Connect with us

Today News

صدرِ مملکت، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

Published

on


صدرِ مملکت، وزیراعظم پاکستان، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر صبر، تقویٰ اور ایثار کا صلہ ہے جبکہ عید نئی روحانی زندگی کے آغاز کا پیغام دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کی تربیت کو عملی زندگی میں برقرار رکھنا کامیابی ہے اور ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ صدر مملکت نے قومی یکجہتی، قانون کی پاسداری اور پاکستان کے امن و استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید کی خوشیوں کے باوجود ہمارے دل غزہ اور مشرقِ وسطیٰ کے حالات پر غمگین ہیں، یہ صورتحال امت مسلمہ میں مزید اتحاد کی ضرورت کی یاد دہانی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید ہمیں صبر، تقویٰ اور ایثار کا درس دیتی ہے اور ضرورت مندوں کو یاد رکھنے کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی جبکہ امت مسلمہ کے اتحاد اور مظلوم مسلمانوں کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید اس بار بھی عمران خان کے بغیر گزارنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عید کے تیسرے روز 23 مارچ کو صوبہ بھر میں 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور شجرکاری مہم کیلئے آن لائن ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر صبر، تقویٰ اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ عید کی خوشیوں میں مستحق افراد کو شامل کیا جائے اور امن و امان کیلئے سیکیورٹی فورسز سے تعاون جاری رکھا جائے۔

گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس کی مسجد میں نماز عید ادا کی اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید صبر، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے عید سادگی سے منانے، قومی اتحاد کو فروغ دینے اور مستحق افراد کا خیال رکھنے کی اپیل کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے اختتام کی خوشی کا دن ہے اور خاندانی و سماجی تعلقات مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد اور خوشیاں بانٹنا عید کا اصل پیغام ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عید کی نماز اپنے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں ادا کی اور کہا کہ عید اتحاد، اخوت اور ضرورت مند طبقات سے ہمدردی کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں دیرپا امن و استحکام کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید کا اصل پیغام غریب اور نادار افراد کو خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی غریب بچے یا خاندان کو محروم نہیں رہنا چاہیے اور وسائل سے محروم افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ہالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کرگئے

Published

on



ہالی وڈکے معروف اداکار ومارشل آرٹسٹ چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی مارشل آرٹسٹ اور ہالی ووڈ ایکشن اسٹار چک نورس 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، جس کے بعد دنیا بھر سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

ان کی بیٹی ڈانیلی نورس کا کہنا تھا کہ وہ بظاہر ایک جنگجو جیسے نظر آتے تھے، لیکن ان کا دل محبت سے بھرا ہوا تھا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

امریکی اداکار سیلویسٹر اسٹالون نے انہیں ہر لحاظ سے ایک سچا امریکی  قرار دیا۔

چک نورس 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں ایکشن فلموں کے ذریعے مشہور ہوئے۔ انہوں نے بروس لی کے ساتھ فلم ’وے آف دا ڈریگن‘ میں کام سے شہرت حاصل کی جس میں ان کا ان کے ساتھ مشہور فائٹ سین شامل ہے۔ 

1980 کی دہائی میں ان کی فلم ’مسنگ ان ایکشن‘ بہت مشہور ہوئی جو  ویتنام جنگ پر امریکی حب الوطنی کے تناظر میں بنائی گئی تھی۔

ان کے اہلِ خانہ نے ان کی وفات کی تصدیق انسٹاگرام پر جاری ایک بیان کے ذریعے کی۔

بیان میں کہا گیا ’بھاری دل کے ساتھ ہم اپنے پیارے چک نورس کے اچانک انتقال کی خبر دے رہے ہیں، انہوں نے اپنی زندگی  مقصد اور اپنے پیاروں کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ گزاری۔



Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیل کا ایران اور لبنان پر تازہ حملہ

Published

on


اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران اور بیروت پر تازہ حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز لبنانی دارالحکومت بیروت اور ایران میں حملہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیل کے مطابق بیروت پر یہ حملے 2 مارچ کو تہران کی حمایت میں حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر فائرنگ کے جواب میں سلسلہ وار حملوں کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا مشرق وسطی میں مزید ہزاروں میرینز بھیج رہا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے اتحادیوں پر آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد سے انکار پر بزدلی کا الزام لگایا ہے۔

28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد سے اب تک 2,000 سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں جب کہ امریکی حکام کی جنگ میں طوالت کی وجہ سے تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ جنگ اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو رہی ہے اور مزید پھیل سکتی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جرمنی، فرانس جنگ کے بعد ہرمز پر مدد کے لیے تیار
ایران اور پڑوسی خلیجی ریاستوں میں توانائی کے اہم انفراسٹرکچر پر بھی حملہ کیا گیا ہے، اور جنگ شروع ہونے کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے عالمی اقتصادی صدمے کا خطرہ ہے۔
امریکہ میں، یونائیٹڈ ایئر لائنز (UAL.O)، نیا ٹیب کھولتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دوسری اور تیسری سہ ماہی میں اپنی طے شدہ پروازوں میں 5 فیصد کمی کرے گا، تیل کی طویل قیمتوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران جنگ، نیٹو نے عراق سے اپنے فوجیوں کا انخلا شروع کردیا

Published

on


ایران کی جاری جنگ کے دوران نیٹو اتحاد نے عراق سے فوجی اہلکاروں کو واپس بلانا شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو کے اعلیٰ کمانڈر جنرل الیکسس گرینکیوچ نے کہا ہے کہ نیٹو اتحاد نے کئی سو اہلکاروں کو عراق سے نکال کر یورپ منتقل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اہلکار نیٹو کے سیکورٹی ایڈوائزری مشن کا حصہ ہیں جو 2018 میں عراقی دفاعی اور سیکورٹی حکام کو مشورہ دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں نیٹو مشن کو ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ محفوظ ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ مشن مشترکہ فورس کمانڈ نیپلز سے اپنا کام جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ یہ اقدام عراق میں برطانوی، فرانسیسی اور اطالوی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، جب تہران نے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں ہمسایہ خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملے تیز کر دیے۔

مزید برآں اسرائیل کی جانب سے ایران میں واقع قدرتی گیس فیلڈ پر بمباری کے بعد خلیجی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا مشرق وسطیٰ میں 2,500 اضافی میرینز بھی بھیج رہا ہے جس کے ساتھ کم از کم ایک بربحری حملہ آور جہاز بھی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending