول، چھینے گئے 6 موبائل فونز، پرس اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت فاروق اور جمیل کے نام سے ہوئی جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مشرقِ وسطیٰ میں امریکی مشن مکمل ہونے کے قریب، ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں کم کرنے پر غور

Published

on



امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اہداف کے حصول کے قریب پہنچ چکا ہے اور ایران کے خلاف کارروائیوں کو بتدریج کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجی حکمت عملی کے تحت ایران کی میزائل صلاحیت، لانچرز اور اس سے متعلقہ نظام کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کا ہدف حاصل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے دفاعی صنعتی ڈھانچے کو تباہ کرنے، اس کی بحری اور فضائیہ کو ختم کرنے اور اینٹی ایئرکرافٹ نظام کو غیر مؤثر بنانے پر بھی کام جاری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری صلاحیت کے قریب نہ پہنچ سکے اور اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہو تو امریکا فوری اور بھرپور ردعمل دینے کی پوزیشن میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں، بشمول اسرائیل، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین  اور کویت کے تحفظ کو بھی اعلیٰ ترین ترجیح دی جا رہی ہے۔

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ اس اہم گزرگاہ کی نگرانی اور سیکیورٹی ان ممالک کی ذمہ داری ہونی چاہیے جو اسے استعمال کرتے ہیں جبکہ امریکا خود اسے استعمال نہیں کرتا، تاہم اگر ضرورت پڑی تو امریکا ان ممالک کی مدد کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خطرے کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے لیے امریکی مدد کی ضرورت نہیں رہے گی اور یہ دیگر ممالک کے لیے ایک آسان فوجی آپریشن ہوگا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ظالم اور گھمنڈی نیتن یاہو کا حضرت عیسیٰ ؑ پر توہین آمیز تبصرہ، مذہبی جذبات بھڑکا دیئے

Published

on


اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ایک متنازع بیان کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایک بیان میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز سے کیا، جس پر مختلف مذاہب کے ماننے والوں نے سخت تنقید کی ہے۔

نیتن یاہو کے بیان کو سوشل میڈیا اور عالمی حلقوں میں متنازع قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے اربوں مسیحیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے مؤقف میں طاقت اور دفاعی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اسرائیل کو مضبوط اور مسلح ہونا ضروری ہے۔

مختلف صارفین اور تجزیہ کاروں نے اس بیان کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو مذہبی شخصیات کے حوالے سے محتاط زبان استعمال کرنی چاہیے۔





Source link

Continue Reading

Today News

افواجِ پاکستان کی جانب سے عیدالفطر پر قوم کو مبارکباد، امن و خوشحالی کی دعا

Published

on



 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواجِ پاکستان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری جیسی اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتی ہے جبکہ مسلح افواج کے لیے عید کی اصل روح مادرِ وطن کے دفاع اور خدمت میں پوشیدہ ہے جہاں جوان اپنے اہلِ خانہ سے دور رہ کر ملک کے امن و استحکام کو یقینی بناتے ہیں۔

افواج پاکستان کی جانب سے ملک کی حفاظت پر مامور بہادر مرد و خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں اور ثابت قدمی کو بھی سراہا گیا۔

 عسکری قیادت  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ عید پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور برکتوں کا باعث بنے۔



Source link

Continue Reading

Trending